پیر , 27 مئی 2019

عالمی خبریں

اقوام متحدہ نے جنوبی سوڈان میں مزید امن فوج بھیجنے کی منظوری دے دی

نیویارک (مانٹیرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ نےخانہ جنگی کے خطرے سے دوچار جنوبی سوڈان میں امن فوج کے چار ہزار اہلکار بھیجنے کی منظوری دے دی۔سوڈان کے صدر سالوا کر کا نے اقوام متحدہ کے فیصلے کو ماننے کو انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس معاملے میں اقوام متحدہ سے تعاون نہیں کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ …

مزید پڑھیں »

روس نے کریمیا میں جدید ترین میزائل نصب کر دیے

ماسکو (مانٹیرنگ ڈیسک )روس نے کریمیا کے علاقے میں جدید ترین میزائل نظام نصب کر دیا ہے۔روسی خبر رساں اداروں نے وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کا حامل ایس چار سو میزائل دفاعی نظام کریمیا میں نصب کر دیا گیا ہے۔ یہ علاقہ روس نے 2014ء میں یوکرائن سے علیحدہ کر …

مزید پڑھیں »

’’گوگل میپ‘‘ میں فلسطین کا نام شامل کرانے کے لیے مہم شروع

مقبوضہ بیت المقدس (مانٹیرنگ ڈیسک )عالمی سرچ انجن ’’گوگل‘‘ کی جانب سے ’’گوگل میپ‘‘ ایپلی کیشن میں فلسطین کے بجائے اسرائیل کا نام شامل کیے جانے پر فلسطینی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی سماجی کارکنوں کی طرف سے جہاں ایک طرف گوگل کے اس اقدام کو صہیونی ریاست کی طرف داری …

مزید پڑھیں »

لائیو شو کے دوران کمسن بچی پر شیر کے حملے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

میکسیکو سٹی(مانٹیرنگ ڈیسک ) میکسیکو میں لائیو شو کے دوران شیر نے بچی پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔میکسیکو ٹی وی کے لائیو شو کے دوران میزبان مہمانوں سے محو گفتگو تھے کہ اس دوران شو میں لائے گئے شیر نے کمسن بچی پر حملہ کردیا۔ پولیس سے قبل شیر بچی کو دیکھتا رہا لیکن …

مزید پڑھیں »

آسٹریا: داعش کے لیے بھرتیاں کرنے والے مسلمان مبلغ کو 20 سال قید کی سزا

ویانا: (مانٹیرنگ ڈیسک )آسٹریا کی ایک عدالت نے ایک مسلمان مبلغ کو عراق و شام میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کرنے کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔استغاثہ کے مطابق ابو تیجما نے درجنوں نوجوانوں کو شام میں سرگرم شدت پسند گروپ داعش میں شمولیت کے لیے ذہنی طور پر راغب …

مزید پڑھیں »

امریکی خاتون کی ’’ہنی مون ‘‘کے بہانے داعش میں شامل ہونے کی کوشش

واشنگٹن (مانٹیرنگ ڈیسک )امریکہ کی ایک عدالت نے صوبہ میسیسیپی سے تعلق رکھنے والی جیلین یونگ نامی خاتون کو داعش سےمنسلک ہونے کی کوشش پر12 سال قید کی سزا سنا دی ہے ،امریکی خاتون نے اس بات کا بھی اعتراف کیا ہےکہ اس نےداعش کی مالی مدد بھی کی ہے جس کی بناء پر قید کی سزا میں مزید اضافہ …

مزید پڑھیں »

ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز آل سعودکو برازیل سےنکالنے کی تیاری

برازیل (مانٹیرنگ ڈیسک )برازیل میں حکومتی کابینہ کے اجلاس کےدوران برازیلی سکیورٹی کے اعلیٰ ترین انچارج جنرل سیرجیو ایچی گوین نے کہا ہےکہ سکیورٹی ادارے بعض بدنام ممالک کے اولمپک وفود میں شامل بعض لوگوں کو سکیورٹی وجوہات کی بناء پر برازیل سے باہر نکالنےپر غور کررہے ہیں۔ سعودی شہزادی ریما بنت بندر سلطان عبدالعزیز آل سعود کی سعودی وفد …

مزید پڑھیں »

محور مقاومت کی داعش کے خلاف جنگ انسانی بقاء کی جنگ ہے

تسنیم خیالی دہشت گرد تنظیم داعش معرض وجود میں آنےکے بعد سے نت نئے اور دلوں کو ہلا دینے والے طریقوں سے لوگوں کا قتل عام کرتا رہاہے جن کی ویڈیوز آئے دن سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شائع ہوتی رہتی ہیں۔سروں کو قلم کرنےکے بعد ،لوگوں کو گولیاں مارنے کے بعد ،لاتعداد کو زندہ جلانے کے بعد،کئیوں کوتیزا …

مزید پڑھیں »

پاک امریکہ تعلقات کی حالیہ لہر

تحریر: سید مجاہد علی وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی نہایت کامیاب ہے اور امریکہ ساتھ تعلقات میں کوئی بڑی مشکل حائل نہیں ہے، تاہم اس سےاگلے ہی دن امریکی وزارت دفاع نے اس کا جواب یوں دیاہے کہ اس نے کولیشن سپورٹ فنڈ میں سے پاکستان کو …

مزید پڑھیں »

ترکی کی بدلتی خارجہ پالیسی اور شام کا مستقبل

تحریر: سید سرفراز نقوی ترکی کے صدر طیب اردگان کی طرف سے حالیہ دنوں میں دورہ روس کیا گیا جس میں ان کی ملاقات روسی ہم منصب پیوٹن سے ہوئی۔ یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات کا اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے۔ دونوں سربراہان کے درمیان 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی گی۔ اردگان …

مزید پڑھیں »