ہفتہ , 20 اپریل 2024

برطانیہ

مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: برطانوی وزیر اعظم

تل ابیب:  برطانوی وزیراعظم رشی سونک اپنے غیر معمولی دورے پر مقبوضہ بیت المقدس پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ رشی سونک نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا …

مزید پڑھیں »

صہیونی حکومت کی مدد کرنے پر حکومت کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کروں گا، برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ متحد ہوکر جنگی جرائم اور جارحیت میں شریک ہونے پر حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ برطانوی پارلیمانی نمائندے نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ جرائم میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون …

مزید پڑھیں »

برطانیہ: فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں، ہزاروں افراد شریک

لندن:برطانوی کے دارالحکومت لندن اور دیگر شہروں میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں لوگوں نے ریلیاں نکالیں جہاں پولیس نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے ’حماس‘ کے لیے حمایت ظاہر کی تو اسے گرفتاری کا سامنا کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین کے …

مزید پڑھیں »

برطانیہ: سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشتگردی کی حمایت قرار

لندن:اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں برطانوی ہوم سیکریٹری کی جانب سے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔برطانوی ہوم سیکریٹری سویلا بریومین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا دہشت گردی کی حمایت قرار دی جائے گی۔ ہوم سیکریٹری سویلا بریومین نے کہا ہے کہ برطانیہ کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم لہرانا جرم کے مترادف …

مزید پڑھیں »

برطانیہ: مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی

لندن:لندن کے مغربی علاقے میں واقع مسجد الفلاح پر دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں نے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد الفلاح کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر اس مسجد کی اشیاء کو غارت کیا، اموال کو لوٹا اور مسجد کے ایک کمرے میں قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا دی۔ …

مزید پڑھیں »

لندن: سکھوں کا بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لندن : سکھ فار جسٹس اور سکھ فیڈریشن کے زیر اہتمام سکھوں کا لندن میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، پولیس نے سکھ راہنما گرچرن سنگھ کو گرفتار کرلیا۔مظاہرین کینیڈا میں ہر دیپ سنگھ نجر اور برطانیہ میں اوتار سنگھ گھنڈا کے قتل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، مظاہرے میں لندن سمیت مختلف شہروں سے بڑی تعداد میں مرد …

مزید پڑھیں »

برطانوی اخبار ’ٹیلی گراف‘ نے اقلیتوں سے امتیازی سلوک پر بھارت کو آئینہ دکھا دیا

لندن: بھارتی وزیر خارجہ کے اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے الزامات کو جھوٹا قرار دینے پر برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے اپنی خصوصی رپورٹ میں مودی سرکار کو بے نقاب کردیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اقلیتوں پر ہونے والے امتیازی سلوک کے سوال پر دعویٰ …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کا یوکرائن میں فوج بھیجنے کا فیصلہ

لندن:وزیردفاع نے کہا ہے کہ یوکرائنی فوج کی تربیت کے لئے برطانوی فوجی کیف میں تعیینات کریں گے۔برطانیہ کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ روس کے مقابلے میں یوکرائن کی فوجی تربیت کے لئے برطانوی اہلکاروں کو کیف بھیجا جائے گا۔ ان اہلکاروں کو فوجی تربیت کے مقصد کے تحت یوکرائن بھیجا جائے گا۔ زمینی فوج کے اہلکار روس کے …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کے اسپتالوں میں جنسی بد عنوانی کا انکشاف

لندن:برطانیہ کے اسپتالوں میں جنسی بد عنوانی کا انکشاف ہوا ہے اور بی جے ایس رسالے کی تحقیقات کے مطابق برطانیہ کے سرکاری اسپتالوں کے آپریشن تھیٹر میں کام کرنے والی خاتون جراحوں اور عملے کا ایک تہائی حصہ جنسی استحصال کا شکار ہوا ہے۔ برطانیہ کے رسالے بی جے ایس کی رپورٹ کے مطابق، ترسٹھ فیصد خواتین کارکن، اپنے …

مزید پڑھیں »

آپریشن تھیٹرز میں زیرتربیت خواتین ڈاکٹرز کو جنسی ہراساں کیے جانے کا انکشاف

لندن:انگلینڈ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ایک سروے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ اسپتال میں کام کرنے والی زیر تربیت ڈاکٹرز کو سینئر مرد ڈاکٹرز کی جانب سے آپریشن تھیٹرز میں ہراساں اور ریپ کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔یہ انکشاف برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے، اس …

مزید پڑھیں »