پیر , 21 ستمبر 2020

کھیل

ناقص کارکردگی اور خراب ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کیلیے خطرے کی گھنٹی

لاہور: سازشی اور ناکام کرکٹرز کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی سے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹوئنٹی 20کوچ، کپتان اور فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹس مانگ لیں. تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مسلسل ناقص کارکردگی اور خراب ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی …

مزید پڑھیں »

آئی سی سی نے ہانک کانگ کے کھلاڑی عرفان احمد پر پابندی لگادی

دبئی(مانیٹرنگ رپورٹ)آئی سی سی نے پاکستانی نژاد ہانک کانگ کے آل راؤنڈر عرفان احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی سال کی پابندی لگادی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی نژاد ہانک کانگ کے کھلاڑی عرفان احمد کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر ڈھائی سال کی پابندی عائد کردی ہے جس کا اطلاق 4 …

مزید پڑھیں »

چیمپئنز ٹرافی کا خاتمہ؛ پی ایچ ایف نے صدائے احتجاج بلند کر دی

لاہور: پی ایچ ایف نے چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کو ختم کرنے پر صدائے احتجاج بلند کردی، ایف آئی ایچ سے رابطہ کر کے اس فیصلے پر نظر ثانی کیلیے درخواست کی جائے گی۔ابتدائی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کے کپتان اصلاح الدین بھی میدان میں آگئے، ان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کو ختم کرنا پاکستانی ہاکی تاریخ کو مسخ کرنے …

مزید پڑھیں »

شہریار یا سیٹھی، کسی ایک کو بورڈ سے جانے کا مشورہ

لاہور(نامہ نگار)راشد لطیف نے شہریار خان اور نجم سیٹھی میں سے کسی ایک کو جانے کا مشورہ دیدیا، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ دونوں کی عزت کرتا ہوں لیکن اسی میں ملکی کرکٹ کی بہتری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں راشد لطیف نے کہاکہ میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم …

مزید پڑھیں »

پی سی بی نے من پسند سابق کرکٹرز پر خزانے کے منہ کھول دیئے

کراچی(نامہ نگار)پی سی بی نے من پسند سابق کرکٹرز پر خزانے کے منہ کھول دیے، مشتاق احمد کو بطور نیشنل کرکٹ اکیڈمی ہیڈکوچ ایک کروڑ روپے سالانہ سے زائد رقم دی جائیگی، پہلے سے ایک لاکھ 75ہزار روپے تنخواہ لینے والے دونوں سلیکٹرز کیلیے ماہانہ 50 ہزار روپے کا اضافی الائونس بھی جاری ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق …

مزید پڑھیں »

سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید یو اے ای کی کوچنگ مستعفی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے پاکستان کے لئے اپنی خدمات پیش کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق عاقب جاوید نے یو اے ای کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انھیں پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کا ڈائریکٹر بنا دیا گیا ہے۔ دوسری …

مزید پڑھیں »

پاکستان کپ، بلوچستان نے پنجاب کو 12 رنز سے شکست دیدی

فیصل آباد(نامہ نگار)پاکستان کرکٹ کپ کے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پنجاب کو 12 رنز سے شکست دے دی۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں بلوچستان نے پنجاب کو 216 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پنجاب کی ٹیم 9 وکٹوں پر 203 رنز ہی بناسکی، سلمان بٹ کی پابندی کے بعد لمبے عرصے …

مزید پڑھیں »

غیر ملکی دوروں کیلئے پاکستان کپ سے کھلاڑی منتخب کرینگے ، شہریارخان

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پی سی بی کے زیر اہتمام پاکستان کپ کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ کم وقت میں بڑے ٹورنامنٹ کے انتظامات مکمل کرنے پر فیصل آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ ‘ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیلئے …

مزید پڑھیں »

سابق بیٹسمین انضمام الحق کی صحافیوں کو نماز پڑھنے کی تلقین

لاہور(نامہ نگار) مذہبی رحجان کو فروغ دینے کے سوال پر انضمام الحق نے صحافیوں کو بھی نماز پڑھنے کی تلقین کردی۔پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے پوچھا کہ ماضی میں اپنے دور قیادت کی طرح کیا ایک بار پھر پلیئرزکو مذہب کی جانب راغب کرنے اور نماز پڑھانے کی کوشش کرینگے۔ جواب میں انھوں نے کہا کہ نماز تو آپ …

مزید پڑھیں »

ایشین اسنوکر چیمپئن شپ ، چاروں پاکستانی کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں

کراچی(نامہ نگار)پاکستان کے چاروں کھلاڑی 32 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ گئے ،سابق عالمی چیمپئن و سیکنڈ سیڈڈ محمد آصف اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد گروپ چیمپئن بن گئے۔تاہم آصف کو اپنے چوتھے اورآخری میچ میں سعودی کھلاڑی کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی چیمپئن محمد بلال اور قومی …

مزید پڑھیں »