منگل , 21 مئی 2019

breaking_news

وزیر خارجہ کی کویتی تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے حکومت پاکستان کی جانب سے اقتصادی سفارتی کاری کا آغاز کرتے ہوئے کویت کے تاجروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ان دنوں دو روزہ دورے پر کویت میں موجود شاہ محمود قریشی نے گذشتہ روز کویت میں اپنے ہم منصب صباح الخالد الصباح …

مزید پڑھیں »

یورپی کونسل میں روس کی رکنیت بحال کرنے پر اتفاق

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی کونسل کے وزرائے خارجہ نے روس کی اس کی کونسل میں واپسی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی کونسل میں روس کی واپسی کی تحریک فرانس اور جرمنی نے پیش کی جس کی کونسل کے دیگر رکن ملکوں نے حمایت کی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ …

مزید پڑھیں »

وائٹ ہاؤس کے ایران مخالف اقدامات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا;جرمن وزیر خارجہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین نے ایک بار پھر ایران مخالف اامریکی پالیسیوں کی مخالفت کی ہے۔جرمن وزیرخارجہ ہایکو ماس نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران مخالف امریکی پالیسیوں کی مخالف ہے اور یورپ سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے ان اقدامات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔ جرمن وزیرخارجہ ہیکو ماس نے جرمنی کے اخبار پاساؤر نویر پرسہ سے …

مزید پڑھیں »

جنوبی کوریا تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل امریکہ سے خریدے گا

(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے جنوبی کوریا واشنگٹن سے تین سو چودہ ملین ڈالر کے میزائل اور میزائل سسٹم خرید رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے جنوبی کوریا کے ہاتھوں چورانوے میزائل اور بارہ میزائل سسٹم فروخت کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کی تصدیق کی ہے – …

مزید پڑھیں »

امریکا فوری طور پر شام میں اپنی غیر قانونی فوجی موجودگی ختم کرے،ایران

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر زوردیا ہے کہ امریکا کو شام میں اپنی غیرقانونی موجودگی ختم کرکےوہاں سے فوری طور پر نکل جانا چاہئے۔اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے شام کے صوبے ادلب کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ امریکا کو چاہئے وہ فوری طور پر شام …

مزید پڑھیں »

امریکی پالیسی قوموں اور حکومتوں پر تسلط جمانے کی پالیسی ہے،جنرل حسین سلامی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ ہم اطلاعات ، معلومات اور انفارمیشن جنگ میں دشمن کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔میجر جنرل سلامی نے امریکی شکست کا راز امریکہ کے سیاسی فلسفہ میں قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی پالیسی قید و بند …

مزید پڑھیں »

ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی فوجیوں نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ مسجد الاقصی کے اندر داخل ہو رہے تھے۔بحیرہ روم کے علاقے سے متعلق یورپی انسانی حقوق کے رپورٹر رامی عبدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ توناہان کو زو کو جو جمعے کو فلسطینی پرچم کے ہمراہ مسجد الاقصی …

مزید پڑھیں »

بحرین :شاہی حکومت کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

منامہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں شاہی حکومت کی علما مخالف پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔دارالحکومت منامہ، ابوصبیح، شاخورہ، سار اور کرانہ سمیت متعدد شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ شاہی حکومت کی دین مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے شیعیان بحرین کے مرجع تقلید آیت اللہ عبداللہ …

مزید پڑھیں »

دمشق اور بغداد کا سرحدی سیکورٹی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق اور شام کی مسلح افواج نے مشترکہ سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عراق اور شام کے اعلی فوجی افسران نے مشترکہ سرحدی علاقے میں ایک دوسرے سے ملاقات اور سرحدی گزرگاہوں کی سیکورٹی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔شام کی سرحدی فوج کے کمانڈر نے اس …

مزید پڑھیں »

شامی دارالحکومت پر میزائل حملہ ناکام، کئی میزائل فضا میں ہی تباہ

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے ایئر ڈیفنس نے دارالحکومت دمشق پر کیے گئے میزائل حملے کو ناکام بنادیا ہے۔شامی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا اور کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیاشام کے ایئر ڈیفنس نے متعدد میزائیلوں کو فضا میں نشانہ بنا کر …

مزید پڑھیں »