ہفتہ , 20 اپریل 2024

متفرق

بس بہت ہو گیا، اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی، امریکی رکن کانگریس

واشنگٹن:امریکی ایوانِ نمائندگان کی ممبر پرامیلا جایا پال کا کہنا ہے کہ بس، بہت ہو گیا۔ اسرائیل کو غزہ پر بمباری بند کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل جو کر رہا ہے وہ مشترکہ سزا ہے اور جنگی جرم ہے۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی بھارتی نژاد رکن ایوان نمائندگان پرامیلا جایا پال ہاؤس عدالتی کمیٹی کی سربراہ بھی ہیں۔ ان کا …

مزید پڑھیں »

فرانس: غزہ پر بین الاقوامی کانفرنس 9 نومبر کو ہوگی

یروشلم:اسرائیل اور حماس کے درمیان تقریباً ایک ماہ پر محیط ہو چکی جنگ میں اسرائیل کا پہلے روز سے ساتھ دینے والے مغربی ممالک میں سے ایک فرانس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی آبادی کو دی جانے والی اب تک کے امدادی سامان کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ نیز مزید امدای ضروریات …

مزید پڑھیں »

پناہ گزین کیمپ پر حملہ، امریکی صحافی نے اسرائیلی فوجی ترجمان کو آڑے ہاتھوں لیا

واشنگٹن:امریکی نیوز چینل سی این این سے وابستہ سینیئر صحافی نے غزہ کے پناہ گزین کیمپ پر حملے کے حوالے سے اسرائیلی فوج کے ترجمان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت سوالات پوچھے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وولف بلٹزر نے انٹرویو کے دوران کئی اہم نکات اٹھائے۔ اسرائیل کی جانب سے چند روز قبل کیے جانے والے اس حملے …

مزید پڑھیں »

غزہ میں ایمبولینسز پر اسرائیلی حملے سے خوفزدہ ہوں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایمبولینسز پر اسرائیلیوں پر حملوں پر خوف کا اظہا رکیا ہے۔ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ الشفا اسپتال کے باہر ایمبولینس کے قافلے پر اسرائیلی حملے سے انتہائی خوف زدہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ اسپتال کے باہر لاشوں کو پڑے ہوئے دیکھنا بہت خوفناک ہے۔ …

مزید پڑھیں »

صرف پتھر دل لوگ ہی غزہ کی تباہی پر خاموش رہ سکتے ہیں: صدر پیوٹن

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ پر اسرائیلی بربریت جاری رہنے کی صورت میں نئے محاذ پیدا ہونے کے خدشات کا اظہار کر دیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر نے کہا کہ فلسطین اور غزہ پر ٹوٹ پڑنے والی قوتوں سے متعلق ہمارا موقف واضح ہے، خون میں لت پت بچوں کو دیکھ کر کوئی بھی آنسو …

مزید پڑھیں »

روس نے مسئلہ فلسطین اسرائیل کے دو ریاستی حل کا امریکی مطالبہ سازش قرار دیدیا

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو برباد کرنے کا منصوبہ بن چکا ہے۔پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطینیوں کی اپنی سر زمین سے ہٹ کر آباد کاری سے فلسطینی ریاست کا قیام کھٹائی میں پڑ جائے گا، روس کو اس چال …

مزید پڑھیں »

امریکی سیکرٹری خارجہ نے ایک بار پھر غزہ میں اسرائیلی بربریت کی حمایت کر دی

تل ابیب:امریکا کے سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن ایک مرتبہ پھر غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن جمعے کے روز اسرائیل پہنچے اور انہوں نے دارالحکومت تل ابیب میں اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز اور دیگر اسرائیلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے …

مزید پڑھیں »

نیپال زلزلے سے لرز اٹھا، 100 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، درجنوں زخمی

کھٹمنڈو:نیپال زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں 100سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز نیپال کے مغربی صوبے کا ضلع جاجر کوٹ تھا جبکہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ کئی …

مزید پڑھیں »

کملا ہیرس اور رشی سونک کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں: لندن کے مظاہرین

لندن:لندن میں مظاہرین نے صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے کہا ہے کہ کملا ہیرس اور رشی سونک کے ہاتھ خون میں رنگے ہیں۔ لندن میں ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ ہوا ہے البتہ اس بار وزیراعظم رشی سونک کے دفتر کے سامنے ہوا ہے۔ فلسطین کے حامیوں اور صیہونی حکومت کے مخالفین نے وزیر اعظم کے دفتر کے …

مزید پڑھیں »

امریکہ کا غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لئے 5 نکاتی حل

یروشلم:صہیونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ تل ابیب کے دورے کے دوران صہیونی حکام کے ساتھ غزہ میں عارضی جنگ بندی کے 5 نکاتی منصوبے پر بات چیت کریں گے۔ عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ چند کچھ دیر پہلے تل ابیب پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن غزہ میں عارضی جنگ بندی کے لئے مجوزہ …

مزید پڑھیں »