بدھ , 24 اپریل 2024

عالمی خبریں

سوویت یونین کی فتح کے جشن سے قبل یوکرین پر روسی حملوں میں اضافہ

ماسکو: روسی مسلح افواج نے ماسکو میں یوم فتح کی تقریبات سے قبل یوکرین میں بمباری نے نئے سلسلے کا آغاز کیا ہے، یوکرین نے گزشتہ کے روز ایک محصور علاقے ماریوپول اسٹیل پلانٹ سے مزید شہریوں کے انخلا کوشش کی ہے۔ ایزوفسٹل اسٹیل مل تباہ شدہ بندر گاہی شہر میں یوکرینی مزاحمت کا آخری مورچہ ہے اور روس کے …

مزید پڑھیں »

ایمانوئیل میکرون نے صدارت کی دوسری مدت کا حلف اُٹھا لیا

پیرس: مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے والے ایمانوئیل میکرون نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایمانوئیل میکرون کے دوسری بار صدر منتخب ہونے کی تقریب حلف برداری کل پیرس میں واقع صدارتی محل الیزے پیلس میں منعقد ہوئی۔ نومنتخب صدر کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ تقریب سے خطاب میں صدر …

مزید پڑھیں »

افغانستان: طالبان کا خواتین کو عوامی مقامات پر برقع پہننے کا حکم

کابل: افغانستان کے سپریم لیڈر اور طالبان کے سربراہ نے افغان خواتین کو حکم دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر مکمل ڈھانپنے والا برقع پہنیں جو کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر عائد سخت ترین پابندیوں میں ایک نیا اضافہ ہے۔ کابل میں ایک تقریب میں ہیبت اللہ اخوندزادہ کی جانب سے طالبان نے حکم …

مزید پڑھیں »

امریکا انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں

واشنگٹن: امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہتا ہے۔ پاکستان کے لیے امریکی سیکیورٹی امداد کی بحالی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بدھ کو ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ واشنگٹن، اسلام آباد کے …

مزید پڑھیں »

مقبوضہ کشمیر میں نئی حلقہ بندیاں، ہندو اکثریتی علاقوں کو زیادہ نشستیں منتقل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے لیے منگل کو نئی سیاسی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ہندو آبادی کو بہت بڑی نمائندگی مل گئی ہے اور نئے انتخابات کے لیے راستہ ہموار کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر …

مزید پڑھیں »

امریکی جنگلات میں لگی آگ پھیل گئی، ایک لاکھ پینتالیس ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر

لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں آگ لگنے سےایک لاکھ پینتالیس ہزارایکٹر پر جنگل جل گیا۔ آگ کے پیش نظر رہائشیوں کو علاقے سے نکال لیا گیا، حکام کے مطابق ہزار سے زائد فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو آپریشن میں ہوائی جہاز اور دیگر آگ بجھانے والی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ امریکی ریاست نیو …

مزید پڑھیں »

روس کے خلاف یورپی یونین کا بڑا اقدام

یورپی یونین نے روس کے خلاف بڑا اقدام کیا ہے۔ یورپی یونین نے روس پر پابندیوں کے چھٹے مرحلے میں روس سے تیل کی تمام خریداری روکنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وانڈرلین نے آج اسٹراسبرگ میں جاری یورپی پارلیمنٹ کے سیشن میں روس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران کیا ۔ انہوں …

مزید پڑھیں »

امریکہ روس کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہا ہے: نیویارک ٹائمز

نیویارک: امریکہ یوکرین کی جنگ کے تناظر میں روس کو نیچا دکھانے کیلئے اس کے خلاف خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو روس کے بارے میں خفیہ معلومات دیں جس کے سبب 12 روسی جرنیل یوکرین کے ہاتھوں ہلاک ہوئے۔ امریکہ کی جانب سے دی گئی خفیہ معلومات …

مزید پڑھیں »

سری لنکا : اپوزیشن نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کردی

کولمبو: سری لنکا کی اہم مخالف جماعت نے وزیر اعظم مہندا راجاپاکسے اور ان کی کابینہ کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے ’عدم اعتماد‘ کی تحریک پیش کردی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اپوزیشن نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار پیدا ہونے والے …

مزید پڑھیں »

افغانستان: تیز بارشوں کے باعث سیلاب میں بیس اموات

کابل: افغانستان کے کئی صوبوں میں گزشتہ 5 روز کے دوران شدید سیلاب اور طوفان سے20 اموات ہوئیں جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق موسلا دھار بارشیں میں ہر سال سینکڑوں افغانیوں کی جانیں لےلیتی ہیں۔ اسے واقعات خاص طور پر غریب اور دیہی علاقوں میں پیش آتے ہیں جہاں ہمیشہ …

مزید پڑھیں »