ہفتہ , 20 اپریل 2024

سرورق

سکھر قرنطینہ سینٹر میں مزید 66 متاثرین صحتیاب

سکھرکے قرنطینہ سینٹر سے 66 مریضوں کو صحتیاب ہونے پر انتظامیہ نے انہیں گھروں کو جانے کی اجازت دے دی۔سکھر قرنطینہ سینٹر کی انتظامیہ کے مطابق قرنطینہ سے صحت یاب ہو کر روانہ ہونے والے 66 افراد کی دو بار ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ صحت یاب ہونے والوں …

مزید پڑھیں »

’امریکا طالبان امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب‘

کابل: افغان طالبان نے امریکا کو خبردار کیا ہےکہ امن معاہدہ ٹوٹنے کے قریب ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان نے امریکا کو امن معاہدے کی بقاء سے متعلق خبردار کرتے ہوئے واشنگٹن پر ڈرون حملوں اور عام شہریوں پر حملوں کا الزام لگایا ہے اور اسے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ طالبان نے …

مزید پڑھیں »

ٹھٹھہ میں راشن کی تقسیم کے دوران دو گروپوں میں تصادم، 18 افراد زخمی

ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے میں راشن کی تقسیم کے دوران دوگروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیوں کے استعمال سے 18 افراد زخمی ہوگئے۔ٹھٹھہ کے ساحلی علاقہ بگھان میں راشن تقسیم کرنے کے دوران قطار توڑ کر راشن کے حصول کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے پر دو گرپوں میں تصادم شروع ہوگیا جس میں لاٹھیوں کے استعمال سے …

مزید پڑھیں »

ملک میں آج کورونا سے مزید 5 ہلاکتیں، تعداد 52 ہوگئی، مجموعی کیسز 3520 تک جا پہنچے

آج ملک بھر میں اب تک 359 کیسز سامنے آچکے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی ہوئیں جن میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں ہوئیں. اموات مصدقہ کیسز صوبہ /علاقہ 15 1684 پنجاب 17 932 سندھ 16 405 خیبرپختونخوا 01 192 بلوچستان 03 210 گلگت بلتستان 82 اسلام آباد 15 آزاد کشمیر 52 3520 کل تعداد

مزید پڑھیں »

نوشین جاوید امجد چیئرپرسن FBR تعینات

نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چیئرمین کی تقرری فوری ختم کردی گئی ہے۔نوشین جاوید امجد ان لینڈ سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔واضح رہے کہ شبر زیدی …

مزید پڑھیں »

عزیر بلوچ کا ملٹری ٹرائل مکمل، سینٹرل جیل کراچی منتقل

کراچی میں کئی سال تک سیکڑوں افراد کے قتل کا سبب بننے والے لیاری گینگ وار کے ایک مضبوط گروہ کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ملٹری ٹرائل مکمل ہوجانے کے بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو ارشد پپو اور دیگر کے قتل میں آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا …

مزید پڑھیں »

کوئی بندہ کام نہیں کررہا، سب فنڈز کی بات کررہے ہیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ اسلام آباد میں وزارت قانون نے قیدیوں کی ضمانت پر رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، چیف جسٹس کورونا کی وباء پر ریمارکس دیئے کہ کوئی بندہ کام نہیں کررہا، سب فنڈز کی بات کررہے ہیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے انڈرٹرائل قیدیوں …

مزید پڑھیں »

بے روزگاری کی شرح تمام ریکارڈ توڑ دے گی، برطانیہ صدی کے بدترین بحران میں مبتلا ہوچکا ہے، ماہرین اقتصادیات

راچڈیل: برطانیہ صدی کے بدترین بحران میں مبتلا ہو چکاہے اور جلد اس بحران سے نکلنے کی کوئی توقع نہیں، بیروزگاری کی شرح سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیگی معاشی اور مالی بحران کی وجہ سے 2020 صدی کا بدترین سال ثابت ہوگا، جبکہ کورونا وائرس کے خاتمے کے بعد بھی کئی دہائیوں تک اسکے اثرات محسوس کیے جائیں گے، برطانوی …

مزید پڑھیں »

نیویارک کے چڑیا گھر میں شیر میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا

نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے چڑیا گھر کے ملازمین میں بھی کورونا وائرس کا شبہ ظاہر کیا ہے۔مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیویارک کے چڑیا گھر میں چار سالہ شیر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں

سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس پر قابو پانے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق …

مزید پڑھیں »