ہفتہ , 20 اپریل 2024

عالمی خبریں

امریکہ: اسرائیل اور یوکرین کیلئے2 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کا پیکج

واشنگٹن:امریکہ کیف اور تل ابیب کو مزید ہتھیار فراہم کر کے جنگ کی آگ کو مزید بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے بھی کہا ہے کہ کیف اور تل ابیب کے لئے دو ارب سے زائد ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کے پیکج کو مد نظر رکھا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

اسرائیل غزہ تک امداد نہیں پہنچنے دے رہا ہے، اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے صیہونی حکومت سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے عوام تک انسان دوستانہ امداد کی رسائی میں رکاوٹ نہ بنے۔گوترش نے پیر کی صبح کو کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس مصر، اردن ، غرب اردن اور اسرائیل میں خوراک ، پانی، طبی وسائل اور ایندھن موجود ہے کہ جسے وہ چند …

مزید پڑھیں »

غزہ کے حق میں ریلیاں، امریکا میں مسلمانوں کو مشکلات کا سامنا

واشنگٹن:امریکا کے مختلف مقامات پر نکالی گئی احتجاجی ریلیوں میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں سے زیادہ تر نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن روکنے کا مطالبہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کے حق میں نکلنے والی ریلیوں میں زیادہ تر مسلمان شامل تھے، جو اسرائیل کی غزہ کے خلاف جاری جنگ سے پریشان تھے، کچھ …

مزید پڑھیں »

حماس اسرائیل جنگ: چینی سفیر اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کا دورہ کرینگے

بیجنگ :  چین کے سفیر ژائی جون اگلے ہفتے مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر خطےکا دورہ کریں گے۔اس حوالے سے چینی نمائندے ژائی جون نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی، شہریوں کے تحفظ، کشیدگی میں کمی پر مذاکرات ہوں گے اور تمام فریقوں کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اُن کا …

مزید پڑھیں »

اسرائیل حماس جنگ کا ردعمل: امریکی مالک مکان نے 6 سالہ مسلم بچے کو قتل کردیا

شکاگو: امریکی شہر شکاگو میں ایک عمر رسیدہ شخص نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے ردعمل میں 6 سالہ مسلمان بچے کو چاقو کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا جبکہ حملے میں اس کی والدہ کو بھی زخمی کردیا گیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شکاگو سے تقریباً 64 …

مزید پڑھیں »

غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکا کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ غزہ کا دوبارہ محاصرہ اسرائیل کی بڑی غلطی ہوگی۔صدر جو بائیڈن نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل نے غزہ کا دوبارہ محاصرہ کیا تویہ اس کی بڑی غلطی ہوگی۔ حماس کا مکمل خاتمہ اور فلسطینی ریاست کے قیام کی راہ ہموار کرنا ضروری ہے۔ امریکی صدر کا …

مزید پڑھیں »

اسرائیل دہشت گرد ریاست، اس کا ہرسطح پر بائیکاٹ کیا جائے:جنوبی افریقا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو طبی سامان کی ضرورت ہے، جبکہ لاکھوں لوگوں پر زور دیا کہ وہ امدادی عطیات دے کر اپنا حصہ ڈالیں اور اسے مصری سرحد تک پہنچا دیں۔ نیشنل یونین لیبر آرگنائزیشن کے زیر …

مزید پڑھیں »

صہیونی حکومت کی مدد کرنے پر حکومت کے خلاف قانونی مقدمہ دائر کروں گا، برطانوی رکن پارلیمنٹ

لندن:برطانوی پارلیمنٹ کے رکن نے وزیراعظم کو خبردار کیا ہے کہ صہیونی غاصب حکومت کے ساتھ متحد ہوکر جنگی جرائم اور جارحیت میں شریک ہونے پر حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔ برطانوی پارلیمانی نمائندے نے وزیراعظم کو کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ جرائم میں صہیونی حکومت کے ساتھ تعاون …

مزید پڑھیں »

فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، چین

بیجنگ:ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلفونک ملاقات کے دوران چینی وزیرخارجہ نے تاکید کی کہ بیجنگ فلسطینیوں کے جائز مطالبات کی حمایت کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور فلسطین سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وانگ یی نے ایرانی ہم منصب عبداللہیان …

مزید پڑھیں »

امریکی سینیٹرز کا اسرائیل پر فوجی کارروائی کے دوران انسانی حقوق سے متعلق قانون پر عملدرآمد پر زور

واشنگٹن:55 امریکی سینیٹرز نے صدر جو بائیڈن اور سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کو خط ارسال کیا ہے جس میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران انسانی حقوق سے متعلق قانونی اصولوں پر عمل کرنے اور بائیڈن انتظامیہ پر خطے میں امن کے لیے کام جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کانگریس کی پروگریسو کاکس کی چیئر وومن …

مزید پڑھیں »