پیر , 23 ستمبر 2019

برطانیہ

برطانیہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئےعراقی وزیر اعظم کو ثالث بنادیا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب ذرائع کے مطابق برطانیہ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لئےعراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کو ثالث بنا کر ایران بھیجا ہے۔الاخبار نے اپنی رپورٹ میں تحریر کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم ادل عبدالمہدی کا اچانک تہران کا دورہ اس بات کا مظہر ہے کہ انھیں برطانیہ نے اپنا ثالث بنا کر تہران …

مزید پڑھیں »

بورس جانسن برطانیہ کے نئے وزیراعظم منتخب

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی یورپین یونین سے علیحدگی (بریگزٹ) کے حامی بورس جانسن اگلے وزیر اعظم کے لیے ہونے والی ووٹنگ کے آخری مرحلے میں کنزریٹو پارٹی کے قائد اور برطانیہ کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔برطانوی خبررساں ادارے ’ رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے اگلے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے بورس جانسن اور سیکریٹری خارجہ جیرمی ہنٹ مدمقابل …

مزید پڑھیں »

شیخ زکزکی کی حمایت میں لندن میں اجتماع

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی سول سوسائٹی کے لوگوں نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔برطانیہ کی سول سوسائٹی کے کارکنوں نے لندن میں اجتماع کر کے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما شیخ زکزکی کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اجتماع کرنے والوں …

مزید پڑھیں »

لندن میں بریگزٹ کے خلاف مظاہرہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بریگزٹ کے مخالفین نے یورپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے کی حمایت میں لندن میں مظاہرہ کیا۔بریگزٹ کے مخالفین نے یورپی یونین میں برطانیہ کے شامل رہنے کی حمایت میں لندن کی سڑکوں پر مارچ اور بریگزٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ لندن میں یہ مظاہرہ ایسے وقت ہوا ہے کہ برطانیہ کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کانیا وزیراعظم کون ہوگا؟ اعلان کل کیا جائے گا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کانیا وزیراعظم کون ہوگا؟اعلان کل کیا جائے گا،برطانیہ کے سابق وزیرخارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیرخارجہ جیرمی ہنٹ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔برطانیہ کا نیا وزیراعظم کون؟ ٹوری پارٹی کل اعلان کرے گی، سابق وزیر خارجہ بورس جانسن اور موجودہ وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ مدمقابل ہوں گے ۔ حاکم کے مطابق بورس جانسن کے امکان روشن ہیں ،جنہیں …

مزید پڑھیں »

برطانیہ میں 3 صدیوں پرانا بینک نوٹ منظر عام پر آگیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے مرکزی بینک نے اس سیکٹر سے متعلق تاریخی اشیا سامنے لاتے ہوئے3 صدیوں پرانا بینک نوٹ جاری کردیا، تاہم اس مرتبہ اس کا مقصد عوام کے لیے استعمال ہونا نہیں بلکہ میوزیم کی زینت بننا تھا۔ بینک آف انگلینڈ نے اپنے قیام کی 325ویں سالگرہ منائی اور اس دوران اس نے اس عرصے میں استعمال ہونے …

مزید پڑھیں »

بریگزٹ: برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہمینڈ کا مستعفی ہونیکا اعلان

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر خزانہ فلپ ہمینڈ نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نو ڈیل بریگزٹ پر دستخط نہیں کریں گے ۔ صحافیوں سے گفتگو میں بورس جانسن کے وزیراعظم بننے اور انہیں فارغ کرنے کے سوال پر فلپ ہیمنڈ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسا نہیں ہو گا کیونکہ میں استعفیٰ دے …

مزید پڑھیں »

ایران جوہری معاہدے کا تحفظ ضروری: برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم تھرسا مے نے چتم ہاوس تھنک ٹینکس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کو درپیش چلینجز کے باجود اس کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے سیاست کے میدان میں باہمی مفاہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم …

مزید پڑھیں »

ایران کے ساتھ طے پایا جوہری معاہدہ بچانے کا اب بھی وقت ہے، برطانوی وزیرخارجہ

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ اگر ایران جوہری بم تیار کرتا ہے تو اس کے پاس اس کے لیے ایک سال سے کم وقت بچا ہے مگر جوہری معاہدے کو بچانے کا موقع ہاتھ سے نکلا جارہا ہے۔ جیریمی ہنٹ نے کہا کہ برطانیہ امریکا کا سب سے اہم اتحادی ہے مگر …

مزید پڑھیں »

برطانیہ کی شام کو تیل نہ دینے کی شرط پر ایرانی جہاز چھوڑنے کی پیشکش

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ اگر لندن کو یقین دہانی کرائی جائے کہ جنگ زدہ ملک شام کو تیل فراہم نہیں کیا جائے گا تو زیر تحویل ایرانی تیل بردار جہاز کو چھوڑ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ برطانوی رائل میرینز نے ایرانی تیل بردار جہاز کو ممکنہ طور پر یورپی یونین کی عائد کردہ …

مزید پڑھیں »