منگل , 23 اپریل 2024

روس

روس کا امریکی صدر اور کینیڈین وزیراعظم پر پابندی کا اعلان

ماسکو: یوکرین پر چڑھائی کے بعد عالمی پابندیوں کا سامنا کرنے والے روسی حکام نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی صدر جوبائیڈن سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران پر جوابی پابندی عائد کردی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو حکومت نے جسٹن ٹروڈو، جوبائیڈن اور دیگر امریکی اعلیٰ حکومتی اہلکاروں پر روس میں داخلے پر پابندی عائد کی …

مزید پڑھیں »

روس کا یوکرین کے خیرسون خطے پر مکمل قبضے کا دعویٰ

ماسکو: روس کی وزارت دفاع نے یوکرین کے جنوب میں واقع خیرسون خطے پر مکمل قبضہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ ماسکو میں روزانہ کی بریفنگ کے دوران روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ روسی فوج ڈونباس کی باغی فورسز کے ساتھ مل کر حملہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز کے دوران یوکرین …

مزید پڑھیں »

پابندیوں سے روس کے 300 ارب ڈالرکے ذخائر منجمد ہوئے ہیں، روسی وزیرخزانہ

روس کے وزیر خزانہ اینٹن سلوانوف کا کہنا ہےکہ غیر ملکی پابندیوں سے روس کے سونے اور زرمبادلہ کے 640 ارب ڈالر کے ذخائر میں سے 300 ارب ڈالر منجمد ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی میڈیا کو دیےگئے ایک انٹرویو میں روسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مغرب چین پر بھی روس سے تجارت محدود کرنے …

مزید پڑھیں »

روس نے انسٹاگرام پر پابندی عائد کردی

ماسکو: روس کی حکومت نے اپنے ملک میں میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام تک رسائی کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ روسی حکومت کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد سے غیرملکی ٹیک پلیٹ فارمز پر پابندیوں میں نیا اضافہ ہے۔ روس کی جانب سے انسٹاگرام پر پابندی کی وجہ میٹا کی جانب سے نفرت …

مزید پڑھیں »

مشرق وسطی کے سولہ ہزار رضاکار یوکرین میں روسی فوج کا ساتھ دینے کے لئے تیار

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی رضاکار جو یوکرین میں روسی فوج کے ساتھ مل کر لڑنے کے خواہش مند ہیں انہیں اس کی اجازت دی جائے گی اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ روس کی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں یوکرین سے جنگ اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔ …

مزید پڑھیں »

روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو رد کر دیا

انقرہ: روس نے ایٹمی جنگ کے خدشات کو رد کردیا۔ برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جمعرات کے روز کہا کہ انہیں نہیں لگتاکہ یوکرین کا تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہوگا۔ تاہم انہوں نے امریکا اور یورپ کو خبردار کیا کہ روس اب دوبارہ کبھی مغربی ممالک پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔ …

مزید پڑھیں »

ترکی میں روس یوکرین مذاکرات بے نتیجہ ختم

انقرہ: روس اور یوکرین کے وزراء خارجہ کے درمیان پہلی مرتبہ اعلیٰ سطح کے مذاکرات ترکی میں منعقد ہوئے تھے تاہم کئی گھنٹوں پر مشتمل بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو پائی۔ الجزیرہ کے مطابق یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے کہا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب سے 24 گھنٹے کی جنگ بندی پر بات کی …

مزید پڑھیں »

روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ترکی میں ملاقات

آنتالیا: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اپنے یوکرینی ہم منصب دیمیترو کولبا سے گفتگو کے لئے ایسی حالت میں ترکی کے آنتالیا شہر پہونچے ہیں کہ دونوں ملکوں کے مابین جنگ جاری ہے۔ لاوروف جمعرات کو علی الصباح انتالیا پہنچے۔ یہ دونوں ملکوں کے درمیان دو ہفتہ پہلے شرو‏ع ہوئی جنگ کے آغاز کے بعد پہلی ملاقات ہوگی۔ ترکی کے …

مزید پڑھیں »

روس کا فضائی حملہ: یوکرین کے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت تباہ، سترہ افراد زخمی

ماریپول: روس کے فضائی حملے میں یوکرین کے شہر ماریوپل میں میٹرنٹی اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز روس کی جانب سے میٹرنٹی اسپتال کی عمارت پر حملے کی صورت میں حاملہ خواتین سمیت 17 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کاکہنا ہے کہ اسپتال پر حملے کی صورت میں …

مزید پڑھیں »

ہم پر پابندی کی صورت میں تیل تین سو ڈالر فی بیرل تک جائے گا: روسی نائب وزیراعظم

ماسکو: روس کے نائب و زیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے روسی تیل پر پابندی کے حوالے سے دنیا کو خبردار کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیگزینڈر نوواک نے خبر دار کیاہے کہ روسی تیل پر پابندی لگائی گئی تو اس کے عالمی منڈی پر تباہ کن نتائج ہوں گے اور فی بیرل تیل کی قیمت 300 ڈالر …

مزید پڑھیں »