ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران

اسلامی ممالک صیہونی حکومت کے ساتھ سفارتی روابط منقطع کریں: ایران

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ پر صیہونی وحشیانہ حملوں کا سلسلہ فوری طور پر رکوایا جائے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ اسلامی ملکوں کو غزہ کے مظلوم عوام تک ادویات ،خوراک اور انسانی امداد پہنچانے کے لئے تمام راستے کھولنے کے لئے ضروری اقدام کرنے چاہیے ۔ انہوں نے …

مزید پڑھیں »

دنیا میں امن قائم کرنے کے سلسلے میں اقوام متحدہ سے کوئی امید نہیں ہے، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی

تہران:صدر رئیسی نے صہیونی حکومت کی جانب سے معصوم بچوں اور خواتین کے خلاف ننگی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں اقوام متحدہ سے دنیا میں امن قائم کرنے کی کوئی امید نہیں کی جاسکتی۔ صدر سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی افریقI وزیرخارجہ نیلڈی پانڈو سے ملاقات کے دوران ایران کی برکس میں شمولیت کے …

مزید پڑھیں »

غاصب صیہونی رجیم کو ایک سخت اور تباہ کن انتقام کے لئے تیار رہنا چاہئے، ایران

ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کو ایک تباہ کن الہی اور عوامی انتقام کے لئے تیار رہنار چاہئے۔حجۃ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے وزارت انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے صوبہ لرستان کی انتظامی کونسل کے اجلاس میں غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر قتل عام اور نسل کشی کی …

مزید پڑھیں »

اسرائیل سے جنگ دفاع مقدس کے ایک آپریشن سے زیادہ مختلف نہیں ہے، ایرانی آرمی چیف

تہران:ایرانی زمینی فوج کے سربراہ میجر جنرل موسوی نے کہا کہ ایرانی فضائی دفاعی سسٹم نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ کوئی پرندہ بھی ہمارے ریڈار سسٹم سے بچ کر ایرانی فضاوں میں پر نہیں مارسکتا ہے۔ ایرانی زمینی فوج کے سربراہ میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے فضائیہ کے اعلی افسران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران میڈیا …

مزید پڑھیں »

غزہ میں جاری جرائم اور جارحیت کا ذمہ دار امریکہ ہے، علی شمخانی

تہران:رہبر معظم انقلاب کے سیاسی مشیر نے کہا کہ صیہونی فوج مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کی پراکسی فورس ہے اور ان وحشیانہ جرائم کی ذمہ داری براہ راست واشنگٹن پر عائد ہوتی ہے۔ ایڈمرل علی شمخانی نے سوشل پلیٹ فارم ایکس میں اپنے اکاونٹ پر لکھا کہ خطے میں امریکہ کی تیز رفتار اور بڑے پیمانے پر فوجی موجودگی کے ساتھ …

مزید پڑھیں »

مقاومت صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، حسین امیر عبداللہیان

قاہرہ:مصر کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے آبائی وطن سے نکالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن مقاومت ان کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے مصری ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خطے کی صورتحال مخصوصا غزہ پر اسرائیلی …

مزید پڑھیں »

طوفان الاقصی کھوکھلی صیہونی حکومت کے زوال کا آغاز ہے:آیت اللہ زکزکی

تہران:نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ زکزکی نے کہا ہے کہ استقامتی فلسطینی محاذ کا آپریشن طوفان الاقصی کھوکھلی صیہونی حکومت کے زوال اور اس کی فوج کی شکست کا سرآغاز ہے ۔ آیت اللہ شیخ ابراہیم یعقوب زکزکی نے مشہد مقدس میں اجتماع سے خطاب میں کہا کہ فلسطینی عوام گزشتہ ستر برس کے دوران صیہونیوں کے …

مزید پڑھیں »

جنگ طلب عناصر غزہ سے مقاومت اور حماس کو ختم کرنے میں ناکام ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ

تہران:ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم خبردار کرتے ہیں کہ وقت گزررہا ہے اور جنگ طلب عناصر غزہ کی سرزمین سے مقاومت اور حماس کو ختم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان نے تہران میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے شرکاء غزہ میں صہیونی جرائم کے فوری خاتمے …

مزید پڑھیں »

ایران کے خلاف سلامتی کونسل کی پابندیوں کے خاتمے کا باضابطہ اعلان

نیویارک:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ نے اپنے رکن ممالک کو ایک نوٹ بھیج کر ایران کے خلاف قرارداد 2231 کے ضمیمہ بی کے پیراگراف 3، 4 اور 6 کی شقوں کے باضابطہ خاتمے سے آگاہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیکریٹریٹ نے رکن ممالک کو ایک نوٹ بھیجا ہے جس میں قرارداد 2231 کے ضمیمہ …

مزید پڑھیں »

غزہ میں کلیسا پر بمباری کی مذمت کرتے ہیں:ایران

تہران:وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں یونانی کلیسا پر صہیونی حکومت کے حملے کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اس واقعے کے بعد صہیونی حکومت کی جنایات کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں اور مذھبی مقامات پر حملے …

مزید پڑھیں »