منگل , 23 اپریل 2024

فلسطین

غزہ میں جنگ بندی، صہیونی کابینہ میں اختلافات، تاریخی غلطی کررہے ہیں، بن گویر

یروشلم:حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر صہیونی کابینہ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں، وزیرداخلہ اور دیگر انتہا پسند وزراء قیدیوں کے تبادلے کو سانحہ قرار دے رہے ہیں۔صہیونی وزیر اعظم نتن یاہو کابینہ میں شامل تین انتہا پسند صہیونی وزراء نے جنگ بندی پر اتفاق نہیں کیا ہے۔ انتہا پسند وزیر داخلہ بن گویر نے کہا …

مزید پڑھیں »

صہیونی حکومت کو جنگ بندی پر مجبور کردیا، حماس

بیروت:لبنان میں فلسطینی تنظیم کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔لبنان میں حماس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مقاومت کی کامیابیوں کی وجہ سے صہیونی حکومت غزہ میں جنگ بندی پر مجبور ہوگئی۔ ایرانی وزیرخارجہ کی لبنان آمد کے موقع پر بیروت کے رفیق حریری ائیرپورٹ پر …

مزید پڑھیں »

مظلوموں کی حمایت کے لیے ایران کی سفارتی کوششیں قابل تعریف ہیں، حزب اللہ

بیروت:حزب اللہ کے سیاسی نمائندے نے کہا کہ "ایران لبنان سے لے کر بوسنیا، فلسطین، شام اور عراق تک پوری دنیا کے مظلوموں کی مدد کرتا ہے اور میں فلسطینی عوام کے لیے ان کی کوششوں اور حمایت پر ان کی قدر کرتا ہوں۔” حزب اللہ کے سیاسی نمائندے نے لبنان کے ہوائی اڈے پر ایرانی وزیر خارجہ کا استقبال …

مزید پڑھیں »

طویل خونریزی کے بعد حماس اوراسرائیل میں عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا

غزہ:طویل خونریزی کے بعد امن کی امید پیدا ہوگئی،حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا معاہدہ طے پاگیا۔قطری حکومت کی جانب سےجاری اعلامیہ کے مطابق حماس کے زیر حراست پچاس اسرائیلی قیدی رہا ہونگے،اسرائیل ڈیڑھ سو فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا،قیدیوں کے تبادلے میں خواتین اور کم عمر قیدیوں کو ترجیح دی جائے …

مزید پڑھیں »

حماس نے اپنا مؤقف پہنچا دیا، جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں: اسماعیل ہنیہ

غزہ: حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنا مؤقف قطری بھائیوں اور ثالثوں کو پہنچا دیا ہے، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔غیر ملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنگ بندی کے ابتدائی 5 روزہ عارضی معاہدے میں زمینی سیز فائر اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے …

مزید پڑھیں »

یمن کا صہیونی جہاز پر قبضہ غزہ میں بہائے گئے خون کی فتح ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس:”سامی ابو زھری” جو کہ حماس تحریک کے رہنماوں میں سے ایک ہیں، نے یمنی مسلح افواج کے ہاتھوں صیہونی بحری جہاز کو قبضے میں لینے کے ردعمل میں کہا: اس بحری جہاز کا قبضہ غزہ میں بہائے جانے والے خون کی فتح ہے، اور امریکہ اور اسرائیل کی فتح ہے۔ صیہونی حکومت کو اس خون کا بدلہ …

مزید پڑھیں »

غزہ کو مغربی کنارے اور بیت المقدس سے الگ کرنا ناقابل قبول ہے:محمود عباس

مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت غزہ کی پٹی کو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سے الگ نہیں کر سکتی اور یہ پالیسی قابل قبول نہیں ہے۔محمود عباس نے کہا: قابض حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی کو مغربی کنارے اور بیت المقدس سے الگ کرنے کے منصوبے کو …

مزید پڑھیں »

بچوں کا عالمی دن: غزہ میں افسوسناک صورتحال، اسرائیلی حملوں میں 5500 بچے شہید ہوچکے

غزہ:بچوں کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں غاصب اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والوں بچوں کا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔20 نومبر کو بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد بچوں کے حقوق، تحفظ، تعلیم، صحت اور ان کی خوشیوں سے متعلق عالمی اقدامات پر بات کی جاتی ہے۔ لیکن رواں سال بچوں کا عالمی …

مزید پڑھیں »

بعض عرب ممالک نے اپنے مفادات کے لیے فلسطینی کاز کا سودا کیا:خالد مشعل

مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے کل اتوار کی شام کہا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین نے ثابت کر دیا ہے کہ قابض دشمن شکست خوردہ ہوچکا ہے اور یہ لڑائی دشمن کی تباہی کا آغاز ہے۔ مراکش میں یونیفیکیشن اینڈ ریفارم موومنٹ کے زیر اہتمام "طوفان الاقصیٰ اور فتح کی نصرت” …

مزید پڑھیں »

غزہ ہولوکاسٹ:5500 بچوں 3550 خواتین سمیت 13,000 فلسطینی شہید

غزہ:فلسطین میں سرکاری میڈیا آفس نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جن میں 5500 سے زائد بچے اور(3500 خواتین شامل ہیں۔ دفتر کے ڈائریکٹر جنرل نے اتوار کی شام ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ غزہ کی پٹی پر نازی اسرائیل کی …

مزید پڑھیں »