جمعہ , 15 نومبر 2019

متفرق

الجزائر : بدعنوانی کے الزام میں 5 ارب پتی گرفتار

الجزائر(مانیٹرنگ ڈیسک)الجزائزر کے ریاستی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف تحقیقات میں ملک کے 5 ارب پتی کاروباری افراد کو حراست میںلیا گیا ہے جن میں سے کچھ سابق صدر عبدالعزیز بوتیفلیکا کے قریبی ساتھی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نجی چینل النھار نے بتایا کہ گرفتاری کے بعد قانونی کارروائی کے تحت پانچوں …

مزید پڑھیں »

نریندرمودی کی پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ایک بار پھر الیکشن جیتنے کے لیے امن کے دشمن بن گئے ہیں۔راجھستان میں الیکشن مہم سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ کیا ہمارے ایٹمی ہتھیاردیوالی پرچلانے کے لیے ہیں۔ عوامی اجتماع سے جوش میں نریندرمودی کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان سے ڈرنا چھوڑ دیا ہے۔ اگر …

مزید پڑھیں »

سوڈان کے انقلابیوں نے متحدہ عرب امارات کی امداد کو ٹھکرا دیا

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں عوامی مظاہرین نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ فوجی حکومت کو مسترد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی امداد کو بھی ٹھکرا دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق سوڈان کے مظاہرین اور انقلابی عوام ملک میں سول حکومت کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں ، سوڈان کے انقلابیوں نے یمن میں سعودی عرب …

مزید پڑھیں »

جرمنی : سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی میں امن کے حامیوں نے مظاہرے کر کے سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت اور اپنے ملک میں قائم امریکی فوجی اڈے بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عید پاک کے موقع پر دارالحکومت برلن میں ہونے والے ایک بڑے مظاہرے میں شریک لوگ دنیا کو ہر قسم کے ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حق میں نعرے بھی …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا روس کے ساتھ 9 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا فیصلہ

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے روس کے ساتھ 9 ارب ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کیا، معاہدے کے تحت پاکستان روس سے جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز، ائیرڈیفنس میزائل سسٹم، ٹینک اور جنگی بحری جہاز خریدے گا۔تفصیلات کے مطابق روسی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان روس سے اربوں ڈالرز کا دفاعی معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے۔ روس …

مزید پڑھیں »

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج اپنا مذہبی تہوار ایسٹر منارہی ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری اپنا مذہبی تہوار ایسٹر عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہی ہے۔کراچی سمیت ملک کے بیشتر شہروں کے چرچ میں ایسٹر کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی گئی ہیں، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں کے گرجا گھروں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔بچے بڑے سب …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریبات کے دوران چرچ کی دیوار گرنے سے 13 افراد ہلاک

ڈربن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا میں ایک چرچ کی دیوار اُس وقت منہدم ہوگئی جب ایسٹر کی تقریب کے سلسلے میں سیکڑوں افراد موجود تھے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے ساحلی شہر ڈربن کے شمالی علاقے میں واقع پینٹا کوسٹل چرچ کی دیوار تیز ہواؤں کے …

مزید پڑھیں »

افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اپنی کابینہ سمیت مستعفی

مالی (مانیٹرنگ ڈیسک)افریقی ملک مالی کے وزیر اعظم اور ان کی پوری کابینہ لسانی فسادات کو روکنے میں ناکامی پر مستعفی ہو گئی۔مالی کے وزیر اعظم کے خلاف گزشتہ روز حکومتی اور اپوزیشن دونوں نے مشترکہ طور پر تحریک عدم اعتماد پیش کیا تھا جو کامیاب ہو ئی تھی۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مالی کی حکومت …

مزید پڑھیں »

غیر انسانی سلوک :سعودی جیلوں میں قید روہنگیا مسلمانوں کی بھوک ہڑتال

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی جیلوں میں بند میانمار سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں روہنگیا مسلمانوں نے جیلوں کی خراب صورتحال اور جیل انتظامیہ کے غیر انسانی سلوک اور اقدامات کے خلاف بھوک ہڑتال کردی ہے۔میانمار سے تعلق رکھنے والے چھے سو پچاس روہنگیا مسلمان سعودی عرب کے شہر جدہ کی جیلوں میں بند ہیں اور انتہائی ابتر صورتحال میں زندگی کے دن …

مزید پڑھیں »

آئرلینڈ :دوران رپورٹنگ خاتون صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا

آئرلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک)جزیرہ آئرلینڈ میں جاری سول نافرمانی کی تحریک کے درمیان پُرتشدد مظاہرے کی رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔اطلاعات کے مطابق آئرلینڈ کے شہر لندن ڈیری میں نامعلوم مسلح افراد نے 29 سالہ خاتون صحافی ’لیرا مککی‘ کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ حملہ آوروں کا تعلق ریپبلکن باغیوں سے ہونے کا …

مزید پڑھیں »