پیر , 19 اگست 2019

عالمی خبریں

ڈیوڈ ہیڈلی نے ممبئی حملوں سے پہلے لشکرطیبہ سے رابطے کا اعتراف کرلیا،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ممبئی : بھارتی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی میں 26 نومبر 2008 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے مجرم امریکی شہری ڈیوڈ کول مین ہیڈلی نے تسلیم کیا ہے کہ حملے سے پہلے وہ لشکر طیبہ کے رکن میر ساجد کے ساتھ رابطہ میں تھا اور اس حملے کے بعد وہ بھارت آیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 26 نومبر …

مزید پڑھیں »

کاراگندہ چڑیا گھر کی طویل العمر شتر مرغ گنس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں جگہ پا سکتی ہے

کاراگندہ چڑیا گھر کی انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ان کی پالتو شتر مرغ کو گنس بک آف ورلڈ ریکارڈز میں شامل کیا جائے۔ لادا نام کی شترمرغ دوماہ بعد تیس برس کی ہو جائے گی، "انترفاکس کزاخستان” کو چڑیا گھر کی چیف ایکسپرٹ سویتلانہ پیلیوک نے بتایا۔ "ثبوتوں کے مطابق جو ہم نے کئی موقر عالمی ذرائع سے اکٹھے …

مزید پڑھیں »

بوسنیا میں حجاب پر پابندی کے خلاف خواتین کا احتجاج

بوسنیا میں عدالتوں اور قانونی اداروں میں حجاب پہنے پر پابندی کے خلاف تقریباً دو ہزار خواتین دارالحکومت کی سڑکوں پر احتجاجاً مارچ کیا۔ حکام نے تمام مذہبی علامات کو ظاہر کرنے پر پابندی عائد کی ہے لیکن اس پابندی میں حجاب کا الگ سے ذکر کیا گیا ہے۔ اتور کو ہونے والے مظاہرے میں شریک خواتین نے دارالحکومت سارا …

مزید پڑھیں »

شمالی کوریا کے تجربے کی مذمت، سخت پابندیوں کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریا کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ کے تجربے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔ شمالی کوریا کے راکٹ کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ کی درخواست پر سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد مختصر اعلامیے میں شمالی کوریا …

مزید پڑھیں »

دمشق الریاض میں تشکیل کردہ حزب اختلاف کے وفد کے بغیر شامیوں کے مابین مذاکرات کے لیے تیار ہے

شامی حکومت ملک میں تصادم کو ختم کرنے کے سلسلے میں مذاکرات جاری رکھنے کی خاطر تیار ہے اگر اس میں سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں تشکیل دی گئی حزب اختلاف کا وفد شریک نہ ہو۔ اس بارے میں آج چینل "المیادین” کو انٹرویو دیتے ہوئے شام کے وزیر خارجہ ولید معلم نے کہا ہے۔ اس صورت حال پر …

مزید پڑھیں »

ایران چاہتا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے لیے غیر ملک سے دو مصنوعی سیارچے تیار کروائے

ایران چاہتا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن کے لیے غیر ملک سے دو مصنوعی سیارچے تیار کروائے۔ اس بارے میں ایران کے وزیر برائے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹکنالوجیز محمود واعظ نے کہا ہے۔ "پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد گذشتہ تین ہفتوں کے دوران ایران نے دو ٹیلی کمیونیکیشن سیارچے تیار کرائے جانے کی خاطر غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں” …

مزید پڑھیں »

’سنگین کے زیادہ تر علاقے پر طالبان کا ایک بار پھر قبضہ‘

جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند کے اہم شہر سنگین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک بار پھر سے طالبان کے قبضے میں جانے کے دہانے پر ہے۔ یہ بات افغان فوج کے ایک کمانڈر نے بتائی ہے۔ انھوں نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ دراصل اس اہم …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کے پاس نہ تو ہمت ہے اور نہ صلاحیت: ایران

ایران کے اہم رہنماؤں نے شام میں اپنے آپ کو تنظیم دولت اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم کے خلاف لڑنے کے لیے سعودی عرب کی جانب سے فوجی بھیجے جانے کی پیشکش پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ چند دنوں قبل سعودی عرب کی وزارت دفاع کے مشیر بریگیڈیئر جنرل احمد بن حسن الاسیری نے اعلان کیا …

مزید پڑھیں »

تیونس لیبیا سرحد پر 200 کلومیٹر طویل رکاوٹ مکمل

تیونس کا کہنا ہے کہ لیبیا سے دہشت گردوں کو ملک میں آنے سے روکنے کے لیے 200 کلومیٹر طویل رکاوٹ کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ رکاوٹ ریت کے بند اور خندقوں میں پانی کی صورت میں ہیں۔ یاد رہے کہ تیونس نے اس رکاوٹ کا اعلان پچھلے سال اس وقت کیا تھا …

مزید پڑھیں »

روس کی نصف آبادی مسلمان ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کے حق میں ہے

روس کی نصف آبادی چاہتی ہے کہ روس مسلمان ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دے۔ یہ بات حالیہ رائے شماری کے نتائج سے واضح ہوتی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں چون فی صد رائے دہندگان نے کہا کہ روس کو مغربی ممالک سے بھی تعلقات کو مستحکم بنانا چاہئے۔ تاہم اکتیس فی صد افراد نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »