جمعرات , 25 اپریل 2024

متفرق

امریکی صدر اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

واشنگٹن:امریکی صدر جوبائیڈن اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، امریکی صدر جوبائیڈن نے قطر سے حماس کے ہاتھوں یرغمال امریکی شہریوں کی رہائی اور جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے انخلا پر تعاون کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا کا غزہ میں جنگی جرائم پر اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

کیپ ٹاﺅن: جنوبی افریقا نے بین الااقوامی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کی وزیر خارجہ نالیدی پاندور نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں انسانیت سوز مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ خواتین اور بچوں کو بھی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا …

مزید پڑھیں »

روس کا 2 ماہ کے وقفے کے بعد یوکرین پر دوبارہ حملہ

ماسکو:روس نے تقریباً 2 ماہ کے وقفے کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف پر میزائل داغ دیا، تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فضائی دفاعی نظام کے ذریعے رات گئے ہونے والے ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ کل شام اور آج صبح کے درمیان روس نے کیف …

مزید پڑھیں »

او آئی سی اور عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ریاض: سعودی عرب میں او آئی سی اور عرب لیگ کا غیر معمولی مشترکہ سربراہی اجلاس منعقد ہوا جسں میں سربراہان مملکت نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور اسرائیل سے محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا، غزہ میں قتل عام پر عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی صورتحال …

مزید پڑھیں »

غزہ میں اب کوئی "محفوظ” جگہ نہیں ہے، ماسکو

نیویارک:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں کوئی "محفوظ جگہ” نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے …

مزید پڑھیں »

کینیڈا میں یہودی اسکولوں پر فائرنگ

اوٹاوا: کینیڈا میں یہودیوں کے 2 اسکولوں پر نامعلوم افراد نے رات گئے فائرنگ کی تاہم اس وقت اسکول میں کوئی موجود نہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریل کے دو اسکولوں میں جب علی الصبح طلبا اور اساتذہ اسکول پہنچے تو مرکزی دروازے کو گولیوں سے چھلنی پایا۔ …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر اور آسٹریلوی اداکارہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

برسلز: آسٹریلوی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیٹ بلانشیٹ نے غزہ میں اسرائیل حماس جھڑپ …

مزید پڑھیں »

برطانیہ: غزہ کے طبی مراکز پر جارح صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ

لندن:برطانیہ کے طبی عملے کے سیکڑوں افراد نے جمعرات کی رات کو غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ کے طبی مراکز پر جارح صیہونی فوج کی بمباری کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں موجود لوگوں نے ایک سو اسی سے زائد فلسطینی ڈاکٹروں اور نرسوں کے قتل، طبی مراکز پر حملے، شہریوں پر اندھا دھند …

مزید پڑھیں »

امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے حملوں سے ایران کا براہ راست کوئی تعلق نہیں:ایرانی مندوب

نیویارک:اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کاروائیوں اور خطے میں امریکی اڈوں پر حملوں میں ایران کا براہ راست کوئی کردار نہیں ہے۔ ایرانی نمائندے نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ان کاروائیوں میں براہ راست کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں …

مزید پڑھیں »

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیلجیئم

برسلز:یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیات تعاون کیرولین جینز نے کہا ہے کہ انکا ملک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔یورپی یونین اور نیٹو ہیڈ کوارٹر کے حامل اہم ملک بیلجیئم کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے عرب ٹی وی چینل الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست …

مزید پڑھیں »