پیر , 14 اکتوبر 2019

متفرق

وادی اردن سے متعلق اسرائیلی اعلان پر ‘او آئی سی’ کا ہنگامی اجلاس

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی درخواست پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آج اتوار کے روز وزرائے خارجہ سطح کا ہنگامی اجلاس جدہ میں ہو رہا ہے جس میں فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اسرائیلی اعلان پرغور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال کی تردید

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت عراق نے سعودی تیل کی تنصیبات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں عراقی سرزمین کے استعمال سے متعلق خبروں کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔عراقی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بغداد حکومت اپنی سرزمین کو کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف استعمال کرنے کی ہرگز اجازت …

مزید پڑھیں »

پاکستان کا بعض اسلامی ممالک کے اصرار کے باوجود بھارت کیساتھ ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان نے بڑی طاقتوں اوربعض اسلامی ممالک کے اصرار کے باوجود بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کیلیے ’’بیک چینل‘‘ مذاکرات شروع کرنے سے انکارکردیا ہے ۔ان ممالک نے وزیراعظم عمران خان پرزور دیا ہے کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے بارے میں اپنا لہجہ نرم کریں اور انہیں اپنی تقریروں میں ایڈولف ہٹلر قرار دینے سے …

مزید پڑھیں »

ایران کشمیری عوام کو انسان دوستانہ امداد فراہم کرنے کے لئے تیار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی انجمن ہلال احمر نے پاکستان کی جمعیت ہلال احمر اور ہندوستان کی ریڈ کراس کمیٹی کے نام دو الگ الگ خطوط ارسال کرکے کشمیری عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد کی فراہمی کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا ہے۔ایران کی انجمن ہلال احمر کے سربراہ علی اصغر پیوندی نے ان خطوط میں کہا …

مزید پڑھیں »

امریکہ میں قید ایرانی سائنسدان کی رہائی کا مطالبہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں گرفتارایرانی سائنسدان کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیاہے.ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کے بھائی اور بہن نے گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے امریکہ میں قید نامور ایرانی محقق، پروفیسر اور سائنسدان مسعود سلیمانی کی رہائی کے لیے مزید کوششوں کا مطالبہ کیا. مسعود سلیمانی کے بھائی نے پروفیسر مسعود سلیمانی …

مزید پڑھیں »

یمنی افواج سعودی عرب کو تاریخی شکست اور تاریخی سبق سکھانے کے لئے آمادہ ہیں؛یحیی سریع

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے سعودی عرب کے بقیق شہر میں واقع سعودی عرب کی آئل فیلڈ اور ارامکو پلانٹ پر بہت بڑے ڈرونز حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمنی فورسز کا سعودی عرب پر یہ سب سے بڑا دفاعی ڈرون حملہ ہے جس میں 10 ڈرونز نے حصہ لیا۔ یحیی سریع نے …

مزید پڑھیں »

امریکہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کی مخالفت کررہا ہے؛محمد علی الحوثی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو پر یمنی فورسز کے حملے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کو روکنے کی مخالفت کررہا ہے ۔سعودی عرب کے اتحاد کی لگام امریکہ کے ہاتھ میں ہے ۔ محمد علی الحوثی نے …

مزید پڑھیں »

فرانس میں سعودی بادشاہ کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کی بہن کو سزا

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں سعودی بادشاہ کی بیٹی اور سعودی ولی عہد کی بہن کو سزا ہوئی ہے۔خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فرانس میں ایک مزدور کو محافظ کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے والی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن کو 10 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی …

مزید پڑھیں »

ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

آزادکشمیر(مانیٹرنگ ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے ایک حولدار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستانی …

مزید پڑھیں »

جدہ کے شمیسی جیل میں ایک اور پاکستانی محمد عمران کا سرقلم کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس پراجیکٹ پاکستان (جے پی پی) نے جدہ کے شمیسی جیل میں ایک اور پاکستانی محمد عمران کا سرقلم کیے جانے پر کڑی تنقید کی ہے۔ چیچہ وطنی کے مزدور محمد عمران اگست 2011 میں روزگار کی تلاش کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے جہاں انہیں جدہ ایئرپورٹ پر ہی حراست میں لے لیا گیا تھا۔ان پر منشیات …

مزید پڑھیں »