منگل , 23 اپریل 2024

عالمی خبریں

غزہ میں نہتے شہریوں کا قتل عام ناقابل قبول ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ’اونروا‘ کے دو اسکولوں کو نشانہ بنائے جانے پر شدید صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی اسکولوں میں موجود بے گھر افراد پر بمباری میں درجنوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ گوتیریس نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام …

مزید پڑھیں »

یوم ولادت باسعادت حضرت زینب کبریؑ کی مناسبت سے دنیا بھر میں جشن

اسلام آباد:پیغام عاشورا کی محافظ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سےپاکستان سمیت ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ پیغام عاشورا کی محافظ حضرت زینب کبری سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں محافل جشن کا سلسلہ …

مزید پڑھیں »

ہزاروں امریکیوں کا فلسطین کی حمایت میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ

اسلام آباد:ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام کے آغاز کے چالیس دن بعد، …

مزید پڑھیں »

نیتن یاہو کوبغیر مقدمہ چلائے قتل کردینا چاہئے، بھارتی کانگریس رہنما

نئی دہلی:ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے ایک رکن پارلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کو بغیر مقدمہ چلائے گولی مار کر قتل کردینا چاہئے۔ ہندوستان کی جنوبی ریاست کیرالا کے شہر کاسرگوڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریسی رکن پارلیمان راج موہن انیتھن نے اسرائیلی وزیر اعظم …

مزید پڑھیں »

امریکہ اور یورپی یونین فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک ہیں، یورپی رکن پارلیمان

لندن:یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل امریکہ اور یورپ کی حمایت سے غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے یورپی عوام غزہ میں قتل عام روکنے کے لئے اپنی حکومتوں پر دباو بڑھائیں،یورپی پارلیمنٹ میں آئرلینڈ کے نمائندے مک والاس نے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حامی مغربی ممالک غزہ میں فلسطینیوں …

مزید پڑھیں »

ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور

اوسلو: یورپی ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے اہم رکن ملک ناروے کی پارلیمنٹ میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹ میں موجود 10 میں سے 8 جماعتوں نے قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالا۔ منظور شدہ قرارداد میں …

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا نے اسرائیل کیخلاف عالمی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا

کیپ ٹاؤن:  جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا نے غزہ میں اسرائیل کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کیلئے عالمی فوجداری عدالت میں ریفرل دائر کیا ہے۔ جنوبی افریقا کے صدر رامافوسا کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل …

مزید پڑھیں »

نیویارک ٹائمز کی صحافی غزہ میں اسرائیلی مظالم پر مستعفی

نیویارک:نیویارک ٹائمز کی پُلٹرز انعام یافتہ پوئیٹری ایڈیٹر این بوئیر غزہ میں اسرائیلی مظالم پر احتجاجاً مستعفی ہوگئیں۔این بوئیر نے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ امریکی حمایت میں غزہ کیخلاف اسرائیل کی جنگ کسی کے لیے جنگ نہیں۔ اس سے اسرائیل، امریکا، یا یورپ کسی کا تحفظ نہیں، ان بہت سے یہودی لوگوں کیلئے بھی تحفظ نہیں جو ان کے …

مزید پڑھیں »

غزہ میں لوگ ملبے تلے دبے ہیں، کوئی نکالنے والا نہیں: بھارتی خاتون

غزہ:ایک بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ غزہ میں لوگ مر رہے ہیں، شہری ملبے تلے دبے ہیں اور کوئی انہیں نکالنے والا نہیں ہے۔بھارتی شہری لبنیٰ نذیر نے غزہ سے انخلا کے بعد قاہرہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ کل غزہ چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ خاتون بھارتی شہری کا …

مزید پڑھیں »

ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد منظور کر لی

لندن:یورپی یونین میں شامل اہم ملک ناروے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناورے کی پارلیمنٹ نے فلسطین کو علیحدہ ریاست تسلیم کرنے کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کی۔ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والا بل حکومتی اتحاد نے چھوٹی جماعتوں کے …

مزید پڑھیں »