ہفتہ , 20 اپریل 2024

متفرق

یمنی تنظیم انصاراللہ نے آپریشن کے تیسرے مرحلے میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔، فوجی ترجمان

صنعا:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی تنظیم انصاراللہ نے آپریشن کے تیسرے مرحلے میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ انصاراللہ نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی اہداف پر حملے کئے ہیں اس طرح انصاراللہ عملی طور پر صہیونی فوج کے ساتھ …

مزید پڑھیں »

روسی صدر پیوٹن نے غزہ میں فلسطینیوں پر بمباری کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

ماسکو:  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت کا ذمہ دار امریکا اور یورپ کو قرار دے دیا۔کریملن کے اعلیٰ حکام سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں معصوم شہریوں کے قتل عام کے پیچھے امریکا ہے، غزہ بحران کے ذمہ دار امریکا اور مغربی ممالک …

مزید پڑھیں »

اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں : امریکی نائب صدر

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔عرب میڈیا کے مطابق معروف غیرملکی نیوزچینل کے ساتھ انٹرویو میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ واشنگٹن خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکنے پر اپنی کوششوں پر توجہ دے رہا ہے ، ہم …

مزید پڑھیں »

امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر چاقو کے اندھا دھند وار سے قتل

ہیوسٹن: امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر کو چاقو کے اندھا دھند وار کر کے قتل کردیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ہیوسٹن کی رہائشی پاکستانی نژاد چائلڈ اسپشلسٹ ڈاکٹر طلعت جہاں کو ان کے گھر کے باہر چاقو مار کر قتل کیا گیا۔ حملہ آور نے ڈاکٹر طلعت جہاں پر چاقو کے متعدد وار کیے جس سے وہ موقع …

مزید پڑھیں »

امریکی پالیسی اسرائیل کی بربادی کا باعث بن سکتی ہے:سابق مشیر دفاع

واشنگٹن:امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان کے سابق مشیر ڈگلس میک گریگر نےزور دے کر کہا ہے مشرق وسطیٰ کے خطے میں خطرہ بڑھانے کی امریکی پالیسی اسرائیل کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔میک گریگر نے آج روس کی خبر رساں ایجنسی کی طرف سے رپورٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ "ایک بڑی جنگ کے لیے تمام شرائط بالکل موجود …

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیش میں پُرتشدد احتجاجی مظاہرے، اپوزیشن لیڈر مرزا فخر الاسلام عالمگیر گرفتار

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے مرکزی اپوزیشن رہنما مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو گزشتہ روز حراست میں لے لیا گیا، آئندہ انتخابات سے قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین اور پولیس کے درمیان دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے سینیئر رہنماؤں کے گھروں …

مزید پڑھیں »

غزہ میں امداد کی فراہمی میں رکاوٹ جرم قرار دی جاسکتی ہے: انٹرنیشنل کرمنل کورٹ

جینیوا: (ویب ڈیسک )انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں ڈالنا جرم قرار دی جاسکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرمنل کورٹ کے سینیئر پراسیکیوٹر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی …

مزید پڑھیں »

داغستان؛ ہزاروں افراد کا احتجاج، اسرائیل سے آنے والے طیارے پر دھاوا بول دیا

ماکاچ کلا: داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق داغستان میں ہزاروں مظاہرین سیکورٹی رکاوٹیں توڑتے ہوئے دارالحکومت ماکاچ کلا ائیرپورٹ میں داخل ہوگئے اور اسرائیل سے آنے والےروسی طیارے پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہرائے اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔ …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کو غزہ میں بطور قابض قوت حق دفاع حاصل نہیں: اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقہ جات فرانسيسكا البانيز نے کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں حق دفاع حاصل نہیں ہے کیونکہ وہ وہاں قابض قوت ہے۔فرانسيسكا البانيز کو مئی 2022 میں تین سال کے لیے تعینات کیا گیا تھا اور وہ یہ بھی سمجھتی ہیں کہ سات اکتوبر کو حماس کے کثیر جہتی حملے پر اسرائیل …

مزید پڑھیں »

اسرائیل کا وجود امریکہ کی مدد کی مرہون منت ہے: سابق امریکی سفیر

واشنگٹن:سابق امریکی سفیر برائےاسرائیل مارٹن انڈک نے کہا ہے کہ ’’حماس کا 7 اکتوبر کو اسرائیلی بستیوں پر اچانک حملہ دنیا کو 50 سال پیچھے لے جاتا ہے جب اکتوبر 1973 کی جنگ شروع ہوئی تھی۔‘‘ انہوں نے عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت” سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ایک بار پھر اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ …

مزید پڑھیں »