پیر , 20 مئی 2019

breaking_news

صنعا پر حملہ سعودی دشمن کی بے بسی کی علامت ہے، انصار اللہ

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے دارالحکومت صنعا پر سعودی اماراتی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے کو جارح اتحاد کی بے بسی اور کمزوری کی علامت قرار دیا ہے۔انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشمن کی اہم تنصیبات پرحملے کے بعد سعودی اتحاد …

مزید پڑھیں »

عراق اور شام کے درمیان مسافر پروازوں کے سلسلے کا دوبارہ آغاز

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کی قومی ایرلائنز کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ شام کے لئے عراق کی پروازوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔لیث الربیعی نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار گیارہ میں شام کا بحران شروع ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ بغداد اور دمشق کے درمیان پرواز کا یہ سلسلہ شروع کیا جا رہا …

مزید پڑھیں »

ٹرمپ انتظامیہ کو جنگ شروع کرنے کا اختیار نہیں، سربراہ ایوان نمائںدگان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے پاس جنگ شروع کرنے کا ہرگز اختیار نہیں ہے۔ واشنگٹن میں اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پیلوسی نے مغربی ایشیا میں اپنے اقدامات اور کارکردگی کی …

مزید پڑھیں »

یمن، صنعا پر سعودی جارحیت 77 عام شہری شہید و زخمی

صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے دارالحکومت صنعا پر سعودی اتحاد کی تازہ وحشیانہ جارحیت میں 4 بچوں سمیت 6 عام شہری شہید اور 71 زخمی ہوئے۔العالم کی رپورٹ کے مطابق انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صنعا پر سعودی اتحاد کی تازہ وحشیانہ جارحیت پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی تازہ جارحیت اس کی بوکھلاہٹ …

مزید پڑھیں »

روس کا کیمیائی ہتھیاروں کی نابودی کے لیے لازمی اقدامات پر زور

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے عالمی معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون اور مشارکت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے جس میں کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیوں کے رکن ملکوں کے درمیان تعمیری تعاون …

مزید پڑھیں »

بھارت کی افغانستان کو 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر کی پہلی کھیپ کی حوالگی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) خطے میں قیام امن کے دشمن بھارت نے 2 جدید جنگی ہیلی کاپٹر 24 Mi افغانستان کے حوالے کردیئے جب کہ مزید دو ہیلی کاپٹرز اس سال کے آخر میں مہیا کیے جائیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے طے شدہ معاہدے کے تحت 4 میں سے دو ’ایم آئی-24‘ ہیلی کاپٹرز افغانستان کے حوالے …

مزید پڑھیں »

مقتدی صدر کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے ملاقات کی۔ عراق کے مرجع تقلید آیت اللہ سیستانی سے صدر پارٹی کے سربراہ مقتدی صدر نے ملاقات کی۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ سیستانی نے نجف اشرف میں اپنے گھر پر مقتدی صدر کی میزبانی کی ۔ اس ملاقات میں عراق کی سیاسی …

مزید پڑھیں »

خدیجہ چنگیز کا سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی منگیتر خدیجہ چنگیز نے سعودی عرب کے بھیانک اور خوفناک جرائم پر عالمی اداروں کے سکوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے سعودی عرب کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمال خاشقجی کی منگیترنے امریکی کانگریس کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سعودی عرب …

مزید پڑھیں »

بیروت: اقوام متحدہ دفتر کے باہر فلسطینی پناہ گزینوں کے حق میں مظاہرہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے علاقائی دفتر کے باہر فلسطینی شہریوں‌ نے ‘حق واپسی’ کے لیے مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں فلسطینی پناہ گزینوں اورمقامی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یہ مظاہرہ فلسطین میں یوم النکبہ کے 71 سال پورے ہونے اور فلسطین پر صہیونی ریاست کے قبضے کی مناسبت سے کیا گیا۔ عوامی …

مزید پڑھیں »

‘ امریکی سازشیں ناکام ہوں گی، اپنی شرائط منوانےکی صلاحیت رکھتے ہیں’ڈاکٹر محمود الزھار

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی تحریک مزاحمت اسرائیل سے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کی شرائط پوری کرانے اور جنگ بندی کے تمام نکات پر عمل درآمد کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مسلمہ اصول اور …

مزید پڑھیں »