ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی خبریں

اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی پر احتجاج، امریکی وزارت خارجہ کے ایک عہدہ دار کا استعفیٰ

واشنگٹن:امریکہ کی طرف سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ایک اہم عہدہ دار نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے غاصب اسرائیل کی حمایت اور اس کو ہتھیاروں کی ترسیل کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کے اندر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی ذرائع کے حوالے رپورٹ ملی ہے کہ …

مزید پڑھیں »

غزہ میں صلح کے لئے فوری امن کانفرنس کے لئے تیار ہیں، چین

بیجنگ:چینی وزیرخارجہ نے غزہ میں جنگ بندی اور امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فریقین سے حملے فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی۔ چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چینی غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے فوری طور پر امن کانفرنس بلانے کے لئے تیار ہے۔ اس حوالے سے …

مزید پڑھیں »

پیوٹن کا خطے کے حالات کے بارے میں ایرانی صدر رئیسی کو پیغام

ماسکو:روس کے صدر کے خصوصی ایلچی نے آیت اللہ رئیسی کے نام پیوٹن کا پیغام ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری کو پہنچایا۔شامی امور کے لیے روسی فیڈریشن کے صدر کے "ولادیمیر پیوٹن” کے خصوصی نمائندے "الیگزینڈر لاورینتیف” نے آج ایک وفد کی سربراہی میں تہران کے دورے کے دوران رہبر معظم انقلاب کے نمائندے اور سپریم سیکورٹی …

مزید پڑھیں »

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کا خطاب سننے کے منتظر ہیں،امریکہ

واشنگٹن:امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ کا خطاب سننے کے منتظر ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ہم اسرائیل کو حماس کے مقابلے میں مزید طاقتور بنانے کی کوشش کررہے ہیں اس حوالے سے اسرائیل کی ہر طرح سے …

مزید پڑھیں »

بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کیخلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش

واشنگٹن: بھارت میں مذہبی اور سیاسی جبر کے خلاف امریکی سینیٹ میں قرارداد پیش کر دی گئی، قرارداد سینیٹر ٹامی بالڈون نے پیش کی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت بھارت میں جاری امتیازی پالیسیوں کا معاملہ اٹھائے، مذہبی آزادی ایک بنیادی انسانی حق ہے، کوئی بھی ملک مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرے تو امریکا کو کھڑا ہونا …

مزید پڑھیں »

مشرق وسطیٰ بحران، امریکی وزیر خارجہ ترکیہ اور اردن کا دورہ کرینگے

نیویارک :  اسرائیل کی غزہ پر جاری بمباری کے باعث خطے میں بڑھتے ردعمل کو روکنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار کے روز ترکیہ پہنچیں گے۔عرب میڈیاکے مطابق امریکی وزیر خارجہ 5 نومبر کو ترکیہ کے دارالحکومت میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امکان ہے کہ …

مزید پڑھیں »

پاکستان غیرقانونی تارکین وطن بے دخل نہ کرے : اقوام متحدہ

جینیوا:اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے بجائے ان کی رجسٹریشن کے لیے جامع میکانزم بنائے۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے ترجمان قیصر خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی واپسی کے سنگین اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، اور ان کی جانوں کو خطرات لاحق ہوسکتےہیں۔ …

مزید پڑھیں »

غزہ میں بمباری کے بچوں پر تباہ کن اثرات پر گہری تشویش ہے: کینیڈین وزیر اعظم

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم واضح طور پر حماس کی دہشتگردی کی مذمت اور اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مشکلات کے شکار فلسطینی شہریوں سے بھی ہر قیمت پر انصاف کیا جانا ضروری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کینیڈا کے وزیر …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتا ہے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اب بھی اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانا چاہتا ہے۔امریکا کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے بیان میں کہا کہ غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے پر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ غزہ میں جاری حالیہ کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے …

مزید پڑھیں »

فلسطین کی حمایت میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیدار کا استعفیٰ

نیویارک:نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ڈائریکٹر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی "نسل کشی” کو روکنے میں اس تنظیم کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے ڈائریکٹر کریگ مخیبر نے صیہونی رجیم کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں …

مزید پڑھیں »