بدھ , 24 اپریل 2024

جاپان

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کیلئے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز

ٹوکیو: تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانیوں کے لیے جاپان کے ورکنگ ویزوں کا آغاز ہوتے ہی 900 پاکستانی ملازمت کے لیے جاپان پہنچ گئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ کی ہدایات پر 22 فروری کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو میں بڑا سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں 40 سے زائد …

مزید پڑھیں »

ہم جنس پرستوں کے خلاف بیان، جاپانی وزیر اعظم نے معاون کو برطرف کر دیا

ٹوکیو:جاپان کے وزیر اعظم نے اپنے معاون کو ہم جنس پرستوں کے خلاف تضحیک آمیز تبصرہ کرنے پر برطرف کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ہم جنس پرستوں کے خلاف توہین آمیز بیان دینے پر اپنے معاون کو برطرف کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے معاون …

مزید پڑھیں »

جاپان کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا منصوبہ قابل تعریف : جینز سٹولن برگ

ٹوکیو : مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولن برگ نے جاپان کے دفاعی اخراجات میں اضافے کے منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ ایک غیر مستحکم دنیا میں زیادہ سے زیادہ سیکورٹی میں شمولیت کے لیے اس ملک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکرٹری جنرل نیٹو نے …

مزید پڑھیں »

مہنگائی کا جن برطانیہ ، جاپان اور امریکا میں بھی بے قابو۔

لندن : مہنگائی کا جن عالمی قوتوں اور معاشی طور پر مضبوط ممالک برطانیہ، جاپان اور امریکا میں بھی بے قابو ہوگیا ہے ۔برطانیہ میں مہنگائی کا طوفان آنے سے لندن میں بسوں اور ٹرینوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ کر دیا گیا ہے ، لندن میں ہر گھر کا کاونسل ٹیکس بھی 9.7 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے …

مزید پڑھیں »

دنیا کا سب سے بڑا مقروض ملک جاپان ڈیفالٹ کیوں نہیں کرتا؟

کراچی:گزشتہ سال ستمبر کے آخر تک جاپان اس حد تک مقروض ہو چکا تھا کہ قرضوں کے اس حجم کو سُن کر ہی قارئین دنگ رہ جائیں گے اور حیران کن بات یہ ہے کہ قرضوں کا یہ بوجھ یہاں رُکے گا نہیں بلکہ مستقبل میں بڑھتا ہی جائے گا۔ جاپان پر قرضوں کا مجموعی حجم 9.2 کھرب امریکی ڈالر …

مزید پڑھیں »

ہندوستان اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

ٹوکیو:ہندوستان اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مشقیں جاپان کے صوبہ ایباراکی میں واقع ہیاکوری ایئربیس کی مرکزیت میں ہو رہی ہیں۔ان مشقوں میں جاپان کے چار ایف دو ٹریننگ جیٹ اور چار ایف پندرہ لڑاکا طیارے شامل ہیں جبکہ ہندوستانی فضائیہ کے چار سوخوئی تیس، دو سی سترہ طیارے اور ایک آئی …

مزید پڑھیں »

امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان، مشرقی ایشیا میں کشیدگی کی اصل وجہ ہیں: شمالی کوریا

سیئول:جنوبی کوریا، شمالی کوریا کے مقابلے کے لئے امریکہ اور جاپان کے ساتھ متحد ہے۔شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان، مشرقی ایشیا میں کشیدگی کی اصل وجہ ہیں۔ در ایں اثناء جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول نے ایسو شیئیٹڈ پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے ہا کہ سیکورٹی کے میدان میں واشنگٹن اور ٹوکیو …

مزید پڑھیں »

جاپان کا ٹوکیو چھوڑنے والے خاندانوں کو فی بچہ 17 لاکھ دینے کا اعلان

ٹوکیو: جاپانی حکومت نے ٹوکیو سے ہجرت کرنے والے ہر خاندان کو فی بچہ 17 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت کی جانب سے ہر خاندان کو فی بچہ 10 لاکھ ین (17 لاکھ روپے) دینے کا مقصد ملک کے دیگر حصّوں کو آباد کرنا اور ساڑھے 3 کروڑ نفوس پر مشتمل ٹوکیو کی …

مزید پڑھیں »

جاپان میں کرونا سے مسلسل دوسرے روز 400 سے زائد اموات

اسلام آباد:دنیا بھر میں پھیلی کرونا کی وباء نے جاپان میں پنجے گاڑنا شروع کردیئے، مسلسل دوسرے روز 400 سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں، ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد مثبت کیس بھی سامنے آئے ہیں۔ جاپان کی محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس سے ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ہوئیں، گزشتہ روز بھی ڈھائی لاکھ کووڈ کیسز …

مزید پڑھیں »

جاپان میں شدید برفباری سے 17 افراد ہلاک

ٹو کیو : غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں شدید برفباری کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے، زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کی صفائی کے دوران برف تلے دبنے سے ہوئیں۔حکام کے مطابق جاپان کے شمالی علاقوں میں اڑھائی فٹ تک برفباری سے معمولات …

مزید پڑھیں »