ہفتہ , 23 جون 2018

میانمار

میانمار: روہنگیامسلمانوں کے قتل میں ملوث 7 فوجیوں کو 10 سال قید

میانمار (مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ماورائے قانون قتل میں ملوث 7 فوجیوں کو 10 سال قید بامسقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔میانمار کے آرمی چیف کی جانب سے فیس بک میں جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ماورائے قانون قتل پر فوجیوں کو سزا سنا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ...

مزید پڑھیں »

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت کی پالیسی ترک کی جائے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے میانمار کی حکومت اور فوج پر زور دیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت اور طاقت کے استعمال کی پالیسی فوری اور مکمل طورپر ترک کرے۔ یو این سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ روہنگیا میں مسلم اقلیت کے خلاف ...

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیش میں نوجوان پناہ گزین روہنگیا لڑکیوں کی انسانی سمگلنگ

میانمار (مانیٹرنگ ڈیسک)بی بی سی کی تفتیشی ٹیم کو علم ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپوں سے نوجوان لڑکیوں کو جسم فروشی کے لیے سمگل کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی افراد کو یہ نو عمر جوان لڑکیاں بہ آسانی دستیاب ہیں جو کہ میانمار (برما) میں جاری تصادم کے نتیجے میں ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی ...

مزید پڑھیں »

امدادی کارکنوں کو تنگ کرنے میں میانمر سرفہرست

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)تحقیقی گروپ اے سی اے پی ایس کا کہنا ہے کہ امدادی گروپوں کی رسائی کے اعتبار سے میانمر کی کارکردگی بدترین ہیں۔ جنیوا میں قائم اسےعالمی ادارے کے مطابق میانمر میں امدادی گروپوں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ انہیں دھمکیاں تک دی جاتی ہیں۔ عالمی گروپ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں ...

مزید پڑھیں »

میانمار کے صدر نے عہدے سے استعفی دے دیا

نیپیادہ(مانیٹرنگ ڈیسک)میانمار کے صدر ہٹن کیا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیاہے۔ہٹن کیا میانمار کی حکمران آن سان سوچی کے معتمد اور دایاں بازو سمجھے جاتے ہیں۔ استعفے میں وجوہات نہیں بتائی گئی ہیں۔ میانمار کے صدرنے مستعفی ہونے کااعلان فیس بک پر صدرکے سرکاری اکاؤنٹ پر کیا۔ جس میں لکھاہے کہ میانمارکے صدر ہٹن کیا نے 21مارچ 2018کو ...

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ کی روہنگیا مسلمانوں کیلیے 951 ملین ڈالر کی اپیل

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی ہے۔اقوام متحدہ کے اداروں اورشراکت دار این جی اوز نے مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کیلیے951ملین ڈالر کی اپیل کی گئی ہے تاکہ 9لاکھ روہنگیا بے گھر افراد ...

مزید پڑھیں »

روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں فیس بک کا اہم کردار

نیپیداو (مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک پر کافی عرصے سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں کردار کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اب اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔اقوام متحدہ کے حقائق جاننے کے لیے کام کرنے والے آزاد مشن کے چیئرمین مرزیوکی دارعثمان نے میڈیا بریفننگ کے دوران ...

مزید پڑھیں »

میانمارمیں مسلمانوں کا قتل عام اور ان کے گھروں پر قبضہ

نیپیدو (مانیٹرنگ ڈیسک)ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق میانمار کی ریاست راخین میں فوج روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کیے گئے جرائم کو چھپانے کے لیے دیہات کو مسمار کر کے نئے سرے سے تعمیر کررہی ہے اور یہاں خوفناک شکل میں فوجیوں کو تعینات کررہی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کی راخین کی تعمیر نو نامی رپورٹ کے حوالے ...

مزید پڑھیں »

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے 55 گاؤں مسمار کیے جانے کا انکشاف

برما(مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ سال نومبر سے اب تک میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کے 55 دیہات صفحہ ہستی سے ہی مٹادیئے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے سیٹلائٹس کی جانب سے لی گئی تصاویر کی روشنی میں میانمار حکومت ...

مزید پڑھیں »

میانمار: صحافیوں کو ’روہنگیا افراد کی ہلاکتوں کی تفتیش پر گرفتار کیا گیا‘

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خبررساں اداے روئٹرز نے میانمار فوج اور دیہاتیوں کی جانب سے روہنگیا افراد کے قتل عام کی تفصیلات افشا کی ہیں۔روئٹرز کے مطابق اس گرفتاری کا تعلق ادارے کے دو صحافیوں کو گرفتاری سے ہے۔ خیال رہے کہ میانمار میں روئٹرز کے دو صحافیوں وا لون اور کیو سیو او کو ملک کے آفیشل سیکریٹس ایکٹ ...

مزید پڑھیں »