پیر , 27 جنوری 2020

عالمی خبریں

لیبیا کی سب سے بڑی آئل ریفائنری بند

لیبیا کی آئل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ شہر زاویہ میں تین بم دھماکوں کی وجہ سے لیبیا کی سب سے بڑی آ‏ئل ریفائنری بند ہوگئیاناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی قومی آئل کمپنی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ لیبیا نیشنل آرمی کے کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کے تخریبی اقدامات کے باعث زاویہ …

مزید پڑھیں »

امریکہ: گرجا گھر میں فائرنگ 2 افراد ہلاک

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس کے گرجا گھر میں فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔فائرنگ کا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر وائٹ سیٹل مینٹ میں پیش آیا، جہاں گرجا گھر میں مذہبی تقریب کےدوران ایک مسلح شخص نے شارٹ گن سے دو افراد پر فائرنگ کی۔ جس کے …

مزید پڑھیں »

صومالیہ : امریکی فضائی حملوں میں حرکت الشباب کے 4 جنگجو ہلاک

براعظم افریقا میں امریکی عسکری کمان "AFRICOM” نے اعلان کیا ہے کہ صومالیہ کے دو قصبوں پر تین فضائی حملوں میں دہشت گرد صومالی تنظیم حرکت الشباب کے 4 جنگجو مارے گئے۔امریکی عسکری کمان کی جانب سے اتوار کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فضائی حملے صومالیہ میں وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کاری سے کیے …

مزید پڑھیں »

طالبان رہنما نے جنگ بندی پر رضامند ہونے کو ’افواہ‘ قرار دے دیا

قطر میں موجود طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہونے کی تردید کرتے ہوئے اس قسم کی اطلاعات کو ’افواہیں‘ قرار دے دیا۔انہوں نے افغان خبررساں ادارے پژوک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کے حوالے سے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔جنگ بندی پر رضامند …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ نے روس کو بڑی تباہی سے بچالیا، پیوٹن کا شکریہ

روسی ٹی وی چینل رشیا ٹوڈے کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے اپنے امریکی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور ان کا وہ انٹیلی جنس معلومات شیئر کرنے پر شکریہ ادا کیا جس کے باعث روس کو دہشتگردی کے بڑے حملے سے بچالیا گیا۔ دونوں رہنماﺅں کے مابین اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ وہ مستقبل میں بھی …

مزید پڑھیں »

بھارتی بحری فوج پرفیس بک و سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

بھارت کے بحری فوج کے سات فوجی مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات لیک کرتے ہوئے پکڑے گئے ، بھارتی بحریہ نے بحری اہلکاروں کے ذریعے فیس بک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ۔بحری اڈوں ، ڈاکیارڈز اور جہاز رانی جہاز پر اسمارٹ فونز پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔بحریہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ …

مزید پڑھیں »

افغانستان میں فائرنگ سے پاکستانی طالبان کا کمانڈر ہلاک

افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔ ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث …

مزید پڑھیں »

بھارتی پولیس کے ساتھ ساتھ، انتہا پسند ہندو گروپ بھی مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

لکھنئو: بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مختلف ریاستوں میں احتجاج پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے متنازع شہریت قانون متعارف کیے جانے کے بعد ملک بھر میں مسلمانوں سمیت …

مزید پڑھیں »

طالبان کونسل افغانستان میں جنگ بندی پر رضامند ہوگئی

کابل: طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں عارضی جنگ بندی پر رضامند ہیں جس سے امریکا کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امن معاہدے کے نتیجے میں واشنگٹن افغانستان میں 18 سال سے جاری رہنے والی جنگ کے بعد اپنی افواج …

مزید پڑھیں »

بنگلہ دیش میں سردی کی شدید لہر 50 افراد ہلاک

ڈھاکہ : بنگلہ دیش بھر میں پڑنے والی سردی کی شدید لہر کا سلسلہ کم نہ ہوسکا،اب تک کم از کم 50افراد جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو سب سے کم درجہ حرارت ملک کے شمالی سرحدی علاقے ٹیٹولیہ میں 4.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرکاری …

مزید پڑھیں »