منگل , 19 فروری 2019

عالمی خبریں

ٹرمپ کی سعودی عرب کی حمایت روکنے سے متعلق کانگریس کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی حمایت روکنے سے متعلق کانگریس کی قرار داد کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جنگ کے اختیارات سے متعلق کانگریس کے بل کو ویٹو کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس قرار داد سے امریکہ ...

مزید پڑھیں »

جشن انقلاب میں ایرانی عوام کی تاریخی شرکت پر ٹرمپ چراغ پا

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی چالیسویں سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی تاریخی اور یادگار شرکت پر اپنی برہمی کا اظہار اپنے ٹویٹر پیج پر انگریزی اور فارسی زبان میں کیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ان پیغامات اور ٹویٹس میں ایک بار پھر ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد ...

مزید پڑھیں »

امریکا سے حتمی مذاکرات؛ افغان طالبان کی 14 رکنی ٹیم کا اعلان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے امریکا سے امن مذاکرات کے لیے ملا شیر محمد عباس استاکزئی کی سربراہی میں 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، ٹیم میں انس حقانی سمیت گوانتاناموبے کے 5 سابق قیدی بھی ...

مزید پڑھیں »

سابق افغان صدر صبغت اللہ مجددی انتقال کر گئے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے سابق صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں کابل میں انتقال کر گئے۔ افغانستان سے سویت یونین کی افواج کے انخلاء کے بعد بننے والی پہلی افغان حکومت کے صدر صبغت اللہ مجددی 93 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ صبغت اللہ مجددی نے 1992 میں نگراں صدر بن ...

مزید پڑھیں »

ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں بی بی سی کے کیمرا مین پر حملہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں اپنے کیمرا مین پرپُرتشدد حملے کو ’ناقابل قبول‘ قرار دے دیا۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیکساس میں ریلی سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران ان کے ایک حامی نے میڈیا کو گالی دیتے ہوئے ’بی بی سی ...

مزید پڑھیں »

دنیا بھر میں رشوت کی مالیت یا لاگت 15 سے 20 کھرب ڈالرز کے درمیان ہے : سربراہ آئی ایم ایف

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹین لیگارڈنے کہا ہے کہ کرپشن میکرومعیشت پر اثر انداز ہوتی ہے اور یہ شرح نمو کے لیے مسئلہ نہیں بلکہ یہ اعتماد کے لیے بھی مسئلہ ہے ۔ دبئی میں جاری عالمی حکومت کانفرنس میں شرکت کے موقع پر العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ آئی ایم ایف نے چھ ...

مزید پڑھیں »

تھائی شہزادی وزیراعظم کے انتخاب کیلئے نااہل قرار

بینکاک(مانیٹرنگ ڈیسک)تھائی لینڈ کے الیکشن کمیشن نے بادشاہ ماہا وجیرالونگ کورن کی مخالفت کے بعد ان کی بڑی بہن شہزادی اوبولرتنا ماہیدول کو آئندہ عام انتخابات کے لیے نااہل قرار دے دیا۔67 سالہ شہزادی اوبولرتنا ماہیدول تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کی پہلی فرد تھیں جنہوں نے ملکی سیاست میں حصہ لینے کا اعلان چند دن قبل کیا تھا۔ شہزادی ...

مزید پڑھیں »

برازیل ہیلی کاپٹر حادثہ: معروف نیوز، پائلٹ سمیت ہلاک

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نیوز اینکر بوئیچاٹ اپنے مقبول ترین مارننگ شو کی ریکارڈنگ کرکے واپس جا رہے تھے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا۔ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا ہوا نیچے آیا اور مرکزی شاہراہ پر مال بردار ٹرک سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں نیوز اینکر اور پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے ...

مزید پڑھیں »

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے حملوں کے خلاف مظاہرہ

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں افغان صدر اشرف غنی کے جلسے کے دوران مشتعل افراد نے احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے افغانستان اور غیر ملکی افواج کے حملوں میں شہریوں کے قتل عام کے خلاف نعرے لگائے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی مشتعل افراد کے مظاہرے کی وجہ سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلے گئے۔ ...

مزید پڑھیں »

ممکنہ امریکی فوج کشی : وینز ویلا کی وسیع فوجی مشقوں کا آغاز

کرکاس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی طرف سے وینز ویلا کے خلاف فوج کشی کے ممکنہ خطرات کے تناظر میں وینز ویلا کی فوج نے وسیع پیمانے پرفوجی مشقیں شروع کی ہیں۔وینز ویلا کی فوجی مشقیں میرانڈ ریاست میں جاری ہیں۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب امریکانے کراس میں مرضی کی حکومت لانے کے لیے فوجی کارروائی کا ...

مزید پڑھیں »