منگل , 23 اپریل 2024

انڈیا

پاک بھارت حالیہ کشیدگی ہم نے ختم کرائی: امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی ہم نے ختم کرائی، آئندہ کوئی بھی ملٹری کارروائی صورتحال مزید خراب کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ نے دعویٰ کیا کہ اس کو کم کرنے میں ہم نے اہم کردر ادا کیا،امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھاکہ پرائیوٹ ڈپلومیسی جاری …

مزید پڑھیں »

بھارت دنیا کا آلودہ ترین ملک ہے، تحقیقی رپورٹ جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماحولیاتی آلودگی کی دو بڑی تنظیموں کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں میں سے 22 بھارتی شہر ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی دو معروف تنظیموں ایئر ویژول اور گرین پیس نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے 30 آلودہ ترین شہروں …

مزید پڑھیں »

ہلاکتوں کا دعویِٰ ،وزراء کے بیان متضاد ، ثبوت کہاں ہے؟ کانگریسی رہنما

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بھارت کی جانب سے ’سرجیکل اسٹرائیک‘ کرنے کے دعوے پر بھارت میں بھی انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما ڈگوجایا سنگھ نے مودی سرکار سے کارروائی کے ثبوت مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات میں پھر سے اپنی فتح کے لیے خطے کو جنگ میں جھونکنے کی مذموم کوشش کرنے والے …

مزید پڑھیں »

بھارت کیلئے ترجیحی تجارتی درجہ ختم کرنے کا امریکی فیصلہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر منصفانہ طور پر امریکی کاروباروں کو بند کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بھارت کے لیے ترجیحی تجارتی درجے کو ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کانگریس کو لکھے گئے خط میں بھارت سے جنریلائزڈ سسٹم آف …

مزید پڑھیں »

’ بھارت نے اسرائیل کی مدد سے خطرناک حملے کا منصوبہ بنایا‘

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اعلیٰ سطح کے حکومتی ذرائع نے انکشاف کیا کہ بھارت نے پاکستان سے کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر اسرائیل کی مدد سے اپنے راجستھان ایئربیس سے گزشتہ ہفتے ’خطرناک حملے‘ کا منصوبہ بنایا تھا۔بر وقت خفیہ معلومات اور پس پشت پیغام رسائی (بیک ڈور میسجنگ) سے بھارت کو واضح کردیا گیا کہ اگر وہ حملہ کرے …

مزید پڑھیں »

حکمراں جماعت بی جے پی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ویب سائٹ ہیکنگ کے بعد بند کردی گئی۔آج صبح ہونے والے اس واقعے میں مبینہ طور پر ہیکرز نے بی جے پی کی ویب سائٹ پر نریندر مودی کی مضحکہ خیز تصویر لگائی اور ساتھ میں ’بوہیمین ریپسوڈی‘ کا گانا بھی لگایا۔ویب سائٹ پر پیغام دیا …

مزید پڑھیں »

پاک فوج کو فاتح قرار دینے والی غیر ملکی صحافی پربھارتی ٹوٹ پڑے

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج کو فاتح قرار دینے والی نیو یارک ٹائمز کی خاتون صحافی ماریہ ابی حبیب کے خلاف بھارتیوں نے سوشل میڈیا پر محاذ کھول دیا۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی خاتون رپورٹر ماریہ ابی حبیب نے پاکستان اور بھارتی فضائیہ کی ڈاگ فائٹ میں پاکستان کو فاتح قرار دیا تھا۔ انہوں نے …

مزید پڑھیں »

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارکی فوج بوگس ہے،امریکی اخبار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نے بھارتی فوج کو بوگس قرار دے دیا، کہا اگر پاکستان سے جنگ ہوئی تو بھارت اپنے فوجیوں کو صرف 10دن تک ہی اسلحہ اور بارود فراہم کرسکے گا۔دھمکیاں، دعوے اور گیدڑ بھبکیاں!امریکی اخبار نے جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکارکی فوج کو بوگس قرار دے دیا۔پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنے والاووٹ کیلئے جنگ کا …

مزید پڑھیں »

بالاکوٹ حملے کا دعویٰ مودی سرکار کے گلے کی ہڈی بن گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالاکوٹ فضائی حملے میں ہلاکتوں کا دعویٰ مودی سرکار کے وزراء کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا، بھارتی وزیر وی کے سنگھ کا کہنا ہے کہ 250 ہلاکتوں کا دعویٰ محض ایک اندازہ ہے۔ ادھر سابق بھارتی میجر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تنازع صرف بھارتی الیکشن کی جنگ ہے۔ بھارت کے وزیر مملکت برائے خارجہ وی …

مزید پڑھیں »

پاکستانی وزیراعظم کی تعریف پر بھارتی پروفیسر کی گھٹنوں کے بل بیٹھ کر معافی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی ریاست کرناٹک کے پروفیسر کو بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی پر وزیراعظم عمران خان کی تعریف مہنگی پڑگئی جس پر انتہاپسند ہندوؤں کی طلبہ تنظیم کے غنڈوں نے استاد کو گھٹنوں پر بیٹھ کر معافی مانگنے پر مجبور کردیا۔پروفیسر سندیپ نے سوشل میڈیا پر حالیہ صورت حال پر مودی سرکار کو تنقید کو نشانہ …

مزید پڑھیں »