منگل , 16 جنوری 2018

کھیل

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے روانہ

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سرفراز احمد کی قیادت میں 14 رکنی قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے بدھ کی رات نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور سے روانہ ہوگئی جبکہ شاداب خان نیوزی لینڈ میں ہی ٹیم میں شامل ہوں گے۔دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم میں منعقدہ کیمپ کے بعد قومی ٹیم کیویز کےدیس روانہ ہوئی۔لاہور سے روانہ ...

مزید پڑھیں »

پہلا 4 روزہ ٹیسٹ، پورٹ الزبتھ میں نئی تاریخ رقم

پورٹ الزبتھ (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے اور جنوبی افریقا کے درمیان پورٹ ایلزبتھ ٹیسٹ نے نئی تاریخ رقم کردی، کرکٹ کے پہلے چار روزہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ کے 309 رنز کے جواب میں زمبابوے نے 30 رنز بنا لیے ،جبکہ اسکے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں .گلابی گیند سے کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ میچ ...

مزید پڑھیں »

قومی شاہین آج نیوزی لینڈ کے دیس کیلئے اُڑان بھریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جیت کے خواب آنکھوں میں سجائے قومی شاہین آج نیوزی لینڈ کے دیس کے لیے اُڑان بھریں گے ،،، کپتان نے پلیئرز سے بولنگ سمیت بیٹنگ میں بھی امیدیں باندھ لیں۔آئندہ برس پہلی سیریز میں فتح کا عزم لیے قومی دستہ آج رات کیویز کے دیس روانہ ہو گا ،بگ بیش لیگ کیلیے آسٹریلیا میں موجود شاداب ...

مزید پڑھیں »

جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان 4 روزہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ آج کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا اور زمبابوے کے درمیان 4روزہ ڈےاینڈ نائٹ ٹیسٹ آج سے پورٹ الزبتھ میں شروع ہورہا ہے۔زمبابوےکی ٹیم 2005کے بعد پہلی بارجنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے،یہ میچ پروٹیز چیمپئن بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز کا کم بیک ٹیسٹ ہوگا،کپتان فاف ڈوپلیسی کی وائرل انفیکشن کے باعث میچ میں شرکت مشکوک ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ...

مزید پڑھیں »

دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری :قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ لاہور میں جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا کنڈیشننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں جاری ہے۔نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈےاورٹی 20سیریزکیلئے گرین شرٹس کی لاہورمیں مشقیں جاری ہیں،گزشتہ روز شروع ہونے والےکنڈیشننگ کیمپ میں 15میں سے 11کھلاڑیوں نے رپورٹ کی تھی۔قومی کرکٹرزبولنگ کوچ اظہرمحمود کی زیرنگرانی فزیکل فٹنس، بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کررہےہیں۔کیمپ کا اختتام ...

مزید پڑھیں »

ویٹرنز کرکٹ ، کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے کے باعث چل بسا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویٹرنز کرکٹ میں کھلاڑی زندگی کی بازی ہار گیا۔نیا ناظم آباد میںسینئر ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ندیم نامی کھلاڑی بیٹنگ کے بعد گراو¿ نڈ کے باہر انتقال کرگیا۔عینی شاہدین کے مطابق کراچی سوشل ٹیم سے تعلق رکھنے والے ندیم بیٹنگ کرکے باہر آئے تو ان کی سانس پھولی ہوئی تھی اور وہ پرجوش انداز میں ...

مزید پڑھیں »

کراچی میں پی ایس ایل فائنل نہ ہوا تو لاہور دوسرا انتخاب ہو گا، سیٹھی

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل قومی مفاد کا حصہ بن چکا ہے تاہم اگر بدقسمتی سے اسٹیڈیم تیار نہ ہوا تو پلان بی میں لاہور شامل ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا فائنل کراچی میں کرانے کا ...

مزید پڑھیں »

روہت کی سنچری، ٹی20 سیریز بھی بھارت کے نام

اندور (مانیٹرنگ ڈسک) روہت شرما کی ریکارڈ ساز سنچری کی بدولت بھارت نے سری لنکا کو دوسرے ٹی20 میچ میں با آسانی 88 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جمعہ کو اندور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں سری لنکن قائد تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر ...

مزید پڑھیں »

دورہ نیوزی لینڈ: سرفراز احمد کی قیادت میں 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔لاہور میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ انجری ...

مزید پڑھیں »

پاکستانی باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت کرلی ہے۔مشکلات سے دوچار پاکستان کے عالمی پروفیشنل باکسر محمد وسیم مزید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ ان کے کورین پروموٹر نے بھی مزید مدد کرنے سے معذرت ...

مزید پڑھیں »