جمعہ , 24 نومبر 2017

عالمی خبریں

میانمار میں فوجی کارروائی نسل کشی کی مہم کے لیے شروع کی گئی:اقوام متحدہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی جاری کردہ رپورٹ میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ طویل عرصے سے جاری امتیازی سلوک کو نسلی بنیادوں پر غیر انسانی سلوک قرار دے دیا۔ ذرائع کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری رپورٹ میں سوالات اٹھائے گئے ہیں کہ جو لوگ فوج کے کریک ڈاؤن کے باعث ہجرت کرنے پر ...

مزید پڑھیں »

’ایوانکا ٹرمپ کے بھارتی دورے کو خفیہ رکھا جائے‘امریکی حکام کی بھارت سے درخواست

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی حکام نے بھارتی حکام سے درخواست کی ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اور وائیٹ ہاؤس کی مشیر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کو انتہائی خفیہ رکھا جائے۔ ساتھ ہی امریکی حکام نے بھارتی عہدیداروں کو خبردار بھی کردیا کہ اگر ایوانکا ٹرمپ کے دورے کی معلومات عام کی گئیں، ...

مزید پڑھیں »

صومالیہ میں امریکی بمباری سے الشباب کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک

موغادیشو (مانیٹرنگ ڈیسک) افریقی ملک صومالیہ میں امریکی فضائی کارروائی میں شدت سپند تنظیم القاعدہ کے 100 سے زائد جنگجو ہلاک ہو گئے۔ امریکا کی افریقی کمانڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صومالی حکومت کے تعاون سے القاعدہ سے وابستہ شدت پسند گروپ الشباب کے کیمپ پر موغا دیشو کے شمال مغرب سے 200 کلو میٹر دور فضائی ...

مزید پڑھیں »

ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دے دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دیتے ہوئے بہت جلد کم جونگ ان کے جوہری ہتھیاروں کو بلیک لسٹ قرار دینے کا اعلان کردیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران شمالی کوریا کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ بہت پہلے ...

مزید پڑھیں »

بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی غنڈا گردی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی فوج کے جنرل نے رواں برس 190 سے زائد کشمیریوں کو شہید کرنے کا اعتراف کرلیا۔بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل جے ایس ساندھو نے پریس کانفرنس میں سیکڑوں کشمیریوں کو شہید کرنے کو ...

مزید پڑھیں »

ہر 4 میں سے ایک لڑکی آن لائن ہراساں کی جاتی ہے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیاں اور حکومتیں، آن لائن پلیٹ فارمز پر عورتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں، قریب ایک چوتھائی عورتوں کو آن لائن ہراساں کیا جاتا ہے ۔ ایک تازہ سروے میں دنیا کے 8ملکوں سے 4ہزار لڑکیوں نے شرکت کی۔ 23فیصد لڑکیوں ...

مزید پڑھیں »

افغانستان میں 3.5 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اقوام متحدہ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے بچوں کے حوالے سے ادارے’’یونیسیف‘‘ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سب سے سنگین مسئلہ بچوں کی تعلیم ہے ، جہاں 3.5 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ افغانستان میں یونیسیف کے نمائندے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جو بچے اسکولوں سے باہر ہیں اُن میں 75 فیصد لڑکیاں ہیں، لڑکیاں اسکول جاتی ...

مزید پڑھیں »

بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 50 کروڑ ڈالر کا اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے اسرائیل کے ساتھ 50کروڑ ڈالر کا ایک انتہائی اہم دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا۔اس معاہدے کو دونوں ملکوں کے مابین بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کی علامت سمجھا جا رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ‘میک اِن انڈیا’ نامی منصوبے کے تحت بھارت کو ہتھیار سازی کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اس لیے یہ ...

مزید پڑھیں »

سوچی نے روہنگیا پناہ گزینوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

میانمار (مانیٹرنگ ڈیسک) میانمار کی وزیر خارجہ اور حکومت میانمار کی سینیئر مشیر آنگ سان سوچی نے روہنگیا پناہ گزینوں کو بالواسطہ طور پر دہشت گرد قراردیتے ہوئے انھیں میانمار میں بحران و عدم استحکام کا باعث قرار دیا ہے۔ آنگ سان سوچی نے نایپیداو میں یورپ و ایشیا کے وزرائے خارجہ کےاجلاس کی استقبالیہ تقریب میں اشارے کنایے میں ...

مزید پڑھیں »

’بوسنیا کے قصائی‘ کی کہانی کا المناک اختتام

سربیا (مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے محافظ سمجھے جانے والے اور بوسنیا میں قتل عام کے مبینہ ملزم ریٹکو ملاڈچ، جنہوں نے اپنی فوج کے ذریعے ہزاروں افراد کا قتل کیا اور اس کے باعث خطے میں ‘بوسنیا کے قصائی’ کا لقب اپنے نام کیا، کو 22 نومبر کو مبینہ طور پر قتل عام میں عدالتی فیصلے کا سامنا ہوگا۔فرانسیسی خبر ...

مزید پڑھیں »