منگل , 31 مارچ 2020

breaking_news

ایران پر امریکی پابندیوں میں نرمی میں توسیع

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف ان پابندیوں کی نرمی میں توسیع کر دی ہے جن میں سن 2015 میں ایران کے پانچ بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام پر طے پانے والے سمجھوتے کے بعد نرمی کی گئی تھی۔ ایران کے جوہری اور بیلسٹک میزائل پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی، تہران …

مزید پڑھیں »

شام کے 5 با اثر افراد پر نئی امریکی پابندیاں عائد

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا نے شام کے 5 اہم اور بااثر افراد پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں،ان میں صدر بشار الاسد کے قریبی عزیز اورارب پتی تاجر رامی مخلوف سمیت اسد کے 2 رشتے دار شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے سائنسی تحقیق کے شامی ادارے سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے ، …

مزید پڑھیں »

غزہ میں بیسیوں اسرائیلی جاسوس گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطینی علاقہ غزہ میں حماس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں بیسیوں فلسطینی باشندے گرفتار کرلیے گئے ہیں جو اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے لیے جاسوسی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ حماس کے زیر اثر غزہ وزارت داخلہ کے عہدیدار توفیق ابونعیم نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے انکشاف کیا کہ غزہ میں اسرائیل کے 45جاسوس …

مزید پڑھیں »

امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان نیا فوجی معاہدہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ فوجی تعاون کے ایک نئے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے ترجمان کرسٹوفر شرووڈ نے بتایا ہے کہ نیا فوجی معاہدہ اس معاہدے کی جگہ لےگا جو انیس سو چورانوے میں دونوں ملکوں کے درمیان ہواتھا۔ اس معاہدے کے مطابق واشنگٹن متحدہ عرب امارات میں اپنے مزید …

مزید پڑھیں »

بارڈر سیکورٹی فورس بدامنی کے مقابلے کے لئے تیار ہے: جنرل قاسم رضائی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کسی بھی طرح کی ناامنی سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل قاسم رضائی نے صوبہ سیستان و بلوچستان میں بارڈر سیکورٹی فورس کے بھرپور کنٹرول خاص طور پر …

مزید پڑھیں »

یمن: عرب اتحاد فضائی حملہ، متعدد یمنی شہری ہلاک

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن میں سعودی عرب کی سربراہی میں عرب ممالک کی اتحادی فوج کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 20 سے زائد یمنی شہری ہلاک ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صبا نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ یمن کے جنوب مغربی شہر تیز کے علاقے میں ایک وین کو فضائی کارروائی …

مزید پڑھیں »

موصل جنگ میں اب تک 16ہزار سے زائد دہشتگرد ہلاک

موصل: عراقی افواج کی عراق کو دہشت گردوں کے چنگل سے مکمل آزادی کی جنگ میں مسلسل پیش قدمی جاری ہے ۔ عراقی مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان یحی رسول نے کہا ہے کہ موصل شہر کا صرف 12 مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش کے قبضہ سے آزاد کرانا باقی رہ گیا ہے ہے۔ اب تک موصل کی داعش …

مزید پڑھیں »

ایران: انتخابی سرگرمیاں عروج پر،جہانگیری حسن روحانی کے حق میں دستبردار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )ایران کے 12ویں صدارتی انتخابات کے امیدوار اسحاق جہانگیری گزشتہ روز اپنے حلیف امیدوار ڈاکٹر حسن روحانی کے حق میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔ اسحاق جہانگیری جو موجودہ حکومت میں سنئیر نائب صدر بھی ہیں نے اپنے ایک باضابطہ بیان میں صدارتی امیدوار حسن روحانی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔. اس سے قبل تہران کے …

مزید پڑھیں »

ایران میں اللہ کے فضل و کرم سے امن و سلامتی کی بہترین فضا قائم ہے:آیت اللہ خامنہ ای

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک )رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران میں اللہ کے فضل و کرم سے امن، استحکام اور سلامتی کی بہترین فضاقائم ہے ۔رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بدھ کے روز تہران میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ایرانی شہریوں کے ساتھ ایک ملاقات میں خطاب کرتے …

مزید پڑھیں »

امریکہ میں ترک صدر اردوغان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر اردوغان کے دورہ امریکہ کے دوران ترک صدر کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ترک صدر کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپ کے دوران 9 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق واشنگثن میں ترکی کے سفارتخانہ کے سامنے مخالفین نے بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعد ترک صدر اردوغان کے حامیوں اور …

مزید پڑھیں »