جمعہ , 19 اپریل 2024

سرورق

تل ابیب میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

یروشلم:سینکڑوں اسرائیلیوں نے تل ابیب میں صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرہ کیا ہے۔فلسطین کی خبر رساں ایجنسی سما نے صیہونی اخبار "یدیعوت آحارو نوت” کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سینکڑوں صیہونیوں نے تل ابیب میں مظاہرہ کرکے صیہونی کابینہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں موجود اپنے قیدیوں کو رہا کرائے۔ روزنامہ یدیعوت احارونوت …

مزید پڑھیں »

توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کیخلاف عمران کی اپیل پر آئندہ ہفتے فیصلہ کردینگے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اپیل واپس لینے کی درخواست پر اگلے ہفتے فیصلہ سنانے کی یقین دہانی کرادی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے اپیل واپس لینے کی درخواست پر اعتراضات کے …

مزید پڑھیں »

بھارت میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا

نئی دہلی:بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں افغانستان کا سفارت خانہ بند کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سبکدوش ہونے والے سفیر نے جمعہ کو ایک بیان میں سفارت خانہ بند ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل طالبان کی جانب سے بے دخل کیے گئے افغان حکومت کے سفارت کار …

مزید پڑھیں »

فرحت اللہ بابر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد:پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا۔پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔ یاد رہے …

مزید پڑھیں »

چاقو زنی کی وارداتوں کے بعد آئرلینڈ میں ہنگامے پھوٹ پڑے

ڈبلن:آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں چاقو زنی کی 2 وارداتوں کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت میں دو الگ وراداتوں چاقو زنی کی وارداتیں ہوئیں، جس میں تین بچوں سمیت ایک خاتون کو زخمی کردیا گیا۔ حملوں کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی اور ٹرام، بس سمیت متعدد گاڑیوں کو …

مزید پڑھیں »

پاکستان ایئرفورس کی پائلٹ مریم مختیار کی شہادت کو 8 برس بیت گئے

کراچی: پاکستان ایئرفور س کی پہلی شہید خاتون پائلٹ،فلائنگ آفیسر مریم مختیار کی شہادت کو8 برس بیت گئے، انہوں نے لڑاکا طیارے کی تربیتی پرواز کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔18 مئی 1992 کوکراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی …

مزید پڑھیں »

طوفان الاقصیٰ:مجاھدین کے ہاتھوں 1600 قابض فوجی معذور ہو چکے

یروشلم:اسرائیلی قابض فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ 7 اکتوبر کو "طوفان الا قصی” کی لڑائی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 1,600 اسرائیلی فوجی معذور ہو چکے ہیں۔ریڈیو نے آکسیپیشن آرمی میں معذوروں کی ایسوسی ایشن کے سربراہ ایڈان کِلمین کے حوالے سے کہا کہ "7 اکتوبر سے فوج نے 1600 فوجیوں کی معذوری کی تشخیص کی …

مزید پڑھیں »

زمینی لڑائی کے دوران غزہ میں اسرائیلی فوج کی 335 گاڑیاں اور ٹینک تباہ

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی زمینی جارحیت کے آغاز سے اب تک 335 صیہونی گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ گذشتہ 72 گھنٹوں میں 33 (صیہونی) گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردئے گئے۔ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ …

مزید پڑھیں »

جنگ بندی پر اتفاق کے بعد اسماعیل ہنیہ اور امیر عبداللہیان کی پہلی ملاقات

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اور حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد جمعرات کی رات قطر میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں ایران کے وزير خارجہ کو غزہ میں جنگ کی تازہ صورت حال اور جنگ بندی پر اتفاق کے بارے میں بریفنگ دی گئي۔ الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی کے بعد قطر …

مزید پڑھیں »

یمن سے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں صہیونی تنصیبات پر میزائل حملے

صنعا:یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقے ایلات میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔یمنی فوجی ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ پر واقع صہیونی فوج کی تنصیبات پر میزائل حملے کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ …

مزید پڑھیں »