جمعہ , 19 اپریل 2024

فلسطین

بین الاقوامی فلسطینی’ہیلتھ کیئر کونسل’ کے قیام کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینیوں کی صحت کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر "ہیلتھ کیئر کونسل” کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ہیلتھ کیئرکمیٹی کا تاسیسی اجلاس جمعہ کی شام کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرون ملک فلسطینیوں کی صحت اور دیگر ضروریات کے حوالے سے تزویراتی منصوبہ بندی …

مزید پڑھیں »

غزہ: اسرائیلی گولہ باری سے خاتون شہید، 25 مظاہرین زخمی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین کے خلاف حسب معمول طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں 25 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ ادھرمشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئی۔ غزہ میں …

مزید پڑھیں »

نئی شاہراہ کا اسرائیلی افتتاح، غرب اردن کو تقسیم کرنے کی ایک نئی سازش

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطینی تجزیہ نگار اور یہودی آباد کاری کے امور کے ماہر خلیل تفکجی نے کہا کہ حال ہی میں اسرائیل نے غرب اردن میں ایک نئی سڑک کی تعمیر کا افتتاح کیا ہے۔ یہ سڑک مقبوضہ مغربی کنارے کو مزید چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم کرنے سازش کا حصہ ہے۔ ایک پریس بیان میں خلیل تفکجی …

مزید پڑھیں »

اسماعیل ھنیہ کا دورہ روس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا روس سمیت دوسرے ملکوں کا دورہ ملتوی ہوگیا ہے۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر موسیٰ ابو مرزوق نے بتایا کہ روسی وزارت خارجہ نے پیغام دیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ ماسکو کے دورے میں کچھ وقت کی تاخیر کریں اور کچھ …

مزید پڑھیں »

صیہونی فوج کی جارحیت جاری ، دسیوں فلسطینیوں زیر حراست

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے کم از کم تیرہ فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔فلسطینی ذرائع‏ کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے بدھ کے روز غرب اردن کے علاقوں بیت لحم اور طولکرم پر حملہ اور فلسطینیوں کے مکانات پر …

مزید پڑھیں »

محمود عباس نے ایک تہائی سال بیرونی دوروں میں گذار دیا: اسرائیلی اخبار

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے سال 2018ء کا ایک تہائی عرصہ بیرون ملک دوروں پر گزار دیا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق 83 سالہ محمود عباس نے 2018ء کے 109 دن بیرون ملک دوروں پر گذارے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس محمود …

مزید پڑھیں »

اسرائیل نے غزہ کی عوام کو قطری امداد جاری کرنا بند کر دی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)قابض صہیونی ریاست نے محصور فلسطینی علاقےغزہ کی پٹی کے عوام کو قطر کی طرف سے دی جانے والی مالی امداد روک دی ہے جس کے نتیجے میں غزہ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائی متاثر ہوئی ہے۔ عبرانی ٹی وی 20 کے مطابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی طرف سے دی جانے والی امداد …

مزید پڑھیں »

امریکی مشیر کا دورہ دیوار براق ،مذہبی اشتعال انگیزی ہے: امام قبلہ اول

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد اقصیٰ کےامام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کا مسجد اقصیٰ کے تاریخی مقام دیوار براق اور سرنگوں کا دورہ مذہبی اشتعال انگیزی اور فلسطینی مقدسات کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔ گذشتہ روز امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن کے دیوار براق اور تاریخی …

مزید پڑھیں »

محمود عباس اور تحریک فتح قوم کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں : حماس

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے تحریک فتح اور فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس پر قوم کوآپس میں لڑانے کی سازش کا الزام عاید کیا ہے۔ حماس کا کہنا کہ صدر عباس قوم کےدھڑوں کو ایک دوسرے کے خلاف لڑنے پراکسا رہےہیں۔ ان کی سازشوں سے قوم میں تقسیم کی خلیج مزید گہری ہوئی۔ تحریک فتح …

مزید پڑھیں »

"جسے اذان سے تکلیف پہنچتی ہے وہ بیت المقدس سے نکل جائے”

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ بیت المقدس کی دینی اور سماجی قوتوں نے باور کرایا ہے کہ بیت المقدس میں موجود مساجد کی اذانوں سے جسے تکلیف پہنچتی ہے وہ القدس سے نکل جائے۔ القدس کی نمائندہ جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "اذان شعائر اسلام میں سے ایک اہم شعائر ہے، …

مزید پڑھیں »