ہفتہ , 20 اپریل 2024

بحرین

اسرائیلی وزیرِخارجہ کا دورہ بحرین،سفارت خانے کا افتتاح کریں گے

منامہ:اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن آج بحرین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔عرب نیوز نے العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر خارجہ آج بحرین کے شہر منامہ میں اسرائیلی سفارت خانے کا افتتاح کریں گے۔

مزید پڑھیں »

بحرین میں قیدیوں کی پچھلے تین دنوں سے بھوک ہڑتال جاری، انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی ادارے خاموش

منامہ:بحرین کی عوامی جماعت جمعیت الوفاق نے ملک میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال مسلسل تیسرے روز بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور قیدیوں میں سے بعض ذہنی اور جسمانی اذیتوں کی شدت سے بے ہوش ہو گئے ہیں۔ بحرین کی "جوّ” سینٹرل جیل میں سیاسی قیدیوں نے "ہمیں حق دو” کے نعرے کے ساتھ مسلسل تیسرے روز …

مزید پڑھیں »

مکہ مکرمہ میں دعائے فرج پڑھنے کے جرم میں بحرینی عالم دین گرفتار

ریاض:سعودی حکومت نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جمیل الباقری کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مناسک حج ادا کر رہے تھے۔ بحرین کی سیاسی جماعت 14 فروری انقلاب یوتھ اتحاد نے سعودی حکومت کے ہاتھوں بحرینی عالم دین کی مناسک حج ادا کرنے کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ جمیل الباقری کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ اس سیاسی …

مزید پڑھیں »

قطر اور بحرین کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی کوششیں

دوحہ:قطر کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ العلا اجلاس کے حتمی بیان کے مطابق قطر اور بحرین کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔روسی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں قطر اور بحرین کے درمیان دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے …

مزید پڑھیں »

بحرین میں صیہونی حکومت کے قیام کا جشن

منامہ:خبر رساں ذرائع نے بحرین میں اس حکومت کے سفارت خانے میں "اسرائیلی حکومت” کے قیام کی نام نہاد سالگرہ کی تقریب کا اعلان بحرینی شخصیات کی موجودگی میں کیا۔بحرین میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے نے گزشتہ شب اس حکومت کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب میں اس ملک کے …

مزید پڑھیں »

بحرینی فورسز نے معروف شیعہ عالم دین گرفتار کر لیا

منامہ:جامع مسجد امام صادق علیہ السّلام کے خطیب شیخ محمد سنقور کو آل خلیفہ کے حکام نے گرفتار کر لیا ہے۔بحرینی معروف شیعہ عالم دین جامع مسجد امام صادق علیہ السّلام کے خطیب شیخ محمد سنقور کو الدراز نامی شہر سے آل خلیفہ کے حکام نے گرفتار کرلیا ہے تاہم ان کی گرفتاری پر عوام میں شدید غم و غصہ …

مزید پڑھیں »

قطر، بحرین کے وفود کی سعودیہ میں ملاقات، تنازع ختم کرکے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

دوحہ:قطر اور بحرین کے وفود نے برسوں پرانا تنازع ختم کرکے سفارتی تعلقات بحال کرنے کے پیش نظر سعودی عرب میں ملاقات کی ہے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے کہا کہ قطر اور بحرین کے وفود سعودی عرب میں خلیجی تعاون کونسل کے ہیڈکوارٹر میں ملے ہیں۔ قطری وزارت خارجہ نے اپنے …

مزید پڑھیں »

قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق

ریاض :قطر اور بحرین نے ریاض میں ہونے والے مذاکرات میں سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کر لیا۔عرب خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے کہا کہ قطر اور بحرین اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کریں گے۔ قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ …

مزید پڑھیں »

ایران – بحرین تعلقات میں اہم پیشرفت، بحرینی وفد عنقریب ایران کا دورہ کرے گا

بعض بحرینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ایران اور بحرین کے درمیان تعلقات کے قیام اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلے کی سفارتی کوششوں کے سلسلے میں بحرین کا ایک وفد ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔ بعض بحرینی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حال ہی میں ایران کے ایک وفد نے بحرین کا …

مزید پڑھیں »

صدر رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے

تہران: ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ سعودی عرب کے بعد بحرین اور ایران کے درمیان مذاکرات شروع ہوں گے۔بحرین کے بعض باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد نے بحرین کا سفر کیا ہے۔ ان ذرائع نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو دیے گئے انٹرویو میں کہا …

مزید پڑھیں »