اتوار , 16 جون 2019

عالمی خبریں

’’زیکاوائرس ‘‘والامچھر پاکستان پہنچ گیا،عالمی ادارے کا دعویٰ

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) صحت عامہ اور وبائوں سے متعلق شعور اجاگر کرنیوالے عالمی ادارے گلوبل آئوٹ بریک الرٹ اینڈ ریسپونس نیٹ ورک ’’گوران‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیکا وائرس والے مچھر پاکستان میں پہنچ چکے ہیں اور یہاں پائے گئے ہیں گوران کے اس انکشاف کے بعد پاکستان میں محکمہ صحت کے حکام نے ہائی الرٹ جاری کردیا …

مزید پڑھیں »

خام تیل کی قیمت 40 ڈالر فی بیرل ہوگئی

لندن (مانیٹرنگ رپورٹ) عالمی مارکیٹ میں خام تیل میں ایک بار پھر بلند ترین سطح 40 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کرگیا۔ اس سے قبل خام تیل بارہ سال کی کم ترین سطح 28 ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔لندن برینٹ کروڈ آئل مارکیٹ میں خام تیل کے کے سودے 2 ڈالر اضافے کے بعد 40.84 ڈالر جبکہ نیویارک …

مزید پڑھیں »

پاکستان کو کولکتہ میں میچ نہیں کھیلنے دیں گے،جنونی ہندو تنظیم کی ہرزہ سرائی

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہندو انتہا پسند تنظیم اینٹی ٹیررسٹ فرنٹ آف انڈیا (اے ٹی ایف آئی) نے کولکتہ میں پاکستان بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایڈن گارڈن کی پیچ کھودنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کولکتہ میں میچ نہیں کھیلنے دیں گے۔ جنونی ہندو تنظیم نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا …

مزید پڑھیں »

بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے، جواہر لعل یونیورسٹی پروفیسر کی حق گوئی

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے حق و سچ کی صدائیں گونجنے لگیں۔ یونیورسٹی کے پروفیسر ماہر تعلیم نویدتا منین نے طلبا کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، یہ سبھی جانتے ہیں کہ بھارت نے کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا …

مزید پڑھیں »

داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ماہر سے امریکہ کی تفتیش

نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ) امریکہ کی سپیشل فورسز نے عراق میں دولتِ اسلامیہ سے منسلک کیمیائی ہتھیاروں کے ایک ماہر کو پکڑا ہے ، پوچھ گچھ کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ دولتِ اسلامیہ نے عراق میں مسٹرڈ گیس استعمال کی ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ کی سپیشل فورسز نے عراق میں کارروائیاں …

مزید پڑھیں »

دہشتگردوں کی نئی نسل کی تیاری، 30 ہزار سے زائد خواتین حاملہ

جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں 30 ہزار سے زیادہ حاملہ خواتین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے زیر کنٹرول علاقوں میں حاملہ خواتین کی اتنی بڑی تعداد محض اتفاق کی بات نہیں ہے بلکہ یہ دہشتگردوں کی نئی نسل کی تیاری کی پالیسی کا …

مزید پڑھیں »

لیبیا ، داعش کے تقریبا 5 ہزار دہشت گرد سرگرم عمل

طرابلس (مانیٹرنگ ڈیسک) لیبیا میں داعش کے تقریبا” پانچ ہزار اراکین موجود ہیں۔ اس بارے میں اٹلی کے وزیر خارجہ پاؤلو جینٹیلونی نے اطلوی سینٹ سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا۔ وزیر موصوف کے مطابق زیادہ تر جنگجو لیبیا کے سابق سربراہ معمر قدافی کے آبائی شہر سرت کے علاقے میں موجود ہیں، وہ لیبیا کے علاوہ اس کے پڑوسی …

مزید پڑھیں »

روسی شہری دہشتگردوں کو کروڑوں ڈالر مالی امداد فراہم کر چکے ہیں، یوری چیہانین

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی شہری سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں کے ذریعے دہشتگردوں کو کروڑوں ڈالر مالی امداد فراہم کر چکے ہیں۔ مالیاتی شعبہ سے متعلق وفاقی نگران ادارے کے سربراہ یوری چیہانین نے یہ انکشاف صدر مملکت ولادی میر پوتین کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ روس میں دسیوں افراد دہشت گردوں کے لیے رقوم جمع کر رہے …

مزید پڑھیں »

امریکہ جاپان سمیت روس کیخلاف بھی جنگ کا خطرہ موجود ہے، جارج فریڈمن

نیویارک (مانیٹرنگ رپورٹ) یورپ میں نئی جنگ کا خطرہ موجود ہے بلکہ امریکہ اور جاپان کے خلاف جنگ بھی ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار پرائیویٹ انٹیلی جنس فرم سٹریٹ فار کے بانی جارج فریڈمن نے جریدے بزنس انسائیڈر کو دئے گئے انٹرویو میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپی ممالک کے درمیان ایک عرصے سے جنگ نہیں …

مزید پڑھیں »

مسلمانوں کو سیاست میں زیادہ دلچسپی لینی چاہیے، رکن امریکی کانگریس

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کے مسلمان اراکین کیتھ ایلیسن اور اینڈرے کارسن نے کہا ہے کہ امریکی مسلمانوں کو سیاست سے زیادہ دلچسپی لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا 11 ستمبر کے واقعے کے بعد سیاست میں مسلمانوں کی نمائندگی نہ ہونے کا نتیجہ ہمیں بہت بعد میں دکھائی دیا۔ امریکہ مذہبی امور کے مرکز میں اپنے خطاب کے دوران …

مزید پڑھیں »