جمعرات , 25 اپریل 2024

قطر

قطری ثالثی کے بعد غزہ کراسنگ دوبارہ کھول دی گئی

مقبوضہ بیت المقدس:محمد العمادی کی کوششوں سے دو ہفتوں سے زائد عرصے میں پہلی بار بیت حنون کراسنگ کو ہزاروں فلسطینی مزدوروں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی تعمیر نو کے لیے قائم قطری کمیٹی کے سربراہ سفیر محمد العمادی کی قابض ریاست اسرائیل کے ساتھ ثالثی کی …

مزید پڑھیں »

قطر کا عالمی برادری سے اسرائیل پر این پی ٹی میں شامل ہونے کے لئے دباو ڈالنے کا مطالبہ

ویانا:ویانا میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں قطر کے مندوب نے ایک بار پھر صیہونی حکومت سے ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا۔ قطر کی ایٹمی ہتھیاروں کی ممانعت کی قومی کمیٹی کے سربراہ "عبدالعزیز سلمان الجابری” نے ایک تقریر میں کہا: اقوام متحدہ کی 1974 کی قراردادیں …

مزید پڑھیں »

امیر قطر کا فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر عالمی خاموشی کی شدید مذمت

دوحہ:امیرقطر نے کہا کہ فلسطینی عوام کے لیے اسرائیلی آباد کاروں کے قبضے کی من مانی کا قیدی رہنا نا قابل قبول ہے۔قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے گزشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران علاقائی مسائل پر خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جرائم کے خلاف بین …

مزید پڑھیں »

ایرانی وزیر خارجہ اور قطر کے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

تہران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے ٹیلیفون پر علاقے کے حالات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں قطر …

مزید پڑھیں »

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہیں، قطر

دوحہ:قطر کے وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات برقرار ہونا خوش آئند ہے۔ قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے پورے خطے پر …

مزید پڑھیں »

قرآن مجید کی بے حرمتی:قطر نے سویڈن کے سفیر کو طلب کر لیا

دوحہ:قطر کی وزارت خارجہ نے جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ اس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ملک کے سفیر کو طلب کیا ہے۔قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: ہم نے سویڈن کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج کیا اور اسٹاک ہوم سے کہا کہ وہ ان شرمناک …

مزید پڑھیں »

قطر کا ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے آمادگی کا اعلان

تہران:آیت اللہ رئیسی سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر قطر نے کہا کہ ہم اقتصادی تعاون کے لیے مشترکہ کمیشن کے قیام کے لیے تیار ہیں۔ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ فون پر بات چیت ہوئی جس میں صدر رئیسی نے کہا کہ ایران اور قطر اپنے قریبی …

مزید پڑھیں »

قطر اور بحرین کے سفارتخانے دوبارہ کھولنے کی کوششیں

دوحہ:قطر کی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ العلا اجلاس کے حتمی بیان کے مطابق قطر اور بحرین کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔روسی اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایک بیان میں قطر اور بحرین کے درمیان دونوں ممالک کے سفارتخانوں کو دوبارہ کھولنے …

مزید پڑھیں »

امیر قطر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات،دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

دوحہ:ایرانی وزیر خارجہ جنہوں نے دوحہ کے دورے پر ہے، قطری امیر کے ساتھ ملاقات کی۔ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جنہوں نے آج کی صبح ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں قطر کا دورہ کیا ہے، کچھ منٹ پہلے قطری امیر تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے امیر عبداللہیان نے گزشتہ رات …

مزید پڑھیں »

قطر اور یو اے ای کے سفارتخانوں نے کام شروع کر دیا

دوبہی : قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کے اعلان کے بعد دونوں ممالک میں سفارتخانوں نے دوبارہ اپنا کام شروع کر دیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں بتایا کہ دونوں سفارتخانوں کی جانب سے سہولیات کی دوبارہ فراہمی کے موقع پر قطری وزیر خارجہ …

مزید پڑھیں »