بدھ , 24 اپریل 2024

عالمی خبریں

صیہونی بستیوں کی تعمیر کے لئے فلسطینی اراضی پر ناجائز قبضے کو روکا جائے، ماسکو

ماسکو:روس کے نائب وزیر خارجہ نے غزہ کی صورتحال کے بارے میں تہران کے ساتھ ماسکو کے مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے تنازعات کے حل کے لیے اسٹریٹیجک مذاکرات کے فوری آغاز کی ضرورت پر زور دیا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانوف نے قاہرہ میں بین الاقوامی امن اجلاس میں کہا ہے کہ ماسکو کے مطابق اسرائیل فلسطین …

مزید پڑھیں »

پوپ فرانسس کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ویٹیکن سٹی :کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بند ہونی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، حماس فوراً اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انسانی بھائی چارے کی تباہی ہے، …

مزید پڑھیں »

حماس اور حزب اللہ کیخلاف دو محاذ پر کارروائی نہ کریں، بائیڈن کا اسرائیل کو مشورہ

واشنگٹن :  امریکا نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایک ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑنے کا نہ سوچے ، وہ بیک وقت دو محاذوں پر لڑنے کی غلطی سے گریز کرے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل میں بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ غزہ میں حماس کے ساتھ لڑائی کے …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں پاکستانی طالبان پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت نے ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والوں کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مقامات پر مسلح ہو کر نہ چلیں۔افغانستان میں طالبان حکومت کے ایک کمانڈر کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ آج کے بعد سے کسی کو اسلحہ ساتھ رکھ کر نقل و حرکت کی اجازت نہیں …

مزید پڑھیں »

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو گرفتاری کے چند گھںٹوں بعد بیدردی سے ماورائے عدالت قتل کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا کے علاقے اُڑی میں قابض بھارتی فوج اور بارڈر سیکیورٹی فورس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران …

مزید پڑھیں »

فلسطین اسرائیل کشیدگی، چین کے 6 جنگی بحری جہاز مشرق وسطی میں تعینات

بیجنگ: چین نے اسرائیل اور فلسطین تنازع میں شدت آنے کے بعد مشرق وسطی میں اپنے 6 جنگی بحری جہاز تعینات کردئیے۔چینی میڈیا کے مطابق عمان کی بحریہ کے ساتھ مشقوں کے بعد چین کی ٹاسک فورس نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہے۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے مشرق وسطی میں ٹائپ 052 …

مزید پڑھیں »

امریکا میں یہودی عالمہ خنجر کے وار سے قتل

واشنگٹن:امریکی ریاست مشی گن میں یہودی عالمہ کوخنجرکے وار کرکےقتل کردیاگیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ ڈیٹرائٹ میں پیش آیا، پولیس کو مقتولہ سمانتھا وول کی لاش اس کے گھر کے باہر سے ملی، مقتولہ مقامی کنیسا کی سربراہ تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں امریکا کے شہر شکاگو میں معمر امریکی …

مزید پڑھیں »

واشنگٹن خالصتان کے نعروں سے گونج اٹھا

واشنگٹن : کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے امریکا میں بھی سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی۔ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی ایجنسیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد سکھ برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شدت اور زور پکڑنے لگے۔ اس موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی …

مزید پڑھیں »

جنسی تعصب پر مبنی تبصرہ، اٹلی کی وزیراعظم نے اپنے پارٹنرسے علیحدگی اختیار کر لی

روم:اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ انہوں نے جنسی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر اپنے پارٹنر اور ٹیلی ویژن صحافی آندریا جیامبرونو سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق میلونی نے گزشتہ ماہ نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ انہیں ان کے پارٹنر گیامبرونو کے ریمارکس پر ان کے بارے میں …

مزید پڑھیں »

ہسپتال خالی کرنے کے مبینہ احکامات بہت پریشان کن ہیں: سربراہ عالمی ادارہ صحت

جینیوا:عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر نے اسرائیلی فوج کی طرف سے ممکنہ حملے سے قبل القدس ہسپتال کو خالی کرنے کے احکامات کو تشویشناک قرار دیا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس ادھانوم گیبرائسس نے( ایکس) پر لکھا کہ القدس ہسپتال کو خالی کروانے جیسی خبریں بہت پریشان کن اس وجہ سے بھی ہیں کہ اس قدر مریضوں سے بھری …

مزید پڑھیں »