بدھ , 26 جون 2019

عالمی خبریں

عراق میں تین خود کش دھماکے، 10 افراد ہلاک، 45 زخمی

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں تین خود کش بمباروں نے عراقی فورسز کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی اور اسپتال حکام نے بتایا کہ دھماکوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک بمبار نے شمالی بغداد میں پولیس اور فوج کی مشترکہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا …

مزید پڑھیں »

آئس لینڈ کے نئے وزیراعظم نے انتخابات کا اعلان کر دیا

پانامہ لیکس کا پہلا شکار بننے والے آئس لینڈ  کے وزیراعظم مستعفی ہونے کے بعد گھر جا چکے ہیں جس کے بعد فشریز کے وزیر کو نیا وزیراعظم بنایا گیا۔ نئے وزیراعظم  ‘سگردر جوہانسن’ نے موسم خزاں تک قبل از وقت انتخابات کا اشارہ بھی دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاناما لیکس کے بعد آئس لینڈ میں ہزاروں افراد …

مزید پڑھیں »

پاناما لیکس؛روسی صدر نے الزامات مسترد کردیئے

ماسکو: پاناما لیکس کے منظر عام آنے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدعنوانی کے الزامات مسترد کردیئے ہیں۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاناما پیپرز کی جانب سے لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین روس کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہی۔ روسی صدر کا کہنا تھا کہ مخالفین …

مزید پڑھیں »

پاکستان نے بھارت سے مذاکرات معطل کردیے

بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی”را”کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر پاکستان نے بھارت کے ساتھ امن مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔پاکستان نے بھارت کی تحقیقاتی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے اور بے امنی پھیلانے والوں سے بخوبی آگاہ ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کل بھوشن یادیو …

مزید پڑھیں »

پاناما دستاویزات ہیکہونے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، رامون فونسیکا

پاناما (مانیٹرنگ ڈیسک)پاناما کی لا فرم موساک فونسیکا نے واضح کیا ہے کہ سمندر پار کمپنیوں اور اثاثوں سے متعلق اس کی ایک کروڑ سے زائد فائلیں فرم کے کسی ملازم نے نہیں بلکہ ہیکرز نے چرائی تھیں جو بعد ازاں صحافیوں کو فراہم کی گئیں۔کمپنی کے شریک مالک اور سربراہ رامن فونسیکا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے …

مزید پڑھیں »

شدت پسند تنظیم داعش کی لندن، برلن اور روم پر حملوں کی دھمکی

اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے ایک نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں شدت پسند تنظیم نے برطانیہ، جرمنی یا اٹلی پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔داعش کی جانب سے جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی جانب سے پیرس میں حملے کیے گئے اور اس کے بعد بیلجئیم کو نشانہ …

مزید پڑھیں »

پاناما انکشافات پر امریکی صدر باراک اوباما کا اظہار تشویش

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے پاناما پیپرز رپورٹ ظاہر کرتی ہیں کہ ٹیکس سے بچنا ایک بڑا عالمی مسئلہ ہے ، کانگریس ٹیکس نظام کی خامیوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کرے۔وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما کا کہنا تھا امریکی ٹیکس نظام میں ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے کئی برس سے …

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر ، مودی سرکار تعلیمی اداروں میں فرقہ وارانہ تصادم کیلئے سرگرم

سرینگر (نیوز ڈیسک) پورے بھارت میں میڈیا کی رپورٹس، وزرا اور بی جے پی رہنماؤں کے بیانات کے ذریعے ہندو پنڈتوں کے وادی سے نام نہاد انخلا کے طرز کا تنازع پیدا کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت کے سیمی فائنل کا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ہارنے پر ہندو غیرکشمیری طلبہ سوگ میں ڈوب گئے جبکہ کشمیری …

مزید پڑھیں »