جمعرات , 18 اپریل 2019

ترکی

بڑا بھائی ترکی کیا چاہتا ہے؟

پاکستان کے سرکاری ذرائع کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان بدھ 16نومبر 2016 کو پاکستان کے دو روزہ دورے پر سینیئر حکومتی عہدیداران اور تاجر برادری کے اعلی سطحی وفد سمیت اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ ترک صدر وزیر اعظم اور صدر سے الگ الگ تنہائی میں ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی اور عالمی ...

مزید پڑھیں »

ترک بغاوت؛ بحریہ کے 291 فوجی معطل

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک وزارت دفاع نے کہا ہے کہ انقرہ نے ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں بحریہ کے 291 فوجیوں کو معطل کر دیا ہے۔ ترک حکومت نے ناکام فوجی بغاوت کے الزام میں بحریہ کے 291 فوجیوں کو معطل کر دیا ہے۔یاد رہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد، اس ملک کی حکومت نے ایک لاکھ ...

مزید پڑھیں »

ترک مسلح افواج کا حملہ،داعش کی 15 عمارتیں تباہ ،35 دہشت گرد ہلاک

دمشق ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترک مسلح افواج کے حملے میں داعش کے کمان کنٹرول مرکز ، گولہ بارود کے ڈپوؤں اور ہیڈ کوارٹر سمیت 15 عمارتوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔شام کے شمالی علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے ترکی کی زیر قیادت 24 اگست کو شروع کردہ فرات ڈھال فوجی کاروائی کے دائرہ کار میں ایک ...

مزید پڑھیں »

ناکام فوجی بغاوت ترک حکومت نے نیوی کےسینکڑوں اہلکاروں کو معطل کر دیا

انقرہ: (مانیٹرنگ ڈیسک)ترک حکومت نے نیوی سے تعلق رکھنے والے ایک سو اڑسٹھ با قاعدہ اور ایک سو تئیس بے قاعدہ افسران کو ان کے عہدوں سے معطل کر دیا ہے۔ ان افراد پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کا جولائی کے مہینے میں صدر رجب طیب ایردوآن کے خلاف ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق تھا۔ نیوی ...

مزید پڑھیں »

ترک فوج میں 93 سال بعد خواتین کو اسکارف پہننے کی اجازت مل گئی

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترک فوج میں 93 سال بعد خواتین کو اسکارف پہننے اور مردوں کو داڑھی رکھنے کی مشروط اجازت مل گئی ہے۔ترک حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے ترکی افواج میں کام کرنے والی سویلین خواتین اگر چاہیں تو دورانِ ملازمت اسکارف بھی پہن سکتی ہیں؛ جس کی اجازت ترکی ...

مزید پڑھیں »

ترکی میں جنگی جرائم کی عدالت کا جج گرفتار

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )جنگی جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے عدالتی پینل کے ایک ترک جج کو، سفارتی استثنا ءکی خلاف ورزی کرتے ہوئے، جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے سلسلے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔میکنزم فار انٹرنیشنل کریمینل ٹریبونلز کے صدر تھوڈور میرون نے کہا ہے کہ ان کے پینل کے ایک جج علاؤ ...

مزید پڑھیں »

دہشت گرد گروہ اب اپنے سرپرستوں کو نشانہ بنائیں گے ، اردگا ن

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر اردوگان نے کہا ہے کہ میرے ملک میں دہشت گرد تنظیموں نے بیرونی ممالک کی حمایت سے اپنی جڑیں مضبوط بنالی ہیں، یہاں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب یہ دہشت گرد گروہ اپنے ان مدد گاروں اور سرپرستوں کو بھی نشانہ بنائیں گے ، اسی ...

مزید پڑھیں »

ترک صدر اردگان نے سیاسی ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیے

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)تمام مشکلیں ایک ٹویٹ سے شروع ہوئیں: میں دیاربکر میں اپنے گھر میں ہوں اور سکیورٹی فورسز کے جوان میری گرفتاری کا حکمنامہ لیکر میرے درواے کے باہر کھڑے ہیں۔ یہ ٹویٹ ترکی کی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیرتاش کا ہے۔ ترکی ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی ترکی کی ایسی پارٹی ہے جو واقعی معنی میں ترک ...

مزید پڑھیں »

ترکی کے اتاترک ائیر پورٹ پر فائرنگ

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،جس کے بعد گاڑیوں کا ڈاخلہ بند کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوار کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کی تھی۔ پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی اور ایک فرار ہوگیا ہے۔پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشکوک شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ...

مزید پڑھیں »

ترکی : کرد رہنمائوں سمیت11 ارکان پارلیمنٹ گرفتار، سوشل میڈیا پر بھی پابندی عائد

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ترک حکام نے کردنواز پارٹی کے2اہم مرکزی لیڈروں اور کئی ارکانِ پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا،ان کی حراست کے چند گھنٹوں بعد ہی کرد علاقے دیار بکر میں ایک پولیس آفس کے باہر کار بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت8 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، حکام نے ترکی میں سوشل میڈیا ...

مزید پڑھیں »