منگل , 21 نومبر 2017

عالمی خبریں

دہشت گرد پاکستان کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں، ریکس ٹلرسن

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹلر نے پاکستان کے بعد بھارت کے دورے میں کہا ہے کہ امریکا کو تشویش ہے کہ انتہاپسند گروپ پر ‘پاکستان میں کوئی نظر نہیں’ ہے جس سے حکومت کے ‘استحکام اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے’۔ نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ...

مزید پڑھیں »

اینٹی وائیلنس کانفرنس میں سعودی عرب کا دفاع کئے جانے پر احتجاج

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں تشدد پسندی کے خلاف جدوجہد کے زیرعنواں اینٹی وائیلنس کانفرنس کے شرکا نے یمن پر سعودی عرب کی جنگ کا دفاع کرنے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یمنی شہریوں پر سعودی حملوں کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا ہے- الجزیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ واشنگٹن میں منقعدہ اینٹی ...

مزید پڑھیں »

ملاقات بگرام فوجی اڈے پر یا کابل میں؟

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا دورہ افغانستان میں لی گئی تصاویر نے تنازع کھڑا کر دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کی افغانستان میں کھینچی جانے والی ایک تصویر میں بظاہر تبدیلی کی گئی ہے تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ امریکی وزیر خارجہ افغان صدر اشرف غنی سے بگرام کے امریکی فوجی اڈے میں نہیں ...

مزید پڑھیں »

امریکہ‘ 30 لاکھ افراد روزانہ بندوق ساتھ لیکر چلتے ہیں‘تحقیقاتی رپورٹ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں روزانہ 30 لاکھ اور مہینے میں 90 لاکھ افراد ایک بار ضرور گھر سے بندوق لے کر نکلتے ہیں۔امریکامیں گن کلچر کی وجہ سے اسکولوں، کام کی جگہوں اور تفریحی مقامات کے ساتھ کنسرٹس میں فائرنگ کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، اسی وجہ سے اسلحہ پر پابندی کا مطالبہ زورپکڑتا جارہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ ...

مزید پڑھیں »

پاکستان اورامریکا کے تعلقات مستقبل میں کیسے ہوں گے، پیش گوئی نہیں کی جاسکتی، امریکہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کے مستقبل پرکوئی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے میڈیا بریفنگ میں کہا پاکستان اورامریکا کے تعلقات مستقبل میں کیسے ہوں گے اس بارے میں پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔ امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن کے دورہ پاکستان سے متعلق سوال پرترجمان کا کہنا ...

مزید پڑھیں »

میانمار میں نسل کشی ہو رہی ہے: امریکی قانون ساز

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قانون ساز ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس بات کا اعلان کیا جائے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمان آبادی کے خلاف نسل کشی ہو رہی ہے، جو اکثریتی بودھ ملک ہے جسے برما بھی کہا جاتا ہے، جس کے حالیہ برسوں کے دوران امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ دریں اثنا، ...

مزید پڑھیں »

روس نے شام میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی قرارداد ویٹو کردی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) روس نے اقوام متحدہ میں شام میں کیمیائی حملوں سے متعلق قرارداد کو ویٹو کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس نے شام کی جنگ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداد کو ویٹو کردیا۔ قرارداد میں کیمیائی حملوں کی تحقیقات کی مدت میں توسیع کی بات کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں روسی ...

مزید پڑھیں »

شی جن پنگ دوسری بار کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ منتخب

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) شی جن پنگ کو دوسری بار کیمونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کرنے کے بعد اگلے پانچ سال کیلئے صدر برقرار رہنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق چینی صدرشی جنگ پنگ کو دوسری بار کیمونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے، جس کے بعد وہ مزید 5 سال کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ہوں ...

مزید پڑھیں »

امریکی وزیرخارجہ آج بھارتی سول قیادت سے ملاقاتیں کریں گے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن دورہ پاکستان کے بعد بھارت پہنچ گئے جہاں وہ میزبان ملک کی سول قیادت سے ملاقات کریں گے۔ امریکی وزیر خارجہ گزشتہ رات پاکستان کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے بھارت پہنچے جہاں وہ آج بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، وزیر خارجہ سشما سوراج اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ...

مزید پڑھیں »

ایران معاہدے سے متعلق کانگریس میں نئی قانون سازی متوقع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ کے ری پبلکن ارکان ایوان میں ایک نیا بِل متعارف کرانے والے ہیں جس کے نتیجے میں اس قانون میں مزید شرائط شامل کی جائیں گی جس کے تحت کانگریس کو ایران کے جوہری معاہدے کے جائزے کا اختیار دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے منتخب سینیٹر اور ری پبلکن رہنما لنڈسے گراہم ...

مزید پڑھیں »