جمعہ , 19 اپریل 2024

کاروبار

سٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی: سٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، سٹیٹ بینک نے شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور شرح سود میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مرکزی بینک کے مطابق مانیٹری پالیسی …

مزید پڑھیں »

شرح سود بڑھنے کے خدشات، اسٹاک مارکیٹ میں 54 ارب ڈوب گئے

کراچی: شرح سود بڑھنے کے خدشات کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں 54 ارب ڈوب گئے۔آئی ایم ایف کی گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی مجوزہ اسکیم مسترد ہونے کی خبر اور نئی مانیٹری پالیسی میں سود کی شرح بڑھنے کے خدشات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے جس …

مزید پڑھیں »

پٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے لیٹر اضافہ متوقع، ڈیلرز نے ذخیرہ کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تیل کے بحران کا خدشہ ظاہر کر دیا جب کہ ملک میں چند مقامات پر بعض آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ریٹیل آؤٹ لیٹس مبینہ طور پر خشک پائے گئے ہیں۔ وزارت پٹرولیم نے چیئرمین اوگرا سے خشک ریٹیل آؤٹ لیٹس چلانے والی کمپنیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کرنے کیلیے مراسلہ لکھ دیا ہے، 12 …

مزید پڑھیں »

ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، انٹربینک میں 300 روپے سے کم ہوگیا

کراچی:ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 300 روپے سے کم ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 66 پیسے کم ہوکر 299.50 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں کمی کا رجحان جاری رہا اور ڈالر ایک روپے …

مزید پڑھیں »

چینی 140 روپے کلو، پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان میں مذاکرات کامیاب

لاہور: پنجاب حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل 3روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں طہ پایا کہ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140 روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت …

مزید پڑھیں »

عالمی بینک نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر فراہمی کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کو رواں مالی سال 2 ارب ڈالر فراہمی کا اشارہ دیدیا۔نگران وفاقی وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہاہے کہ حکومت معیشت کومستحکم کرنے اورپائیدار اقتصادی نموکیلیے اصلاحات پرعمل پیرا ہے، پاکستان عالمی بینک کیساتھ اپنی ڈیولپمنٹ پارٹنر شپ کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے کہاکہ رواں مالی …

مزید پڑھیں »

ڈالر اسمگلنگ کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری، سیکڑوں افراد گرفتار

اسلام آباد: ڈالر کی بڑھتی قیمت و پاکستانی روپے کی بے قدری پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کی ہدایات پر ایف آئی اے نے کرنسی ایکسچینج کا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں سمیت ہنڈی حوالہ اور ڈالر ذخیرہ کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال جنوری …

مزید پڑھیں »

عوام کے لیے پھر پٹرول بم تیار، 15 روپے لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد: اگلے ہفتے پٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 15 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔ …

مزید پڑھیں »

فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی: عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ہفتے کو مزید کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر گھٹ کر 1919 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 500روپے اور 428 روپے …

مزید پڑھیں »

ڈالر کی تنزلی جاری، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں قیمت آج مزید گر گئی

کراچی: ڈالر کی روپے کے مقابلے میں تنزلی مسلسل جاری ہے۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج بھی قیمت مزید کم ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر کی گراوٹ سے کاروبار کا آغاز ہوا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 44 پیسے کمی سے 303 روپے 50 پیسے کی سطح پر آئی، جس کے بعد تنزلی کا …

مزید پڑھیں »