جمعہ , 19 اپریل 2024

یمن

ہم قرآن اور رسول اکرم(ص) کی شان کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں،تہران میں یمنی سفیر

تہران:اسلامی جمہوریہ ایران میں جمہوریہ یمن کے سفیر جناب ابراہیم الدیلمی نے، ہفتہ وحدت مسلمین کے موقع پر، اور پیامبر مہر و رحمت حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے یوم ولادت باسعادت کی آمد پر، ابنا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے دین و قرآن کے مقابلے میں مسلمانوں کے ہمہ جہت اتحاد پر زور دیا۔ تہران …

مزید پڑھیں »

سعودی عرب کو امن کے لئے اعتماد سازی کی طرف قدم بڑھانا ہوگا، یمن

صنعا:یمن کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کے حل کے لیے سعودی عرب کو اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔یمن کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ "حسین العزی” نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ سعودی عرب کو امن کی طرف قدم بڑھاتے ہوئے صنعاء کو اعتماد میں لینے کے لیے …

مزید پڑھیں »

صیہونی سیکورٹی تحقیقاتی ادارے کو یمنی انصار اللہ کی فوجی طاقت پر تشویش

صنعا:غاصب صیہونی رجیم کے سیکورٹی امور کے ایک تحقیقی مرکز نے 21 ستمبر کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ کے موقع پر یمنی افواج کی شاندار اور وسیع فوجی پریڈ پر ردعمل کا اظہار کیا۔صیہونی رجیم کے "اسرائیل الما” ریسرچ سینٹر نے یمن کے21 ستمبر کے انقلاب کی نویں سالگرہ کے موقع پر صنعا کے السبین اسکوائر میں مسلح افواج …

مزید پڑھیں »

غاصب صہیونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کرتے ہیں، سربراہ انصار اللہ

صنعا:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے عید میلاد پیغمبر اکرم ص کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات کو معمول پر لانے کے حوالے سے موقف اختیار کیا۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیغمبر اسلام کے یوم ولادت کی تقریب میں شریک لاکھوں …

مزید پڑھیں »

یمن کی سپریم کونسل نے حکومت کو برخاست کردیا، نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان

صنعا:انصار اللہ کے سربراہ کی تقریر کے بعد یمن کی اعلی سپریم کونسل نے عبدالعزیز بن حبتور کی حکومت کو برخاست کرکے نئی ذمہ داری دے دی۔ انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک الحوثی کی تقریر کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے موجودہ یمنی حکومت کو برخاست کرتے ہوئے عبدالعزیز بن حبتور کو نئی حکومت تشکیل دینے تک …

مزید پڑھیں »

قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور بحرین کی طرف سے بحران یمن کے حل کے لئے ریاض مذاکرات کی حمایت

دوحہ:قطر، متحدہ عرب امارات، اردن اور بحرین نے یمن کے بحران کے حل کے لیے ریاض میں جاری مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ یمن میں قیام امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے یمن کے بحران کے جامع …

مزید پڑھیں »

ریاض میں صنعا کے حکام سے ملاقات میں، یمن میں جنگ کے خاتمے کےلئے معاہدے کا امکان

ریاض:سعودی عرب کے وزیر دفاع نے انصاراللہ یمن کے وفد کے ساتھ امن کے عمل کو مکمل کرنے کی خبر دی ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں یمن میں صلح کے قیام کے حوالے سے جاری مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے …

مزید پڑھیں »

سعودی تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہیں، یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کا بیان

صنعا:ریاض میں سعودی اور یمنی وفد کی ملاقات کے بعد یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے کہا ہے کہ صنعا، سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے پر آمادہ ہے۔المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے 21 ستمبر کے انقلاب کی نویں سالگرہ کی مناسبت سے اپنے …

مزید پڑھیں »

ہم اپنی جنگی تیاری کو دوگنا کریں گے۔یمنی وزیر دفاع

صنعا:یمن کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم اپنی جنگی تیاری کو دوگنا کریں گے۔ یمن کے وزیر دفاع نے صنعا میں مسلح افواج کی فوجی پریڈ کی عظیم الشان تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کی فوج آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اپنی جنگی تیاریوں کو دوگنا کرے گی۔ فارس نیوز کی …

مزید پڑھیں »

انصاراللہ اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات، خلیج فارس تعاون کونسل کا خیر مقدم

ریاض:خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے ریاض میں انصاراللہ کے وفد کی آمد اور یمن میں صلح کے قیام کے لئے مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے سعودی عرب کی میزبانی میں انصاراللہ کے ساتھ مذاکرات کو یمن میں صلح اور امن کے قیام کے لئے اہم قدم …

مزید پڑھیں »