ہفتہ , 24 اگست 2019

عالمی خبریں

پاک امریکا دو طرفہ ”اعلیٰ سطح میکینزم“ تشکیل دینے کا اعلان

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد ایک اور بڑی خبر سامنے آئی ہے جس کے مطابق پاک امریکا دو طرفہ ”اعلیٰ سطح میکینزم“ تشکیل دینے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ اتفاق دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات میں ہوا۔ دو طرفہ سطح پر میکینزم کے خدوخال، طریقہ کار …

مزید پڑھیں »

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی خزانے کے سربراہ مقرر

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کے نو منتخب وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک ‘چانسلر خزانہ’ (سربراہِ خزانہ) پر پاکستانی نژاد برطانوی سیاست دان ساجد جاوید کو تعینات کر دیا۔بطور اقلیتی شہری ساجدجاوید اس اعلیٰ سطحی عہدے پر پہنچنے والے پہلے برطانوی ہیں، وہ وزیراعظم بننے کی دوڑ میں بھی شامل رہے۔ساجد جاوید بورس جانسن …

مزید پڑھیں »

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان سے ثالثی کی درخواست کی تھی، معاون امریکی صدر

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی جانب سے کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی درخواست نہ کیے جانے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی صدر کے اعلیٰ معاون نے کہا کہ امریکی صدر ’ اپنی طرف سے باتیں نہیں گھڑتے‘ ۔ وائٹ ہاؤس میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ نریندر مودی …

مزید پڑھیں »

مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا، راہول گاندھی

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کانگرس کے سابق صدر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی نے مسئلہ کشمیر کی ثالثی کی بات کرکے ملک کو دھوکا دیا ہے اور وزیراعظم مودی کو اس کا جواب دینا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے …

مزید پڑھیں »

ہانگ کانگ میں ہنگامہ آرائی کا ذمہ دار امریکہ ہے : چین

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے اپنے خصوصی انتظامی خطے ہانگ کانگ میں جاری ہنگامہ آرائی اور مظاہروں کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دے دیا۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کی ترجمان جنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے پر تشدد واقعات کے پیچھے امریکی حکام ملوث ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے …

مزید پڑھیں »

افغان لوگوں کو قتل کرنیکا بیان،اشرف غنی نے ٹرمپ سے وضاحت مانگ لی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے افغانستان میں ’’ایک کروڑ لوگوں کو قتل نہیں کرنا چاہتے‘‘ کے بیان کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر سے وضاحت مانگ لی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان سے متعلق اس بیان پر وضاحت کرنی چاہیے جس میں …

مزید پڑھیں »

نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے مکمل سنجیدگی سے کام کررہے ہیں: بھارتی ہائی کمشنر

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہےکہ بھارت نومبر میں کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے مکمل سنجیدگی کے ساتھ کام کررہا ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور سے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی جس میں کرتارپور راہداری منصوبے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی …

مزید پڑھیں »

یورپی یونین کی امریکی اشیا پر 39 ارب ڈالر کے اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی

برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کے تجارتی سربراہ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا ان کی گاڑیوں پر ڈیوٹیز میں اضافہ کرے گا تو امریکی اشیا پر بھی 35 ارب یورو کے اضافی ٹیرف لگائے جائیں گے۔ یورپی یونین کی کمشنر تجارت سیسیلیا مالمسٹروم کا کہنا ہے کہ یورپ اور امریکا کے درمیان محدود تجارتی معاہدے کا منصوبہ اب بھی برقرار …

مزید پڑھیں »

امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ قرار دے دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن نے ملک کی موجودہ صورت حال کو سرطان زدہ قرار دے دیا ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی مسلم رکن الہان عمر کا کہنا تھا کہ ملک میں اندرونی اختلافات شروع ہی سے رہے ہیں لیکن آج ہم اس سرطان کو مزید خطرناک شکل اختیار کرتے …

مزید پڑھیں »

جاپان کے فوجی خلیج فارس میں تعینات نہیں ہوں گے، ٹوکیو

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت جاپان کے ترجمان نےکہا ہے کہ ان کے ملک نے اپنے فوجی خلیج فارس بھیجنے کے بارے میں امریکی درخواست کو مسترد کر دیا۔یوشی ہیدے سوگا نے منگل کے روز جاپان فوجی خلیج فارس روانہ کئے جانے کے بارے میں امریکی درخواست پر کہا ہے کہ اس سلسلے میں جاپان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔اس …

مزید پڑھیں »