جمعہ , 19 اپریل 2024

breaking_news

امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا، سید حسن نصراللہ

بیروت:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "شہید حزب اللہ” کے دن کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی اور اسرائیلی تلوار پر شہیدوں کا خون کامیاب ہوگا۔ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے "شہید حزب اللہ” کے دن کی مناسبت سے خطاب میں کہا کہ اس دن کو شہید کے نام سے منسوب …

مزید پڑھیں »

آج سب کو یہ طے کرنا ہوگا کہ کس محاذ پر کھڑے ہیں، او آئی سی اجلاس سے ایرانی صدر کا خطاب

ریاض:ایرانی صدر رئیسی نے کہا نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ آج غزہ کی جنگ محور عزت اور محور شرارت کے درمیان تصادم ہے۔ آج سب کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ کس محاذ پر ہیں۔ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ریاض میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں …

مزید پڑھیں »

مصر سے تعلقات کی راہ میں کوئی مانع نہیں ہے، صدر رئیسی

تہران:صدر رئیسی نے مصر کے ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا کہ ایران اور دوست ملک مصر کے درمیان تعلقات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے مصر کے ہم منصب عبدالفتاح …

مزید پڑھیں »

نئے سال کے آغاز سے سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وہ شہری جو اپنی سم کارڈز بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اگلے سال سے فی سم 200 روپے چارجز دینے ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق نئے چارجز کا اطلاق ملک بھر میں (بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر) یکم جنوری 2024 سے ان سم کارڈز پر ہوگا، جو …

مزید پڑھیں »

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے

پشاور: خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے، جس کے بعد نگراں کابینہ بھی تحلیل ہو گئی۔اعظم خان کو گزشتہ شب اسپتال لایا گیا تھا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ترجمان آر ایم آئی اسپتال کے مطابق اعظم خان کل رات دل کی تکلیف پر اسپتال لائے گئے۔ ان کی طبیعت رات ہی سے تشویش ناک …

مزید پڑھیں »

اقوام متحدہ کی خیرسگالی سفیر اور آسٹریلوی اداکارہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

برسلز: آسٹریلوی ادا کارہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی خیر سگالی سفیر کیٹ بلانشیٹ نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کی جائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کیٹ بلانشیٹ نے غزہ میں اسرائیل حماس جھڑپ …

مزید پڑھیں »

انتخابات کی تاریخ کے تعین کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ریاستی انتقام میں شدت آئی ہے، پی ٹی آئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے تعیّن کے بعد تحریک انصاف کیخلاف ریاستی انتقام کے مجرمانہ سلسلے میں شدت اور تیزی آگئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دستور الیکشن کمیشن کو آزادانہ، منصفانہ، غیرجانبدارانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کا …

مزید پڑھیں »

ہمارے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اسکا ذمہ دار نیتن یاہو ہے، یرغمالی یہودی خاتون

غزہ: حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائی گئیں معمر خاتون اور بچے کا ایک ویڈیو پیغام وائرل ہوا ہے جس میں انھوں نے اپنے وزیراعظم نیتن یاہو سے غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو فلسطینی تنظیم ’’تحریکِ اسلامی جہاد‘‘ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ٹیلی گرام پر وائرل کی اور ویڈیو میں …

مزید پڑھیں »

اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا

دوحہ: اسرائیل اور حماس کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس حوالے سے عرب میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ دونوں فریقین نے اسرائیل کے زیر حراست فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے لیے حماس کے زیر حراست 100 قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔ واضح رہے کہ قیدیوں کے تبادلے …

مزید پڑھیں »

ایرانی صدر سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرینگے

تہران: ایرانی صدر کے سیاسی نائب نے سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں سید ابراہیم رئیسی کی شرکت کا اعلان کیا ہے۔ایرانی صدر کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے بتایا ہے کہ صدر مملکت سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جمشیدی نے مزید بتایا کہ آج سید ابراہیم رئیسی …

مزید پڑھیں »