بدھ , 21 اگست 2019

متفرق

کینیا میں ’قدیم ترین‘ انسانی قتلِ عام کی دریافت

آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انھیں شمالی کینیا میں انسانوں کے درمیان قدیم ترین جنگ کے شواہد ملے ہیں۔ ماہرین کے مطابق انھیں کینیا کے شمال میں واقع ترکانا جھیل کے قریب دس ہزار سال قبل ہونے والی ایک جنگ میں 27 افراد کی باقیات ملی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

چین میں سردی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بیجنگ:چین میں سردی کا تیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ درجہ حرارت منفی اٹھائیس سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ اسکول بند کردیئے گئے۔ چین میں شدید سردی پڑنے کے بعد تمام اسکول بند کردیئے گئے جبکہ امدادی ٹیموں کو ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چین کے مختلف شہروں میں شدید سردی کا تیس سالا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور …

مزید پڑھیں »

زمین سے بیک وقت پانچ سیاروں کا نظارہ

ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ عطارد، زہرہ، زحل، مشتری اور مریخ کو بغیر کسی آلے کی مدد کے دیکھا جا رہا اور یہ نظارہ اگلے ماہ تک جاری رہے گا۔ ان سیاروں کے نظارے کا آغاز بدھ کی صبح ہوا جو 20 فروری تک جاری رہے گا، تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے …

مزید پڑھیں »

ول سمتھ آسکر تقریب میں شرکت نہیں کریں گے

ہالی وڈ کے مشہور اداکار وِل سمتھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ جاڈا پنکٹ سمتھ کے ساتھ 28 فروری کو منعقد ہونے والی آسکر کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ اس سال میں آسکر ایوارڈ کے لیے زیادہ تر نامزدگیاں سفید فام فنکاروں کی ہوئی ہیں، جس پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ ول سمتھ، جو …

مزید پڑھیں »

امن مذاکرات: ‘پاک-افغان کوششوں کی تعریف’

  ڈیووس: وزیراعظم نواز شریف، امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور افغان صدر اشرف غنی نے ایک سہہ فریقی اجلاس کے دوران افغان امن مذاکرات کی کوششوں کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ پاکستانی سرکاری خبر رساں ادارے ‘اے پی پی’ کے مطابق یہ اجلاس 46 ویں ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائن میں منعقد ہوا …

مزید پڑھیں »

پولینڈ کے ایک شہر کے باشندوں نے پناہ گزین کیمپ کے قیام کو روک دیا

روسی صوبہ کالینین گراد سے ملحقہ پولینڈ کے شہر اولیستکو کے باشندوں نے اپنے شہر میں مشرق وسطی اور افریقہ کے پناہ گزینوں کا کیمپ قائم نہیں کئے جانے دیا ہے۔ شہر کے باشندوں نے مظاہرے کئے تھے اور پٹیشن پر دستخط کرکے اسے حکام کو بھیج دیا تھا۔ ترک وطنی سے متعلق محکمے نے لوگوں کے موقف پر غور …

مزید پڑھیں »

چین کی مدد سے پناہ گزینوں کے بحران سے نمٹنے میں آسانی ہوگی: یورپی یونین کے سفیر

چین میں یورپی یونین کے سفیر گانس دیتمر شؤاستگووت نے کہا ہے کہ یورپی یونین سمجھتی ہے کہ اگر چین مالی یا کسی اور طریقے سے مدد کرتا ہے تو اس سے یورپی یونین میں جاری مہاجرین کے بحران کے حل میں آسانی ہو گی۔ سفیر کے مطابق چین کی طرف سے مدد کی فراہمی ایک اہم قدم ہوگا جس …

مزید پڑھیں »

یورپی اتحاد میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے: ہالینڈ

یورپی اتحاد میں شامل ملکوں میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ یہ خیال یورپی اتحاد کے موجودہ صدر ملکت ہالینڈ کے وزیر خارجہ برٹ کونڈرس نے ظاہر کیا ہے۔ سٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ یورپی اتحاد سے ملحقہ خطوں میں عدم استحکام کے پیش نظر دہشت گردانہ …

مزید پڑھیں »

سعودی ایران تنازعہ تیل کی قیمت پر اثر انداز نہیں ہو رہا

سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ اور روس مخالف پابندیوں جیسے سیاسی مسائل کا تیل کی قیمت پر اثر زیادہ نہیں ہے، آسٹریا کی تیل کمپنی او ایم وی کے سربراہ رینر زیلے نے خیال ظاہر کیا۔ "سیاسی معاملات تیل اور گیس کی قیمت پر کسی حد تک اثر انداز ہوتے ہیں لیکن یہ براہ راست اثر نہیں ہوتا …

مزید پڑھیں »

دہشتگردی کا خطرہ جوہری ہتھیاروں کے خطرے سے کچھ کم نہیں: صدر تاجکستان

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی دہشتگردی کا خطر جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرے سے کچھ کم نہیں ہے۔ "دنیا بھر میں بالخصوص تاجکستان کے پڑوسی ملک افغانستان میں دہشتگردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ دہشتگردی کا خطر جوہری ہتھیاروں سے لاحق خطرے کے برابر ہو گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر …

مزید پڑھیں »