بدھ , 15 جولائی 2020

breaking_news

بغداد ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر راکٹ حملہ

بغداد: خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے بین الاقوامی ائیر پورٹ کے فوجی حصے پر ایک راکٹ داغا گیا ہے۔ آئی آر آئی بی نے عراق کے خبری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ کاٹیوشا راکٹ بغداد ایر پورٹ کے اس حصے میں داغا گیا جہاں نام نہاد داعش کا مقابلہ کرنے کے امریکی اتحاد کے …

مزید پڑھیں »

سعودی دارالحکومت ریاض دھماکے سے لرز اٹھا

ریاض: سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں ڈرون حملے کے بعد دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اس رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ریاض کا شمالی علاقہ لرز اٹھا۔ دوسری جانب سعودی ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب کے اینٹی …

مزید پڑھیں »

کورونا: اسلام آباد کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مزید سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے انتظامیہ نے کئی علاقوں میں لاک ڈاؤن کررکھا ہے جس کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں اور اس کے بعد انتظامیہ نے مزید علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ …

مزید پڑھیں »

قومی اسمبلی میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کیساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں نصابی کتب میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نام کے ساتھ خاتم النبیین لکھنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے پیش کی جس کی تمام پارلیمانی جماعتوں نے حمایت کی۔ سندھ اسمبلی میں محمد …

مزید پڑھیں »

حج 2020: صرف سعودی عرب میں موجود افراد کو حج کی اجازت دینے کا فیصلہ

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نےاگلے ماہ حج کی ادائیگی کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث حج 2020 کے لیے عازمین کی تعداد کو محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر الحرمین کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‘حکومت نے سعودی عرب میں رہائش …

مزید پڑھیں »

پشاور میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

پشاور: پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد علاقہ غازی آباد کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے جس کی اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا۔ حکا م کا کہنا ہے کہ گھر پر چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے …

مزید پڑھیں »

’کورونا کے علاج کیلئے ریمڈیسویر اور ڈیکسامیتھا سون بنانےکی منظوری دے دی‘

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات ریمڈیسویر اور ڈیکسامیتھا سون بنانےکی منظوری دی ہے۔ معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پرکورونا ایس او پیز سے متعلق صدرمملکت نے آج اجلاس طلب کیا ہے۔ ظفر …

مزید پڑھیں »

قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے محمد اسلم جناح انتقال کرگئے

کراچی:قائداعظم محمدعلی جناح کے نواسے محمداسلم جناح 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، مرحوم اسلم جناح کی تدفین محمد شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔ ‌تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمدعلی جناح کےنواسے محمداسلم جناح انتقال کرگئے ، ان کی عمر 70 برس تھی اور وہ کئی روز سےعلیل تھے ، اسلم جناح کی نمازجنازہ مسجدحبیبہ انڈہ موڑنارتھ کراچی میں …

مزید پڑھیں »

پی آئی اے پائلٹ اور ائیرٹریفک کنٹرولر کراچی طیارہ حادثے کے ذمہ دار قرار

اسلام آباد: کراچی میں پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی ہے جس میں پائلٹ اور ائیرٹریفک کنٹرولر کو حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ملاقات کی اور کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی …

مزید پڑھیں »

ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 46 اموات، 2950 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 3604 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 182552 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک پنجاب میں کورونا سے 1435 اور سندھ میں 1103 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 821 افراد جاں …

مزید پڑھیں »