اتوار , 1 نومبر 2020

شمالی کوریا

‘ہم آپ کے دشمن نہیں’، امریکا کی شمالی کوریا کو یقین دہانی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کو یقین دہائی کرائی ہے کہ امریکا اس کا دشمن نہیں ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ کا کہنا تھا کہ ‘امریکا شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی نہیں چاہتا اور نہ ہی ہم شمالی کوریا کی …

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا سے مذاکرات کا وقت گزر چکا، امریکا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور اب شمالی کوریا سے مذاکرات کا وقت گزر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے معاملے پر امریکا سفارتی حکمت عملی سے اکتا چکا ہے اور اب وہ فوجی کارروائی پر …

مزید پڑھیں »

چین نے شمالی کوریا سے متعلق ہمارے لیے کچھ نہیں کیا ‘ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیجنگ کے ردعمل پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئےشمالی کوریا کے متعلق پالیسی پرامریکی چینی تجارت کوخسارے کا سودا بتایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں چین سے بہت مایوس ہوں۔ ہمارے بے وقوف سابق …

مزید پڑھیں »

حملہ کیا تو امریکا کو آگ کے سمندر میں غرق کردیں گے:شمالی کوریا

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے سربراہ کیم جونگ اون نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ میزائل تجربات جاری رکھے گا چاہے اس پر امریکا سمیت کسی کو بھی تکلیف ہو۔ خیال رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کی طرف سے …

مزید پڑھیں »

امید ہے کہ روس، ایران اور شمالی کوریا ہمارا پیغام سمجھ گئے ہونگے،ریکس ٹیلرسن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ روس، ایران اور شمالی کوریا واشنگٹن کا پیغام سمجھ گئے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی رائے سے منظور شدہ یہ مسودہ بیان کرنے کے لئے کافی ہے کہ امریکی عوام اس بات کے لئے پر عزم ہے کہ روس امریکہ سے …

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا کا امریکا تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

پیانگ یانک(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے عالمی پابندیوں اور سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق امریکی وزارت دفاع اور جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے بین البراعظمی میزائل کا دوسرا تجربہ کیا …

مزید پڑھیں »

برطانیہ و آسٹریلیا کا شمالی کوریا کے معاملے پر چین سے ڈومور کا مطالبہ

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ اور آسٹریلیا نے چین سے شمالی کوریا کے خلاف ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔سڈنی میں آسٹریلوی وزیر دفاع ماریسی پائن، برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلن، برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن اور آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے چین پر زور دیا …

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا کی امریکہ کو دھمکی

پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکہ کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت جاری رکھی تو ہم اس پر جوہری حملہ کر دیں گے۔شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے ایک عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا تھا …

مزید پڑھیں »

روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا بل منظور

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر مزید اقتصادی پابندیوں کا بل منظور کر لیا ہے۔ بل کی منظوری کو امریکا اور روس کے تعلقات کے حوالے سے نقصان دہ قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان نے منگل کے روز بھاری اکثریت سے ایران پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں …

مزید پڑھیں »