بدھ , 24 اپریل 2024

متفرق

امریکی بکتربند گاڑیوں کا پہلا قافلہ اسرائیل پہنچ گیا

واشنگٹن:صدر جوبائڈن کی صہیونی حکام سے ملاقات کے بعد امریکی بکتربند گاڑیوں کا قافلہ اسرائیل پہنچ گیا ہے۔فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بکتربند گاڑیوں کا پہلا قافلہ فوجی جہاز میں بن گوریان ائیرپورٹ پر پہنچ گیا ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے اسرائیل کا دورہ کرکے صہیونی حکام سے ملاقات کی تھی اور غزہ پر حملے کے …

مزید پڑھیں »

برطانوی وزیر اعظم سعودیہ پہنچ گئے، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

ریاض:دورہ اسرائیل کے بعد برطانوی وزیر اعظم رشی سونک سعودی عرب پہنچ گئے۔رشی سونک نے ریاض میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کو بتایا کہ ریاض غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانے کو "گھناؤنا جرم اور وحشیانہ حملہ” سمجھتا ہے۔ اس سے قبل …

مزید پڑھیں »

کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلا لیے

اوٹاوا: کینیڈا نے بھارت سے اپنے 41 سفارتکار واپس بلا لیے جبکہ 21 بدستور بھارت میں ہی موجود رہیں گے۔کینیڈین وزیر خارجہ ملانے جولی نے کہا ہے کہ ہمارے 21 سفارتکار بدستور بھارت میں ہی رہیں گے، بھارت کے اس اقدام پر ردعمل نہیں دیں گے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے نجر سنگھ قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار …

مزید پڑھیں »

جوبائیڈن کے بعد برطانوی وزیراعظم کا دورہ اسرائیل؛ مکمل حمایت کی یقین دہانی

تل ابیب: غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید شدت آگئی جب برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے دورہِ اسرائیل پر حماس کے خلاف جنگ کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر بائیڈن کے جانے کے چند گھنٹے بعد برطانوی وزیراعظم رشی سنک تل ابیب پہنچے۔ انہوں نے اسرائیلی نامہ نگاروں سے کہا کہ ’میں یہاں اسرائیلی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے حماس اور اسرائیل کے درمیان فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کردیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری زندگیاں اور پورے خطے کی قسمت خطرے میں ہے۔ انتونیو گوتریس نے اپنے بیان کہا …

مزید پڑھیں »

جنگ پھیلنے کے نتائج خطرناک ہوں گے، غزہ کے لیے امداد بھیجی ہے:روس

ماسکو:روس نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے علاقائی تنازع میں تبدیل ہونے سے خبردار کیا ہے۔روس کی طرف سے یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر فضائی کارروائی مسلسل 13ویں روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں ساڑھے تین ہزار سے زاید فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

امریکہ اور بعض ممالک مغربی ایشیا میں خونریزی کی روک تھام کے مخالف ہیں: روس

نیویارک:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے ویسلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا ہے کہ بعض ممالک مغربی ایشیا میں خونریزی کی روک تھام کے مخالف ہیں۔فلسطین کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا دوسرا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں برازیل نے غاصب صیہونی حکومت اور تحریک حماس کے درمیان جنگ …

مزید پڑھیں »

غزہ کی جنگ عام شہریوں کے خلاف بے رحمی سے لڑی جانے والی جنگ ہے: روس

ماسکو:دیمیتری مدودف نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں ایک اور جنگ ہو رہی ہے ۔ یہ ایسی جنگ ہے جس میں کسی قانون کی پابندی نہیں کی جا رہی ہے اور یہ عام شہریوں کے خلاف بے رحمی سے لڑی جانے والی جنگ ہے۔ روس کی قومی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دیمیتری مدودف نے کہا ہے کہ صیہونی …

مزید پڑھیں »

ہندوستان میں ایک بار پھر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ

حیدر آباد:ہندوستان کے جنوبی شہر حیدرآباد میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا جس میں مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے جھنڈوں کو اپنے پیروں تلے روندا۔ غزہ کے نہتے عوام کے خلاف غاصب اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت اور فلسطین کی حمایت میں دنیا کے مختلف ممالک اور شہروں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں …

مزید پڑھیں »

جتنی جلدی ہو سکے لبنان چھوڑ دو، برطانیہ کا اپنے شہریوں کو انتباہ!

لندن:برطانوی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے لبنان میں موجود برطانوی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی سفارش کی ہے۔برطانوی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے لبنان میں موجود برطانوی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی سفارش کی ہے۔اسی مناسبت سے بیروت میں برطانوی سفارت خانے نے برطانوی شہریوں پر زور دیا کہ وہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔ …

مزید پڑھیں »