ہفتہ , 7 دسمبر 2019

قطر

قطر اور سعودیہ کی کشیدگی کے دوران، سعودی ولیعہد کو برکنار کرنے کی سازش بے نقاب

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شاہی خاندان کے اندر محمد بن نائف کے خلاف ایک بغاوت شروع ہوگئی ہے جس میں ان کے جانشین محمد بن سلمان، حکومت کے ایک قدم مزید نزدیک ہو جائینگے۔ «النجم الثاقب» سائٹ نے کہا ہے کہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد بن نائف کو ہٹانے کے لیے تمام اقدامات انجام دیے جا چکے ہیں، …

مزید پڑھیں »

ہمارے پاس خفیہ رپورٹ ہے کہ قطر میں عنقریب انقلاب آنے والا ہے :انور قرقاش

ابو ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)امارات کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے اپنے ٹیوٹر پیج پر لکھا ہے کہ: خلیجی ممالک کے قطر کے خلاف تمام اقدامات قطر کی دہشتگردوں کی حمایت اور دوسرے ممالک میں مداخلت کی وجہ سے کیے گئے ہیں۔ قطر کی اخوان المسلمین کے سربراہان اور یوسف القرضاوی جیسے افراد کو پناہ دینا اس کو مصر کے سابق …

مزید پڑھیں »

ترکی کا فوجی وفد قطر پہنچ گیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے قطر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دوحہ میں ترک فوج تعینات کرنے کے سلسلے میں اپنا ایک فوجی وفد قطر بھیج دیا ہے۔ اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوغان نے واضح الفاظ میں کہا تھا کہ ترکی قطر کو تنہا نہیں چھوڑےگا ۔ ترکی نے سعودی عرب اور بعض دیگر عرب ممالک کی …

مزید پڑھیں »

قطر سے سخت دشمنی کا انعام، تیران اور صنافیر جزیرے

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)خالد بن علی الحمیدان نے کہا ہے کہ مصر، سعودیہ، امارات اور بحرین نے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسی سلسلے میں خالد بن علی الحمیدان نے کہا ہے کہ مصری صدر السیسی نے وعدہ کیا تھا کہ وہ قطر کے ساتھ سخت رویہ اپنانے کی صورت میں دو جزیرے تیران اور صنافیر …

مزید پڑھیں »

جے آئی ٹی قطر آکر بیان ریکارڈ کر لے:قطری شہزادہ حماد بن جاسم

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطری شہزادے شیخ حماد بن جاسم نے پاناما کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کے دوسرے خط کا بھی جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق ،قطری شہزادے شیخ نے جے آئی ٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ قطر آ کران سے انٹرویو کرلیں،اس سلسلے میں سفارتخانے کے ذریعے تاریخوں کے تعین کیلئے مشاورت کی جائے۔شیخ حماد بن جاسم …

مزید پڑھیں »

ترک صدر نے سعودیہ کے قطر پر الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیدیا

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سعودی عرب کے ٹرمپ نوازڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان کے قطر کے خلاف الزامات کو جھوٹا اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے خلاف سعودی عرب کی پابندیاں غیر انسانی اور غیر اسلامی ہیں۔ اردوغان نے کہا کہ قطر پر الزامات عائد کرنے سے خطے کو کوئی فائدہ …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر ایران کے خلاف پیسہ خرچ کر رہا ہے: سابق وزیراعظم قطر

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر کے سابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ ہمارے سعودی بھائی ہمارے ساتھ ایسے طریقے سے پیش آئینگے۔ سعودیہ امریکہ اور اسرائیل کے کہنے پر ایران کو مشکلات میں ڈالنے کے لیے بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہا ہے۔ ہم یمن کے غیر انسانی جنگ میں شریک ہوئے اور جب اس …

مزید پڑھیں »

ہماری خارجہ پالیسی پر بات چیت کا حق کسی کو نہیں: قطر

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک کی جانب سے لگائی جانے والی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے قطر نے انہیں ‘غیر منصفانہ’ اور ‘غیرقانونی’ قرار دے دیا۔دورہ پیرس کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں قطری وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کا کہنا تھا کہ ‘ہمارے خارجہ امور سے متعلق معاملات پر بات چیت کا حق کسی …

مزید پڑھیں »

قطر حکومت نے کویت کی ثالثی کوششوں کی حمایت کر دی

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) قطر حکومت نے کویت کی ثالثی کوششوں کی حمایت کردی ہے۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ قطر سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے ساتھ تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے، مذاکرات عالمی قوانین کے مطابق ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ قطر کو ابھی تک یہ نہیں پتا چلا کہ سعودی عرب، مصر، بحرین …

مزید پڑھیں »

قطر اور سعودی عرب دونوں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں:شام

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے شام کے امور میں ترکی کی مداخلت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور سعودی عرب دونوں شام میں دہشت گردوں کے اصلی حامی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطر اور سعودی رعب کے تنازعہ سے شام کی حقانیت ثابت ہوگئی ہے کیونکہ سعودی عرب اور قطر …

مزید پڑھیں »