ہفتہ , 24 اگست 2019

عالمی خبریں

پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ میں شامل ہونے کے لئے اپنی درخواست خود پیش کرے : امریکا

واشنگٹن(مانٹیرنگ ڈیسک ) امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت کے لئے اپنا کیس خود گروپ کے سامنے پیش کرے۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے پاکستان کی جانب سے نیوکلیئرسپلائرز گروپ (این ایس جی) میں رکنیت حاصل کرنے کے دعوی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ مارک ٹونر …

مزید پڑھیں »

ایمن الظواہری نے طالبان کے نئے سرغنہ کے لئے القاعدہ کی حمایت کا اعلان کردیا

کابل (مانٹیرنگ ڈیسک )القاعدہ کےسرغنہ ایمن الظواہری نے اپنے ایک آڈیوپیغام میں افغانستان کے طالبان کے سرغنہ ہیبت اللہ آخوند زادہ کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہو ئے ان سے بیعت کا بھی اعلان کیا ہے- ہیبت اللہ آخوندزادہ چند روزقبل امریکی ڈرون حملے میں طالبان کے سرغنہ ملا اخترمنصور کی ہلاکت کے بعد طالبان کے نئے سرغنہ …

مزید پڑھیں »

ہندوستان امریکا مشترکہ بیان پر سی پی آئی کی تنقید

نئی دہلی (مانٹیرنگ ڈیسک )کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے وزیراعظم نریندرمودی کے دورہ امریکا میں جاری کئے گئے مشترکہ بیان پر سخت تنقید کی ہے-کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا سی پی آئی نے ہندوستانی وزیراعظم کے دورہ امریکا میں اسٹریٹیجک شراکت کے بارے میں مشترکہ بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہندوستان کی آزاد خارجہ پالیسی …

مزید پڑھیں »

ترکی شام میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے:روس

ماسکو(مانٹیرنگ ڈیسک )ترکی ، حلب سیکٹر پر دہشت گردوں کی مدد کرکے جںگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے-ماسکو سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ترکی شام میں جنگ بندی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

افغان صوبے لوگر پر امریکی ڈرون حملہ، گیارہ افراد ہلاک

کابل(مانٹیرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے لوگر میں امریکہ کے ڈرون حملے میں کم سے کم گیارہ افراد مارے گئے ہیں۔لوگر کی صوبائی کونسل کے ایک رکن عبدالولی وکیل نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے یہ حملہ گزشتہ شب ازرہ شہر میں کیا۔ عبدالولی کا کہنا تھا کہ اس حملے میں گیارہ افراد …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کے حملوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جوابی کارروائی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے زمینی اور فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ذرائع کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کے پٹھووں کی جانب سے صوبہ مارب میں واقع ذباب علاقے پر کئے جانے والے حملے کو ناکام بنا …

مزید پڑھیں »

ہلیری کی ذاتی اکاؤنٹ سے کی جانے والی ای میلز پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق تھیں: امریکی اخبار

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی اپنے ذاتی سرور کے ذریعے کی جانے والی ای میلز پاکستان میں ڈرون حملوں سے متعلق تھیں۔ اس بات کا انکشاف معروف امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ اس وقت تحقیقات کیلئے ایف بی آئی کے پاس ہے ہلیری …

مزید پڑھیں »

مودی کے دور میں بھارت میں انسانی حقوق و مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی : ہیومن رائٹس واچ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ایڈوکیسی کے ڈائریکٹر جان سفٹان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دو سال کے دوران بھارت میں حقوق انسانی اور مذہبی آزادی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر زور دیا وہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں ان مسائل کو بھی شامل کرے۔ انہوں نے کہا جب تک …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب اور اتحادیوں کا فہرست سے نام خارج کرنا افسوسناک ہے : برطانوی ادارہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن میں بین الاقوامی امدادی اداروں کیلئے کام کرنے والے کارکنوں نے اقوام متحدہ کی طرف سے بچوں اور عورتوں پر ظلم کرنے والوں کی فہرست میں سے یمن پر حملہ آور سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کا نام خارج کئے جانے پر شدید رنج اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے یمن کے لوگوں کے ساتھ …

مزید پڑھیں »

امریکہ نے بھارت ، پاکستان سے متعلق دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے: شیوسینا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم اور حکمران جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا نے کہا ہے کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان سے متعلق دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ صدر اوباما آج کل وزیر اعظم نریندر مودی کے خاصے قریب آ چکے ہیں، کوئی بعید نہیں کہ ریٹائر منٹ کے بعد اوباما بچوں سمیت بھارت ہی …

مزید پڑھیں »