جمعرات , 4 مارچ 2021

متفرق

آرٹیکل 370 کے خاتمے اور کشمیر میں جاری کرفیو پر کئی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آرٹیکل تین سو سترکے خاتمے اور کشمیر میں جاری کرفیو پر کئی ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، نیویارک، آسٹریلیا اور جنوبی کوریا میں لوگ سڑکوں پر آئے، ادھر ہیوسٹن میں سکھ برادری نے بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کا اقدام نامنظور، پوری دنیا کا …

مزید پڑھیں »

پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر ایٹمی تصادم ہوا تو اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کی وجہ سے پاکستان اور بھارت میں جنگی جنون عروج پر ہے اور جنوبی ایشیا کے دونوں ممالک کی ڈیڑھ ارب آبادی پر جنگی سائے منڈلا رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں سے لیس ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کے جوہری ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق بیان نے خدشات پیدا کردیے ہیں، پاکستان …

مزید پڑھیں »

معروف آسٹریلین کالم نویس کے کشمیر میں بھارتی جارحیت سے متعلق ہوش رُبا اعداد و شمار

کینبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)”مڈل ایسٹ آئی” اور "بائی لائنز” کے کالم نویس سی جے ورلیمن نے "بھارتی قبضے کے تحت کشمیر میں زندگی” کے عنوان سے ہوش ربا اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔سی جے ورلیمن کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعداد و شمار کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہر 10 کشمیریوں پر ایک بھارتی فوجی تعینات ہے …

مزید پڑھیں »

کشمیر کی صورتحال پر امریکی میڈیا بھی بول پڑا اور اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھادیے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے بعد وادی میں ہونے والے انسانی حقوق کے استحصال پر امریکی میڈیا بھی بول پڑا اور اقوام متحدہ کے کردار پر سوالات اٹھادیے۔ امریکی میڈیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو اس کی ذمہ داری یاد دلاتے ہوئے …

مزید پڑھیں »

‘مقبوضہ کشمیر زندہ جہنم’ عالمی میڈیا مودی سرکار پر برس پڑا

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کو زندہ جہنم قرار دے دیا۔ اخبار نے لکھا کہ کہ وادی میں شدید غصہ اور خوف ہے۔ بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے نے بھی لکھا ہے کہ کشمیریوں کے لیےعید کے موقع پر بھی کوئی ریلیف نہیں ہے۔کشمیر کی صورت حال پر عالمی میڈیا بھی چپ نہ رہا، بھارتی اخبارات کو …

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، سویڈش وزیر خارجہ

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کی نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سویڈن کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا …

مزید پڑھیں »

ہندو برادری کا 14 اگست کو مندروں پر کشمیر کے پرچم لہرانے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو برادری کی جانب سے 14 اگست کو مندروں کے باہر پاکستان اور کشمیر کے پرچم لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔مودی سرکار کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر پاکستانی ہندو برادری کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے صوبائی وزیر اقلیتی امور ہری رام کشوری لال، …

مزید پڑھیں »

امریکہ کشمیریوں کے لیے کیا کررہا ہے؟ رکن کانگریس کا استفسار

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی رکن کانگریس تھامس سوازی نے ٹرمپ انتظامیہ سے استفسار کیا ہے کہ امریکہ کشمیریوں کے لیے کیا کررہا ہے؟ انہوں نے زور دے کر کہا کہ موجودہ صورتحال میں کشمیر امریکی انتظامیہ کی توجہ کا مزکز ہونا چاہیے۔ امریکی کانگریس کے رکن تھامس سوازی نے مقبوضہ وادی کشمیر میں انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے …

مزید پڑھیں »

خلیجی ممالک میں آج عیدالضحیٰ منائی جارہی ہے

مکہ مکرمہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عیدالاضحی منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندان توحید اپنے مالک کے حضور سربسجود ہو کر اس دنیا میں عطا کردہ بے پایاں نعمتوں کا شکر بجا لاتے نظر آئے۔ دنیا بھر سے آئے لاکھوں …

مزید پڑھیں »

بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان چھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ براستہ ابوظہبی بھارت کیلئے روانہ ہوگئے۔ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان نے بھارت سے تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے کے بعد …

مزید پڑھیں »