ہفتہ , 20 اپریل 2024

ترکی

ترکی نیٹو رکن ہے مگر F-35طیارے بھول جائے:ایسپر

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ترکی نیٹو میں امریکہ کا اتحادی ضرور ہے مگر اسے "ایف 35 ” جنگی طیارے نہیں ملیں گےامریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے گزشتہ  روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں ایرانی خطرے کی روک تھام کے لیے موثر کوششیں کررہا ہے۔ …

مزید پڑھیں »

مسلمان ممالک کو تجارت اپنی کرنسی میں کرنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان

انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم اسلامو فوبیا،دہشت گردی جیسے معاملات پر کھل کر بات چیت کریں۔ طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ اسلامی دنیا کو جوڑنے والے پلیٹ فارمز میں عمل کا جذبہ نہیں ہے ملائیشیا میں مسلم ممالک کے مسائل کے حل کے لیے کوالالمپور سربراہ اجلاس …

مزید پڑھیں »

ترکی نے حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے کو رد کردیا

فلسطین اطلاع رسانی سینٹر نے یہ خبر دی ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں حماس کے بارے میں اسرائیل کے دعوے کو رد کردیا ہے۔ اسرائیل نے اس سے قبل ترکی پر الزام عائد کیا تھا کہ حماس اسرائیل پر حملوں کے سلسلے میں ترکی کی سرزمین استعمال کررہی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ حماس …

مزید پڑھیں »

امریکا نے قبرص کو اسلحہ کی فروخت پرعاید پابندی ختم کی تو کشیدگی بڑھے گی: ترکی کا انتباہ

ترکی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے قبرص کو اسلحہ مہیا کرنے پر گذشتہ کئی عشروں سے عائد پابندی ختم کی تو اس سے دوطرفہ کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا۔ امریکی کانگریس نے جزیرہ قبرص کو اسلحہ فروخت کرنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔امریکا نے 1987ء میں یہ پابندی عائد کی تھی اور اس کا …

مزید پڑھیں »

ترکی کا لیبیا میں فوجی اڈا بنانے کا فیصلہ

ترکی نے جنگ زدہ شمالی افریقی ملک لیبیا میں اپنا فوجی اڈا بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک ترُک اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ فوجی اڈا لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں قائم کیا جائے گا، جب کہ لیبیا کی متحدہ قومی حکومت کے سربراہ وزیراعظم فائز سراج بھی آیندہ برس 20 …

مزید پڑھیں »

اچھا ہوتا عمران خان کوالالمپور کانفرنس میں شرکت کرتے،طیب اردوان

ترک صدررجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاک ترک تعلقات میں مسلسل بہتری آرہی ہے، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات  مزید مضبوط ہوں گے جبکہ باہمی تجارت کا حجم اور اسٹریٹجک شراکت داری کے لحاظ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔ترک صدر نے دورہ پاکستان سے متعلق کہا کہ اسٹرٹیجک امور پر لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آئندہ …

مزید پڑھیں »

ترکی میں گولن تحریک سے تعلق کے الزام میں کم سے کم 200 افراد گرفتار

ترکی میں پولیس نے سنہ 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت میں ملوّث گروپ سے تعلق کے الزام میں 181 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ترک دارالحکومت انقرہ کے پبلک پراسیکیوٹر نے پیغام رسانی کی سروس ’بائی لاک‘ کو استعمال کرنے کے الزام میں 260 افراد کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ناکام بغاوت برپا کرنے والے گروپ نے بائی لاک …

مزید پڑھیں »

ترکی نے امریکی فوجی اڈوں کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کےصدر رجب طیب اردوغان نے اپنے انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر واشنگٹن نے انقرہ کے خلاف کسی بھی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا، تو ترکی اپنی سرزمین پر دو اہم اسٹریٹیجک فوجی اڈوں کو امریکا کے لیے بند بھی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر …

مزید پڑھیں »

ترک پارلیمنٹ کا لیبیا کی وفاقی حکومت کی فوری فوجی مدد پرغور

انقرہ: ترکی کی پارلیمنٹ نے لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ قومی وفاق حکومت کی فوری فوجی امداد پر غور شروع کیا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار کی شام ترک پارلیمنٹ کے اجلاس میں انقرہ اور طرابلس کے درمیان طے پائے دفاعی معاہدے کے بارے میں ایک بل پیش کیا گیا۔ اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ …

مزید پڑھیں »

ترک تاریخ کی دھجیاں اڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں: اردوان

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ہماری ہزاروں سالہ تاریخ کی دھجیاں اڑانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انقرہ کے ملت کنونشن و کلچرل سینٹر میں خطا ب کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا بغداد، دمشق اور حلب کی طرح کی قدیم تہذیبوں کے گہواروں کی اینٹ سے اینٹ بجائے جانے کے وقت پیرس، لندن، روم …

مزید پڑھیں »