بدھ , 24 اپریل 2024

عالمی خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

لاہور: آج پانچ اکتوبر ہے، وہ دن جسے پوری دنیا میں ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، اُنہیں سلام پیش کیا جاتا ہے جو قوم کے نونہالوں کو زیورتعلیم سے آراستہ کرتے ہیں۔جب کوئی اُستاد محترم کسی طالبعلم کو الف سے اللہ اور ب سے بسم اللہ لکھنا اور پڑھنا سکھاتے ہیں تو اُن کے شاگرد کی تعلیم …

مزید پڑھیں »

بھارت میں بھینس نے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ’منگل سوتر‘ نگل لیا

مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک بھینس نے غلطی سے ایک مہنگا سونے کا ‘ منگل سوتر’ نگل لیا جسے 2 گھنٹے کی طویل سرجری کے بعد نکال لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع واشیم میں ایک بھینس نے غلطی سے مہنگا سونے کا ‘ منگل سوتر’ نگل لیا۔ منگل سوترکی تخمینہ قیمت تقریباً 1.5 لاکھ روپے ہے …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا افغانیوں کی بےدخلی کا فیصلہ، طالبان کا شدید ردعمل سامنے آگیا

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں …

مزید پڑھیں »

چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ

بیجنگ: چین کی جوہری آبدوز کھلے سمندر میں اپنے ہی جال میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے جن میں کپتان اور نیوی کے 21 افسران بھی شامل ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز نے ملکی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب …

مزید پڑھیں »

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا نماز سکھانے والے ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

احمد آباد: بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اسکول میں گھس کرنماز سکھانے والے ٹیچر پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے اسکول کو …

مزید پڑھیں »

بھارتی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر و چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی۔ قابض بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں …

مزید پڑھیں »

دوبارہ منتخب ہوئےتو فلسطین کو تسلیم کریں گے، نیل بیلنٹائن

ویلنگٹن: لیبر پارٹی رہنماء نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی قبضے کے جرائم کی ہمیشہ مذمت کی ہے۔عالمی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اگر وہ 14 اکتوبر 2023 کے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہو جاتی ہے تو ریاست فلسطین کو تسلیم کر لے گی۔ …

مزید پڑھیں »

ایران کے ساتھ اچھے روابط ہیں:روسی صدر پیوٹن

ماسکو:روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ان کے روابط بہت اچھے ہیں ۔ارنا نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے سوچی میں روس کے بہترین ٹیچروں کے فائنل مقابلے میں جیتنے والوں سے ملاقات میں کہا کہ ہمارے ایران کے ساتھ بہت اچھے …

مزید پڑھیں »

ہندوستان کے خلاف کینیڈا کے الزامات سنگین، مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے: امریکہ

واشنگٹن:وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ خالصتان حامی علیحدگی پسند شخص کے قتل میں ہندوستان کے ملوث ہونے سے متعلق کینیڈا کے الزامات "سنگین” ہیں اور ان کی مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے کو آرڈینیٹر جان کربی نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ کینیڈا کے دعووں …

مزید پڑھیں »

روس یوکرین جنگ کے حوالے سے نیٹو کا اہم اعتراف

ماسکو:نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ سے کئی سال قبل روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ نیٹو کی فوجی کمیٹی کے سربراہ راب باؤر نے اعتراف کیا ہے کہ نیٹو کے رکن ممالک یوکرین کی جنگ شروع ہونے سے برسوں پہلے سے روس کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ باؤر نے مزید کہا کہ اس …

مزید پڑھیں »